کرکٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم زخمی ہوگئے، بقیہ میچ سے آؤٹ؟

بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگی تھی، ٹیم آفیشلز کے مطابق بابراعظم کو ڈاکٹر کے مشورے پر بقیہ میچ کے لیے آرام دے دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم زخمی ہوگئے، بقیہ میچ سے آؤٹ

بیکنہم: پاکستان اور پی سی سی سیلیکٹ الیون کے درمیان جاری میچ کے دوسرے روز قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران ہاتھ پر گیند لگ گئی، جس کے بعد وہ طبی امداد کیلئے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابراعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ٹیم مینجمنٹ اور ڈاکٹرز نے بابر اعظم کا معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر آرام کا مشورہ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران ہاتھ پر گیند لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پرطبی امداد حاصل کی۔ ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے معائنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بابر اعظم کو مزید آرام دیا جائے تاکہ معمولی نوعیت کی چوٹ شدت اختیار نہ کرے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے کی صورت میں بابر اعظم وارم اپ میچ میں پاکستان کی جانب سے دوبارہ بیٹنگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ان کی انجری کے حوالے سے ابتدائی اطلاعات حوصلہ افزا ہیں اور فی الحال کسی بڑی تشویش کی بات نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم انتظامیہ بابر اعظم کی صحت اور فٹنس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کی انجری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے میچز میں ان کی شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور پی سی سی سیلیکٹ الیون کے درمیان میچ کے دوسرے روزبابراعظم کا گراؤنڈ سے باہر جانا شائقین کیلئے تشویش کا باعث بنا، تاہم پی سی بی ذرائع کی جانب سے انجری سنجیدہ نہ ہونے کی تصدیق کے بعد قومی ٹیم کے مداحوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں کھیلے جارہے سلیکٹ الیون کے خلاف 3 روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم دوسرے روز پہلی اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!