سجاس کے ساتھ تعلق کو مزید مضبوط کیا جائے گا،محمد اسلم خان
کراچی پریس کلب ہمارادوسرا گھر ہے، صدر سجاس، محمود ریاض، سیکریٹری شاہد ساٹی

سجاس کے ساتھ تعلق کو مزید مضبوط کیا جائے گا،محمد اسلم خان
کراچی پریس کلب کے عہدے داران کو سجاس کی مباکباد،
اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیااور گلدستہ پیش کیا گیا
کراچی پریس کلب ہمارادوسرا گھر ہے، صدر سجاس، محمود ریاض، سیکریٹری شاہد ساٹی
کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) کے ایک وفد نے صدر محمود ریاض، سیکریٹری جنرل شاہد عثمان عرب ساٹی سمیت دیگر ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے الیکشن 2026میں کامیاب ہونے والی باڈی کے نو منتخب صدر محمد فاضل جمیلی، سیکریٹری محمد اسلم خان سمیت دیگر عہدےداران کو مبارکباد دی۔
،سیکریٹری محمد اسلم خان اور ان کے دیگر عہدےداران ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری محمد اسلم خان نے سجاس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سجاس کے ساتھ کے پی سی کا پرانا رشتہ ہے اور کلب کے ہر بڑے ایونٹ میں سجاس ہمارے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ،
سجاس کے ساتھ تعلق کومزید مضبوط کیا جائے گا اور ان کی طرف سے ملنے والی تجاویز پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ صدر محمود ریاض نے کہا کہ سجاس کے سینئر اور کئی جونیئر رپورٹرز بھی کے پی سی کے ممبر ہیں اور سجاس کراچی پریس کلب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہے۔
سجاس نے اپنے ممبران کے لئے مختلف پروگرام آرگنائز کئے ہیں ،ہرسال لاتعداد مختلف نوعیت کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کئے جاتے ہیں۔ ، امید ہے پریس کلب اور سجاس آئندہ بھی اسپورٹس کے فروغ کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔
اس موقع پر پریس کلب کے سیکریٹری محمد اسلم خان سمیت دیگر عہدےداران نے سجاس کی جانب سے پیش کئے گئے کیک کو کاٹا ،سیکریٹری جنرل شاہد عثمان عرب ساٹی نے سیکریٹری اسلم خان کو گلدستہ بھی پیش کیا۔



