کرکٹ

ایشیز کے آخری ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا سرخرو، سیریز 1-4 سے جیت لی

ایشیز کے آخری ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا سرخرو، سیریز 1-4 سے جیت لی

ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 384 اور دوسری اننگز میں 342 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 567 رنز اسکور کیے۔ دوسری اننگز میں 160 رنز کا ہدف آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ میں آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے شاندار سنچری اسکور کی اور متعدد ریکارڈز اپنے نام کیے، ایک بار پھر اپنی کلاس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں عثمان خواجہ اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پہلی اننگز میں 17 جبکہ دوسری اننگز میں 6 رنز بنا سکے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے ابتدائی تین ٹیسٹ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی تھی، چوتھے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی، جبکہ آخری ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا فاتح رہا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!