ہاکی

اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی مینز اینڈ ویمنز ہاکی سیریز کا اختتام

ویمنز کیٹیگری میں "آئی ایم ایچ اے گرین" اور مینز کیٹیگری میں "آئی ایم ایچ اے وائٹ" نے کامیابی حاصل کی

اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی مینز اینڈ ویمنز ہاکی سیریز کا اختتام

ویمنز کیٹیگری میں "آئی ایم ایچ اے گرین” اور مینز کیٹیگری میں "آئی ایم ایچ اے وائٹ” نے کامیابی حاصل کی

ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے انعامات تقسیم کئے

کراچی: اولمپئین اصلاح و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ پانچ میچوں کی انٹرا اکیڈمی ویمین ہاکی سیریز میں آئی ایم ایچ اے گرین نے جیت لی ،

مد مقابل آئی ایم ایچ اے وائٹ کو سیریز کے فائنل میچ میں ایک گول سے شکست دی، اس سے قبل کھیلے گئے دونوں میچز برابر رہے تھے، فائنل میچ میں گرین کی جانب سے صائبہ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

مینز ہاکی سیریز میں آئی ایم ایچ اے وائٹ نے گرین کے خلاف ایک میچ جیتا جبکہ دو میچز 1-1 گول سے برابر رہے۔ فائنل میچ میں گرین کی جانب سے سعید شاہ نے خوبصورت گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔

اولمپین اصلاح الدین صدیقی مہمان خصوصی تھے ہاکی لیجنڈ اور اولمپین اصلاح الدین صدیقی کا کھلاڑیوں نے شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو سراہا،

انہوں نے نوجوان ہاکی اسٹارز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی محنت کے سلسلے کو جاری رکھیں اور اسی طرح کارکردگی دکھاتے رہیں، آگے بڑھنا ہے تو خود پر یقین رکھیں ایک دم۔محنت ضرور رنگ لاتی ہے آپ سب پاکستان کا مستقبل ہیں ، محنت اور لگن سے کھیلیں گے تو کامیابی ضرور ملے گی،

بعد ازاں انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ عائشہ ندیم اور سعید شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، بہترین گول کیپر کا ایوارڈ مسفرا بھٹی اور نعمان خان کو دیا گیا جبکہ زینب کو ایمرجنگ پلیئر کا اعزاز ملا ۔۔

اس موقع پر اولمپیئن سید سمیر حسین، آل حسن، سعیدہ خانم، معین عالم، اسلم خان اور ندیم سعید بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!