
چھٹی ایشین بیچ گیمز 22 اپریل سے چین میں شروع ہو گی
چھٹی ایشین بیچ گیمز 22 اپریل سے چین میں شروع ہو گی اور پاکستان گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگا۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے گیمز میں کبڈی کے ایونٹ میں تیرہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی
جن میں پاکستان سمیت بھارت، ایران، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، عراق، تائیوان، جاپان۔ کوریا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔
چھٹی ایشین بیچ گیمز 22 سے 30 اپریل تک چین کے شہر سانیا میں کھیلی جائے گی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے
اور تربیتی کیمپ میں کھلاڑی وقار علی، محمد رمضان، فرحان علی، محمد زوہیب نیاز، محمد جمشید، فرمان علی، عثمان احمد، عمیر خان، آفاق خان‘ مظہر اقبال، کاشف رزاق، عثمان غنی اور اسد علی حصہ لے رہے ہیں۔



