ہاکی

پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب نے نمائشی میچ میں حیدرآباد ویٹرنز ہاکی کلب کو 7-1 سے شکست دیدی

پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب نے نمائشی میچ میں حیدرآباد ویٹرنز ہاکی کلب کو 7-1 سے شکست دیدی

حیدرآباد : پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب اور حیدرآباد ویٹرنز ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا نمائشی ہاکی میچ پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب نے جیت لیا ،

حیدرآباد پبلک اسکول کی آسٹرو ٹرف پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویٹرنز کلب نے ایک کے مقابلے سات گول سے کامیابی حاصل کی ،

فاتح ٹیم کی جانب سے اولمپئین سید سمیر حسین نے ہیٹ ٹرک اسکور کی انہوں نے 10ویں ، 15ویں اور 30 ویں منٹ میں گول اسکور کئے ،

سابق انٹرنیشنل آصف احمد خان نے 5 ویں اور 35 ویں منٹ میں دو گول اسکور کئے جبکہ کپتان اولمپئین قمر ابراھیم اور سمیر سلیم نے بالترتیب 7 ویں اور 34 ویں منٹ میں گول بنائے ۔

حیدرآباد ویٹرنز کلب کا واحد گول محمد ضیغم نے اسکور کیا ۔ پاکستان ویٹرنز کلب کی جانب سے اولمپئین قمر ابراھیم ، اولمپئین سید سمیر حسین ، سابق انٹرنیشنل آصف احمد خان ، سابق انٹرنیشنل سمیر سلیم ، گول کیپر وقاص احمد ،

شہزاد حنیف ، زاہد غفار ، نعیم حیدر ، سابق انٹرنیشنل عاصم خان ، طلحہ غوری، واصف رضا، سید آل حسن ، سابق انٹرنیشنل عارف بھوپالی، عرفان علی، سابق انٹرنیشنل محمد عاصم ، عزیر احمد ، جنید اسلم ، معین عالم اور ندیم سعید نے نمائندگی کی ۔

میچ کی میڈیا کوریج کیلئے کراچی سے خصوصی طور آئے صالح عمر بھی ٹیم میں شامل تھے۔ٹیم کے کپتان اولمپئین قمر ابراھیم نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ حیدرآباد ہاکی ایسوسی ایشن حیدر آباد میں ہاکی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ،

پبلک اسکول میں ہاکی آسٹرو ٹرف کی تنصیب ہاکی لورز کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ، حیدرآباد کے سیکریٹری اختر خانزادہ اور طاہر حبیب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں حیدرآباد مدعو کیا اور یہاں کھیلنے کا موقع فراہم کیا اس یادگار موقع پر انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک کے ہر شہر میں ہاکی کو فروغ دے رہی ہے اب وہ وقت دور نہیں کہ ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گی ، تقریب سے سمیر حسین ، اختر خانزادہ اور طاہر حبیب نے بھی خطاب کیا ۔

اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم کے منیجر عظمت پاشا ، اسلم خان نیازی ، ظفر راجپوت ، میجر ریٹائرڈ جاوید اشتیاق ، اختر علی ، رضوان پاشا ، محمد اشفاق ، میڈم بشریٰ ، جمیل احسن اور محسن بھی موجود تھے ۔

آخر میں انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو سندھی ٹولی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئیں ۔ پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کے روح رواں اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ میری سالگرہ پر ٹیم نے فتح کی صورت میں مجھے شاندار تحفہ دیا ہے ۔۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!