کرکٹ

پی ایس ایل 11 چیمپئن پشاور زلمی کا ایک اور اعزاز، سیزن کی سب سے زیادہ انٹرٹیننگ ٹیم قرار

پی ایس ایل 11 چیمپئن پشاور زلمی کا ایک اور اعزاز، سیزن کی سب سے زیادہ انٹرٹیننگ ٹیم قرار

پشاور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کا ٹائٹل جیتنے والی پشاور زلمی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ میدان میں چیمپئن بننے کے بعد زلمی نے ڈیجیٹل دنیا میں بھی اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کی سب سے زیادہ انٹرٹیننگ ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور واٹس ایپ پر کرائی گئی ووٹنگ میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گئے، جن میں شائقین نے بھاری اکثریت سے پشاور زلمی کو سیزن کی سب سے زیادہ انٹرٹیننگ ٹیم قرار دیا۔

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ فرنچائز کے مطابق زلمی کے مواد کو 952.6 ملین ویوز اور 1.98 بلین امپریشنز حاصل ہوئے جبکہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 12 لاکھ 38 ہزار نئے فالوورز کا اضافہ ہوا۔

سیزن کے دوران پشاور زلمی نے اپنے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 4500 سے زائد پوسٹس شئیر کیں جو فین انگیجمنٹ اور ڈیجیٹل رسائی کے حوالے سے ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پشاور زلمی نہ صرف میدان میں چیمپئن ہے بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی پاکستان کی سب سے مؤثر، مقبول اور متحرک اسپورٹس فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے شائقین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں زلمی فینز کی محبت، اعتماد اور وابستگی کا نتیجہ ہیں۔

یہ اعزاز ایک مرتبہ پھر ثابت کرتا ہے کہ پشاور زلمی پاکستان اور دنیا بھر میں کرکٹ کی صفِ اول کی فرنچائزز میں شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!