کرکٹ

انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ پاک بھارت ٹکرا یکم فروری کو ہوگا

انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ پاک بھارت میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونگی۔

سپر سکس مرحلے میں ایک گروپ میں 3 ٹیمیں ہوں گی ، ان میں سے صرف 2ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

سپر سکس مرحلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ دوسرا اور انتہائی اہم میچ بھارت کے خلاف 1 فروری کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا جبکہ پاکستان اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہا۔

خیال رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو کھیلے جائیں گ۔جبکہ فائنل 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!