ہاکی

پی ایچ ایف کا "وزیرِ اعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ 2026ء” کے شیڈول کا اعلان

مزکورہ چیمپئن شپ 06 جولائی سے 09 جولائی 2026ء تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

پی ایچ ایف کا "وزیرِ اعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ 2026ء” کے شیڈول کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے باقاعدہ طور پر "وزیرِ اعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ 2026ء” کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جو خصوصی طور پر خواتین ہاکی کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے۔

مزکورہ چیمپئن شپ 06 جولائی سے 09 جولائی 2026ء تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

اس سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز، ریجنز اور الحاق شدہ محکموں (بشمول پاک فوج، واپڈا، ریلوے وغیرہ) کو ایونٹ میں بھرپور شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامے جاری کر دیے ہیں۔

فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ یونٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیمپئن شپ کے لیے اپنی جونیئر ویمنز ٹیمیں تیار کریں اور ان کا اندراج یقینی بنائیں۔

ہر حصہ لینے والے اسکواڈ کو 16 کھلاڑیوں اور 02 آفیشلز/کوچز پر مشتمل ٹیم رجسٹر کرنے کی اجازت ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!