کرکٹ

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو بغیر کسی دباؤ کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی نے لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فرائض بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایت دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کمیٹی کو کسی کی تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے اور وہ تمام فیصلے آزادانہ اور مکمل شفافیت کے ساتھ کرے۔

انہوں نے کمیٹی کے ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی مکمل حمایت ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے چیئرمین کی بھرپور اعتماد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ٹیم کے بہترین مفاد میں ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں فیصلے کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!