

امجد علی قریشی کو پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ منتخب کرلیا
اسلام آباد ; امجد علی قریشی کو پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ منتخب کرلیا ہے۔
اس بات ک اعلان پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ نے جاری کردا ایک پریس ریلیز میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے امجد علی قریشی کی پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن میں بطور سرپرست اعلیٰ کی تقرری کی منظوری دے دی ہے
اور اس سلسلہ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا، خیبرپختونخوا ٹین پن باؤلنگ کے صدر آصف اورکزائی،
پنجاب ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد حسین چھٹہ،
اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر آغا محمد علی شاہ نے امجد علی قریشی کو پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ امجد علی قریشی کی سرپرستی میں ملک میں ٹین پن باؤلنگ کا کھیل مزید مقبولیت اختیار کرے گا۔



