
باغ جناح ٹینس کورٹ: احتشام، علیان اور امیر کی فتوحات
لاہور: پنجاب ٹینس اکیڈمی، باغ جناح لاہور میں جاری ‘سروس ٹائرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2026’ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور مختلف کیٹیگریز کے کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
بوائز انڈر 18 کیٹیگری کے مقابلوں میں احتشام ہمایوں نے محمد معاذ کو 1-6 اور 2-6 سے شکست دی، جبکہ علیان علی نے انعام قادر کے خلاف 0-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔
امیر مزاری نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عہدِ مصطفیٰ کو اسکور لائن 0-6 اور 0-6 سے ہرا دیا، جبکہ محمد یحییٰ نے بھی مطیع الرحمن کے خلاف 0-6 اور 0-6 کی یکطرفہ جیت درج کی۔
بوائز انڈر 18 ڈبلز کوارٹر فائنل میں امیر مزاری اور احتشام ہمایوں کی جوڑی نے عہدِ مصطفیٰ اور احمد فرید یاور کو 2-6 اور 2-6 سے شکست دی، جبکہ محمد یحییٰ اور انعام قادر نے محمد معاذ اور محمد احمد افضل کو 5-7 اور 4-6 سے مات دی۔
گرلز انڈر 18 کیٹیگری میں بسمہ ضیاء نے خدیجہ خلیل کو 2-6 اور 3-6 سے ہرایا، عنایہ خان نے فاطمہ علی کو 0-6 اور 1-6 سے آؤٹ کلاس کیا، جبکہ ہاجرہ سہیل نے ہادیہ علی کے خلاف 0-6 اور 0-6 سے فتح حاصل کی۔
بوائز انڈر 14 کوارٹر فائنلز میں محمد معاذ نے احمد فرید یاور کو 0-4 اور 1-4 سے، شایان آفریدی نے عہدِ مصطفیٰ کو 1-4 اور 2-4 سے، محمد ایان نے مصطفیٰ عزیر رانا کو 1-4 اور 1-4 سے
جبکہ محمد فیضان نے محمد ابراہیم حسین گل کو 1-4 اور 3-5 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ انڈر 14 ڈبلز میں دانیال عبداللہ اور شاہ زین فیصل نے زید منصور اور دانیال افضل ملک کو 0-4 اور 4-5 سے ہرایا۔
دوسری جانب، گرلز انڈر 14 کوارٹر فائنلز میں خدیجہ خلیل نے وجیہہ فاطمہ کو 0-4 اور 0-4 سے، ہاجرہ سہیل نے شاہ نور عمر کو 0-4 اور 0-4 سے جبکہ ایمان شہباز نے زینہ عبداللہ کو 0-4 اور 1-4 سے شکست دی۔
بوائز اور گرلز انڈر 10 کیٹیگری میں زہران ذیشان نے وجیہہ فاطمہ کو 2-6 اور ابراہیم خان لغاری نے ابراہیم فیضان کو 0-6 سے ہرا کر اپنی برتری ثابت کی۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان میں ٹینس کے روشن مستقبل اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی عکاسی کر رہی ہے۔



