
ایک سال دو ٹرافیاں سفیان مقیم کی شاندار بولنگ کا شاندار سفر
اسلام آباد (پی پی اے)پاکستانی اسپنر سفیان مقیم کے لیے 2026 کا سال کامیابیوں سے بھرپور ثابت ہوا ان کی شاندار اور فیصلہ کن بولنگ کے باعث پہلے پشاور زلمی نے ٹائٹل اپنے نام کیا
جبکہ اب کیریبین پریمیئر لیگ 2026 میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کو بھی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا
سفیان مقیم نے دونوں ٹورنامنٹس میں اپنی عمدہ بولنگ سے ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا اور ایک ہی سال میں دو مختلف فرنچائزز کے ساتھ ٹرافیاں جیتنے کا اعزاز حاصل کیا
اب پاکستانی شائقین کی نظریں ایشین گیمز 2026 پر ہیں جہاں سفیان مقیم کی اسپن بولنگ سے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سفیان مقیم کی عمدہ بولنگ کے سبب پاکستان کو بھی ایشین گیمز میں چیمپئن بنائے



