کرکٹ

ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جبکہ انگلینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

 انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

برمنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کا آغاز ہوگیا، جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے پر انگلش کپتان نے کہا کہ ہم بادلوں سے گھرے موسم کو بولنگ کے لیے پسند کرتے ہیں۔

پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب، اذان اویس، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، شان مسعود، سعود شکیل، غازی غوری، عمران رندھاوا، محمد علی، محمد عباس اور رضا اللہ شامل ہیں۔

وکٹ کیپر غازی غوری، فاسٹ بولر رضا اللہ اور عمران رندھاوا پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ محمد عباس نے رضا اللہ کو ٹیسٹ کیپ دی۔

پاکستان ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں تین سے چار تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستان ابتدائی دونوں ٹیسٹ ہارچکا ہے، نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، نئے بولنگ کوچ نوفکے اور سات کھلاڑیوں کے انگلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستانی ٹیم کوسیریز میں وائٹ واش سے بچنا ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ سے مقابلے پر تیسرے ٹیسٹ سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مانتا ہوں، ٹیم کو مجھ سے بڑی امیدیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقیت کو تسلیم کرتا ہوں، لہٰذا ہر مشکل اور کٹھن صورتحال میں بہتر پرفارمنس کی کوشش کرتا ہوں، مثبت سوچ کے ساتھ اچھا کھیلوں، ہمیشہ یہی ہدف رہتا ہے، لہٰذا ہر میچ کو بھول کر اگلے میچ پر فوکس کرتا ہوں، یہی میرا گول ہوتا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کا مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ تمام توجہ کا محور اگلے پانچ دن ہوں گے، جہاں ہم بڑا سکور بنا کر اچھی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز سے شکست اٹھانہ پڑی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 194 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان ٹیم کو اب ایجبسٹن کے میدان پر وائٹ واش سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اوے سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد پی سی بی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ٹیم کی ذمہ داریوں سے الگ کردیا ہے۔

پی سی بی نے انگلینڈ میں کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کے بعد 7 کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ سے باہر کردیا ہے جبکہ امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف سخت ایکشن لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!