
ڈیلی الاؤنس نہ ملنے سے قومی ہاکی کھلاڑی مالی مشکلات کا شکار
لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اب بھی اپنے ڈیلی الاؤنسز کے انتظار میں ہیں، جس کی وجہ سے کئی کھلاڑی اپنے روزمرہ کے اخراجات ادھار لے کر پورے کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پرو ہاکی لیگ سے فنڈز کے مسائل حل ہو جائیں گے اور حکومت کی جانب سے اتنے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں کہ ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔
تاہم متاثرہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ نومبر میں بنگلادیش کے دورے کے کیمپ کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنسز ادا نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے کھلاڑی شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔



