کرکٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

بھارت میں پھیلنے والے خطرناک نیپا وائرس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کو بھارت میں نئے نیپا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سنگین خطرات کا سامنا ہے، جس نے اس میگا ایونٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں نیپا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس میگا ایونٹ کے مستقبل پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔ مغربی بنگال میں دو نرسز اور ایک ڈاکٹر سمیت کم از کم پانچ افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے،

جبکہ متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس پیش رفت نے ایونٹ سے وابستہ ٹیموں، کھلاڑیوں اور آفیشلز میں فطری بے چینی پیدا کر دی ہے۔  ایسی صورتحال میں آئی سی سی اور میزبان بورڈ پر اضافی ذمہ داری عائد ہو جاتی ہے کہ وہ زمینی حقائق کا باریک بینی سے جائزہ لیں۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بھارتی حکام نے فوری اقدامات کیے ہیں، جن میں 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ میں منتقل کرنا اور مختلف علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو سخت کرنا شامل ہے۔

تاہم اصل تشویش اس بات کی ہے کہ یہ وائرس ایسے وقت میں پھیلنا شروع ہوا ہے جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز میں چند ہی ہفتے باقی ہیں اور ایونٹ کا آغاز 7 فروری سے ہونا طے ہے۔

طبی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر وائرس پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو اس کے اثرات ورلڈکپ کی تیاریوں، ٹیموں کی آمد و رفت، لاجسٹکس اور سیکیورٹی انتظامات تک پھیل سکتے ہیں۔

یہ تمام عوامل مل کر ایونٹ کے شیڈول اور انعقاد کو شدید مشکلات سے دوچار کر سکتے ہیں، جس پر عالمی کرکٹ قیادت کو فوری، سنجیدہ اور شفاف فیصلہ سازی کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑیوں اور شائقین کی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!