سکواش

نیشنل جونیئر اسکواش:سندھ کے راحیل وکٹر نے نمبر تین سیڈ فیضا ن کو ہرا کر اپ سیٹ کر دیا

نان سیڈ راحیل وکٹر کی سنسنی خیز فتح،بوائز انڈر15،گرلز انڈر19،بوائز انڈر11اور9کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش:

سندھ کے راحیل وکٹر نے نمبر تین سیڈ فیضا ن کو ہرا کر اپ سیٹ کر دیا

نان سیڈ راحیل وکٹر کی سنسنی خیز فتح،

بوائز انڈر15،گرلز انڈر19،بوائز انڈر11اور9کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔

بوائز انڈر15میں نان سیڈ کھلاڑی سندھ کے راحیل وکٹر نے نمبر تین سیڈ آرمی کے فیضان علی خان کو اپ سیٹ شکست دے کرفواد خان،عبدالہادی اور دانش سکندر کے ساتھ سیمی فائنل میں نشست کنفرم کر لی۔

گرلز انڈر19میں مہوش علی،مناحل عقیل،نمرا بتول اور دامیہ خان نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی پی ایس بی کراچی سینٹر پرجاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ روزکوارٹر فائنلزکھیلے گئے۔

ٹورنامنٹ میں تمام کیٹیگریز میں مین ڈرا 32 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ چیمپئن شپ کے مین اسپانسر میکڈونلڈز پاکستان ہیں۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید رحمان کی جانب سے جاری کئے گئے

نتائج کے مطابق بوائز انڈر15میں بڑ ا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جب سندھ کے ابھرتے ہوئے اور نان سیڈ کھلاڑی راحیل وکٹر نے نمبر تین سیڈ آرمی کے فیضان علی خان کوایک گھنٹہ اور دو منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 3-2سے زیر کیا

اور ٹاپ فور میں جگہ بنائی،ان کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 11-6،11-9،11-13،9-11اور11-6رہا۔ کے پی کے فواد خان نے پنجاب کے جاسم کو،

کے پی کے عبدالہادی نے کے پی کے اشتیاق خلیل کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ پنجاب کے ایم بن عاطف کے ریٹائر ہرٹ ہونے کے بعد کے پی کے دانش سکندر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

گرلز انڈر19کے کوارٹر فائنل میچوں میں ٹاپ سیڈ واپڈا کی مہوش علی نے واپڈا کی ہی نمرا رحمان کو3-1سے، کے پی کی مناحل عقیل نے کے پی کی علشبا کو 3-2سے،

سندھ کی نمرابتول نے کے پی کی ناہید فیض کو 3-0سے اور سندھ کی دامیہ خان نے کے پی کی رانیہ قاضی کو3-0سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے راہ ہموار کی۔

بوائز انڈر11میں میں پی اے ایف کے عبدالرحمان ریاض نے سندھ کے فیض خان کو،پی اے ایف کے محمد سمیرنے پنجاب کے بابو خان کو،سندھ کے عاطف علی نازنے کے پی کے محمد سنان کو اور پی اے ایف کے انس رافع نے کے پی کے شہزاد جہانزیب کو شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے میں رسائی پائی۔

بوائز انڈر19میں سندھ کے محمد ابان نے سندھ کے بلاول کو،پنجاب کے عبدالہادی نے سندھ کے مرسل بٹ کو،سندھ کے محمد حسنین نے سندھ کے ہی راحیم رضا کو اور سندھ کے ایم بن نسیم نے سندھ ہی کے حمزہ خان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!