کفایت شعاری مہم: کسی پی ایچ ایف ایڈھاک کمیٹی کے عہدیدار کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں۔
اولمپین شکیل عباسی سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں دم توڑ گئیں۔

کفایت شعاری مہم: کسی پی ایچ ایف ایڈھاک کمیٹی کے عہدیدار کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں۔
اولمپین شکیل عباسی سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں دم توڑ گئیں۔
اسلام آباد ; ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کی جانب سے ملک میں جاری کفایت شعاری مہم کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پی ایچ ایف کی ایڈہاک کمیٹی کے صدر سمیت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا کوئی بھی رکن پرو لیگ کے لیے ٹیم کے ساتھ سرکاری خرچ پر بیرون ملک سفر نہیں کرے گا۔ تمام تر دستیاب فنڈز صرف اور صرف کھلاڑیوں کی سہولیات پر ہی خرچ ہوں گے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایڈہاک صدر محی الدین احمد وانی نے لاہور کیمپ کے دو ذاتی دورے کیے ہیں اور وہ کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
کھلاڑیوں کی مارننگ اور ایوننگ ٹریننگ سیشنز کا روزانہ ویڈیو لنک کے ذریعے خود جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آفیشل چینلز کے ذریعے کسی بھی کھلاڑی نے کیمپ مینجمنٹ، سلیکشن یا سہولیات کے حوالے سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی۔
سوشل میڈیا پر ٹیم سلیکشن کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات پر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ 20 رکنی اسکواڈ کا انتخاب مکمل طور پر درج ذیل تین بنیادی اصولوں پر کیا گیا ہے:
آزادانہ نگرانی میں منعقدہ سخت فٹنس ٹیسٹ کے نتائج۔
گزشتہ 12 ماہ کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لیگز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا ریکارڈ۔ کوچنگ اسٹاف کی جانب سے کی گئی تکنیکی اور پیشہ ورانہ جانچ پڑتال۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جو کھلاڑی اس بار جگہ نہیں بنا سکے، وہ اب بھی فیڈریشن کے وسیع تر پول کا حصہ ہیں اور مستقبل کے میچز کے لیے ان پر غور کیا جائے گا۔
اندرونی ذرائع کے مطابق پرو لیگ کے لیے کوچنگ پینل کا فیصلہ اولمپین اصلاح الدین صدیقی اور اولمپین حسن سردار کی سربراہی میں قائم ‘پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی’ نے کیا ہے۔
اس دورے کے لیے ہیڈ کوچ اولمپین منظور حسین سینئر اور کوچ اولمپین خواجہ جنید کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جو وسیع بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں۔ کیمپ کے دوران اولمپین شکیل عباسی کی خدمات کو بھی انتہائی سراہا گیا ہے اور مستقبل میں بھی کوالیفائیڈ کوچز کی خدمات ضرورت کے مطابق لی جاتی رہیں گی۔
جبکہ ٹیم کے ساتھ جانے کے معاملے پر کیمپ کمانڈنٹ نے اولمپین شکیل عباسی کو اعتماد لیا گیا تھا۔ بعض عناصر پروپگنڈہ کرکے اسے دوسرا رخ دیکر ٹیم کے مورال کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ میڈیا کی مثبت و حقائق پر مبنی کوریج سے انہیں ناکامی ہوئی ہے۔
کھلاڑیوں کے ویزوں کے حوالے سے پھیلی تشویش پر ذرائع نے بتایا کہ تمام 20 کھلاڑیوں کے ویزے ایک ساتھ ہی جمع کروائے گئے تھے۔ بعض کھلاڑیوں کے ویزوں میں تاخیر سفارت خانوں کے اپنے مروجہ طریقہ کار کی وجہ سے ہے،
جس کے لیے پی ایچ ایف اور وزارتِ خارجہ روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ لے رہے ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں کے ویزے الگ قونصلر سلاٹس ملنے کی وجہ سے پہلے موصول ہو گئے تھے۔
کپتان عماد بٹ کی فیڈ بیک اور گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن ;
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان عماد بٹ کی جانب سے لاہور ایسٹروٹرف کے حوالے سے دی گئی فیڈ بیک کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف نے لاہور اور کراچی کے ہاکی گراؤنڈز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) سے باقاعدہ مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب اسپورٹس بورڈ سے بھی رابطے میں ہیں
ذرائع نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ حکومت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور کارپوریٹ اسپانسرز کے تعاون سے اضافی فنڈز حاصل کر لیے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین سہولیات دی جا سکیں۔
مزید برآں، ملک میں کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے آنے والے مہینوں میں طاہر زمان کی نگرانی میں ایک "نیشنل کوچنگ انیشیٹو” کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔



