باکسنگ

مہران کپ باکسنگ چیمپئن شپ:کراچی گرین اور وائٹس کے باکسرز کی پہلے روز برتری

دونوں ٹیموں کے17باکسرز سیمی فائنل میں پہنچ گئے،سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر نے چیمپئن شپ افتتاح کیا

مہران کپ باکسنگ چیمپئن شپ:کراچی گرین اور وائٹس کے باکسرز کی پہلے روز برتری

دونوں ٹیموں کے17باکسرز سیمی فائنل میں پہنچ گئے،

سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر نے چیمپئن شپ افتتاح کیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی گرین اور کراچی وائٹس کے17 باکسرزنے سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے جاری تین روزہ مہران کپ سندھ مینز اینڈ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی جبکہ سندھ پولیس کے بھی چارباکسرز ٹاپ فور مرحلے میں پہنچ گئے۔

استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں جاری چیمپئن شپ کا افتتاح سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسرنے کیا تھا،اس موقع پرسندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،محکمہ کھیل کے ایس او علی ڈنو گوپانگ،سیکریٹری عبدالرزاق اور دیگر بھی موجود تھے۔

پہلے روز چیمپئن شپ میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کے مینز اور ویمنز باکسرز بھر پور ایکشن میں نظر آئے،کراچی گرین کے10،کراچی وائٹس کے سات اور سندھ پولیس کے پانچ باکسرز نے سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کیا۔

نتائج کے مطابق 47کلوگرام میں کراچی گرین گے عاطف نے لاڑکانہ کے شاہد کو،حیدرآباد کے فراز نے سندھ پولیس کے ایم زمان کو،میر پور خاص کے حفیظ نے کراچی وائٹس کے بلال کو ہرا دیا جبکہ سکھر کے منان کو بے نظیر آباد کے آفتاب کے خلاف واک اوور مل گیااور وہ ٹاپ فور میں پہنچ گئے۔

50کلوگرام میں سندھ پولیس کے کاشف نے سکھر کے واجد علی کو،کراچی وائٹس کے،مزمل نے بے نظیر آباد کے اویس کو،میر پور خاص کے زید نے حیدرآباد کے شیراز کو اور کراچی گرین کے جنید علی نے لاڑکانہ کے ذکی کو زیر کیا اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

55کلوگرام میں کراچی گرین کے کریم بخش نے لاڑکانہ کے مجاہد کو،بے نظیر آباد کے ذکریا نے کراچی وائٹس کے رحمان کو،حیدرآباد کے آفاق نے میر پور خاص کے سمیر کو اور سندھ پولیس کے سرور خان نے بے نظیر آباد کے مبشر کو مات دی اور اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

60کلوگرام میں کراچی وائٹس کے صابر علی نے لاڑکانہ کے وارث علی کو،حیدرآباد کے محبوب علی نے سندھ پولیس کے حسیب کو،کراچی گرین کے غازی خان نے میر پور خاص کے فرحان کو اور سکھر کے زوہیب علی نے بے نظیر آباد کے سہیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں نشست کنفرم کی۔

65کلوگرام میں میر پور خاص کے منان نے لاڑکانہ کے سجاد کو،کراچی وائٹس کے ایم وہاب نے حیدرآباد کے شعیب کو اور سکھر کے سہیل نے بے نظیر آباد کے عمار کو ہرایا اور ٹاپ فور مرحلے تک رسائی پائی۔

70کلوگرام میں حیدرآباد کے غلام مرتضیٰ،کراچی گرین کے مجاہد آفریدی،کراچی وائٹس کے صدیق،75کلوگرام میں کراچی گرین کے فقیر محمد،سندھ پولیس کے جہانزیب اور بے نظیر آباد کے انس،80کلوگرام میں سندھ پولیس کے روح اللہ،کراچی گرین کے ایم فہیم سیمی فائنل میں پہنچ گئے،

گرلز مقابلوں میں 50کلوگرام میں کراچی وائٹس کی شہلا،حیدرآباد کی لبنیٰ،کراچی گرین کی خضریٰ،48کلوگرام میں کراچی گرین کی مروا،کراچی وائٹس کی قرۃ العین اور بے نظیرا ٓباد کی ایشا رستم،54کلوگرام میں کراچی گرین کی رضوانہ،کراچی وائٹس کی زینب اور میر پور خاص کی دانیہ نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

محمد یونس پٹھان ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ کے فرائض انجام سے رہے ہیں جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں محمدرستم،شیر محمد،عبدالوحید درویش،خرم بلوچ،سمیہ ناز،منور حسین،زاہد علی پٹھان،عظمیٰ قمراورسید بشارت علی شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں صوبے کے تمام ڈویژنز کے 150سے زائد مینز اور ویمنز باکسرز اور آفیشلز شرکت کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!