دیگر سپورٹس

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا شاندار اختتام، گلگت بلتستان کی ٹیم نے میدان مار لیا

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن پشاور میں رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیسٹیول کا فائنل میچ پولو کے روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چترال کو شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے۔

تقریب میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔

فیسٹیول کے دوران ثقافتی رنگ نمایاں رہے، چترالی ڈانس، روایتی لوک رقص اور میوزیکل پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ اس موقع پر نیزہ بازی کے قدیم کھیل کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

روایتی انداز میں پاک آرمی کے ایس ایس جی جوانوں نے فری فال جمپس کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کے روایتی رقص بھی پیش کیے گئے، جنہیں شائقین نے بے حد سراہا۔

کور کمانڈر پشاور نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں قومی ثقافت کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سمت دینے اور علاقائی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!