کرکٹ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ; پاکستانی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

برمنگھم: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایونٹ کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔

جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے اینری ڈیرکسن 52 اور نادین ڈی کلرک 37 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

قومی ویمنز ٹیم کی ابتدائی 8 وکٹیں صرف 50 رنز پر گر گئیں، تاہم اس کے بعد کپتان فاطمہ ثنا نے 55 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا ٹوٹل 129 تک پہنچایا۔

بھارت کے خلاف پاور پلے میں نسبتاً بہتر کھیل پیش کرنے والی پاکستان ویمنز ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاپ آرڈر نہ چل سکا۔

عالیہ ریاض 10، ارم جاوید 11، عائشہ ظفر 9، رامین شمیم 6، نتالیہ پرویز 4، گل فیروزہ 1 اور مبینہ علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹیں جبکہ 10ویں نمبر پر آنے والے طوبیٰ حسن نے 23 رنز بنائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!