کرکٹ

انجری کے باعث شاہین آفریدی بگ بیش لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن روانہ

پی سی بی نے انہیں انجری کے سبب واپس بلا لیا ہے تاکہ وہ ری ہیب کا مرحلہ مکمل کر سکیں، بیان

انجری کے باعث شاہین آفریدی بگ بیش لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن روانہ

پی سی بی نے انہیں انجری کے سبب واپس بلا لیا ہے تاکہ وہ ری ہیب کا مرحلہ مکمل کر سکیں، بیان

برسبین:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلوی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) سے باہر ہوگئے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہفتے کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں صرف تین اوورز کر سکے اور 14ویں اوور کے بعد میدان سے باہر ہو گئے۔

برسبین ہیٹ نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر ان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں شاہین آفریدی نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجری کے پیشِ نظر انہیں فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے، جہاں وہ ری ہیب کے عمل سے گزریں گے تاکہ مکمل فٹنس حاصل کر سکیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں برسبین ہیٹ اور شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں انہیں بے حد محبت اور حوصلہ افزائی ملی، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

شاہین نے واضح کیا کہ انجری کے باعث انہیں اب ری ہیب کے مرحلے سے گزرنا ہوگا، تاہم وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ میدانوں میں واپسی کی امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ بگ بیش لیگ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے، مگر اپنی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین آفریدی کی وطن واپسی کا فیصلہ احتیاطی بنیادوں پر کیا گیا تاکہ آئندہ بین الاقوامی مصروفیات کے لیے ان کی فٹنس کو یقینی بنایا جا سکے۔ کرکٹ شائقین توقع کر رہے ہیں کہ شاہین آفریدی جلد مکمل صحت کے ساتھ ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!