والی بال

ایچ ای سی زون ‘ایم’ انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز

سرسید یونیورسٹی نے افتتاحی میچ میں گرین وچ یونیورسٹی کو شکست دی۔

ایچ ای سی زون ‘ایم’ انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز.

سرسید یونیورسٹی نے افتتاحی میچ میں گرین وچ یونیورسٹی کو شکست دی۔

آئی بی اے، حبیب یونیورسٹی،

آغا خان یونیورسٹی اور آئی او بی ایم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی- ایچ ای سی زون ‘ایم’ انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز ہوا، جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر محمد اکبر علی خان تھے۔

افتتاحی میچ میں سرسید یونیورسٹی نے گرین وچ یونیورسٹی کو بیسٹ اف تھری میں دو اسٹریٹ سیٹس جیت کر شکست دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سرسید یونیورسٹی کے چانسلر، اکبر علی خان نے کہا کہ یہ تقریب ایک دلچسپ سفر کے آغاز کی طرف اشارہ کرتی ہے جس میں مسابقت، دوستی اور سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ ہوگا۔

گرین وچ یونیورسٹی کے خلاف افتتاحی میچ میں سرسید یونیورسٹی کی شاندار فتح، ہمارے کھلاڑیوں کی مہارت اور لگن کو ظاہر کرتی ہے اور یہ چیمپئن شپ کے لیے ایک مثبت انداز کا تعین کرتی ہے۔

چانسلر اکبر علی خان نے ٹیموں کے جوش و جذبے اور اسپورٹس مین شپ کے ساتھ شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورٹ پر جو توانائی اور جذبے کا مظاہرہ کیا گیا وہ واقعی متاثر کن ہے۔

یہ وہی جذبہ ہے جو کھیلوں کے جوہر کو مجسم بناتا ہے—مقابلہ کرنے، تعاون کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرتا ہے۔

اس موقع پراظہارِ خیال کرتے ہوئے ذاکر علی خان فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن، مسز ارم اکبر علی خان نے کہا کہ جیتنا بے شک ضروری ہے، تاہم کھیلوں کا اصل جوہر اس دوستی میں مضمر ہے

جو ایسے ایونٹس کے دوران پروان چڑھتی ہے، اور جو سبق ہم سیکھتے ہیں، یا جویادیں ہمارے ذہنوں میں نقش ہوتی ہیں، بعد ازاں وہ ہماری زندگی کا ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوتی ہے۔

اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی کے رجسٹرار جناب غضنفر حسین نے بھی خطاب کیا، جس میں انہوں نے ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی ترغیب دی۔

تقریب کے شرکاء میں سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری، شاہد مسعود، سرسید یونیورسٹی کے کنوینئراسپورٹس،

اسکواڈرن لیڈر نفیس احمد ربانی، این اع ڈی کے ڈی ایس اے ڈاکٹر علی حسن، سرسید یونیورسٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر اسپورٹس نعمان الدین خان، این ای ڈی کی قائم مقام منیجر اسپورٹس، فرخندہ فصیح، سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹرز موجود تھے۔

پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل میچز بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ کھیلے گئے۔ سخت مقابلوں کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

پہلے سیمی فائنل میں آئی بی اے کا مقابلہ حبیب یونیورسٹی سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آغا خان یونیورسٹی کا مقابلہ آئی او بی ایم سے ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!