کرکٹ

پاکستان کے مستقبل کے کرکٹرز لیجنڈز کے سائے تلے، پی آئی اے کرکٹ اکیڈمی نئی تاریخ رقم کرنے لگی

پاکستان کے مستقبل کے کرکٹرز لیجنڈز کے سائے تلے، پی آئی اے کرکٹ اکیڈمی نئی تاریخ رقم کرنے لگی

پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی، لیکن اس ٹیلنٹ کو درست سمت، جدید تربیت اور بین الاقوامی معیار کی کوچنگ فراہم کرنا ہمیشہ ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔

ایسے میں پی آئی اے کرکٹ اکیڈمی نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم بن کر سامنے آئی ہے جہاں قومی اور بین الاقوامی سطح کے عظیم نام اپنی مہارت اور تجربہ نئی نسل کو منتقل کر رہے ہیں۔

پی آئی اے کرکٹ اکیڈمی اس وقت سابق ٹیسٹ کرکٹر، پاکستان اور پی آئی اے کے سابق کپتان و کوچ معین خان کی نگرانی میں کامیابی سے کام کر رہی ہے۔

ان کے ساتھ سابق بین الاقوامی کرکٹر اور ہیڈ آف پی آئی اے کرکٹ اکیڈمی محمود حامد اپنی وسیع تجربہ کاری کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

اسی طرح سابق ٹیسٹ کرکٹر، پی آئی اے کے سابق کپتان اور کوچ فیصل اقبال بھی نوجوان بیٹرز کو جدید دور کی بیٹنگ ٹیکنیکس، شاٹ سلیکشن، میچ صورتحال کو سمجھنے اور دباؤ میں بہتر کھیل پیش کرنے کے حوالے سے قیمتی مشورے دے رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور پی آئی اے کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی اکیڈمی سے وابستہ ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں، میچ آگاہی اور پروفیشنل کرکٹ کے تجربات سے فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

پی آئی اے کرکٹ اکیڈمی کے کوچنگ اسٹاف میں سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز علی گوہر، طاہر خان اور فہد اقبال بھی شامل ہیں، جو نوجوان کھلاڑیوں کی فنی خامیوں کو دور کرنے، اسکل ڈویلپمنٹ، فٹنس، گیم پلاننگ اور جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اکیڈمی میں نوجوان مرد و خواتین کرکٹرز کو جدید دور کی کرکٹ کوچنگ، اسکل ٹریننگ، ڈویلپمنٹ پراسیس، ذہنی مضبوطی، موٹیویشن اور پروفیشنل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور پی ایس ایل کا وسیع تجربہ رکھنے والے پروفیشنل اور سرٹیفائیڈ کوچز نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے اسٹارز بنانے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔

خصوصی طور پر وکٹ کیپنگ سیشنز میں معین خان نوجوان وکٹ کیپرز کو قیمتی ٹپس، میچ اویئرنس، تکنیکی مہارت اور عملی تجربات سے آگاہ کرتے ہیں، جو یقیناً پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ جبکہ فیصل اقبال کی بیٹنگ کوچنگ نوجوان بیٹرز کی تکنیکی بہتری میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پی آئی اے کرکٹ اکیڈمی اس وقت پاکستان کی بہترین کرکٹ اکیڈمیوں میں شمار ہونے لگی ہے جہاں شاندار نوجوان ٹیلنٹ موجود ہے۔ اگر اسی انداز میں تجربہ کار لیجنڈز نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے رہے تو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو کئی نئے اسٹارز مل سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!