کرکٹ

ایرانی کرکٹ وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

پاکستان اور ایران نے کرکٹ کے فروغ کوچنگ اور بنیادی ڈھانچے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

ایرانی کرکٹ وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

پاکستان اور ایران نے کرکٹ کے فروغ کوچنگ اور بنیادی ڈھانچے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

لاہور (پی پی اے) اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

جہاں پی سی بی حکام کے ساتھ ایران میں کرکٹ کے فروغ و ترقی اور پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا

ایرانی وفد نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی وفد میں ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی شامل تھے

دورے کے دوران ایرانی وفد نے قذافی اسٹیڈیم کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں پی سی بی کے اعلیٰ معیار کے تربیتی مرکز میں دستیاب تربیتی اور دیگر کرکٹ سہولیات کا جائزہ لیا

مذاکرات میں ایران میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی گئی

جن میں ایرانی قومی اور جونیئر ٹیموں کے لیے کوچنگ معاونت، کوچنگ کے علم و تجربے کا تبادلہ اور پاکستانی کوچز کی جانب سے ایرانی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو تجربہ اور تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے مواقع شامل تھے

دونوں جانب سے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور جونیئر و سینئر سطح پر ایرانی کرکٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کرکٹ اور کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کے حوالے سے بھی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

پی سی بی اور ایران کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے مشترکہ مقصد کے تحت تکنیکی معلومات اور تجربات کے تبادلے سمیت مزید شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!