کرکٹ

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کا آغاز آج سے فیصل آباد میں ہوگا۔

پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ویمنز انڈر 19 تین ملکی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کا آغاز آج سے فیصل آباد میں ہوگا۔

فیصل آباد؛ پاکستان بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا

سیریز کے تمام میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ تینوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 10 میچز ہوں گے شیڈول کے مطابق سیریز کا افتتاحی میچ آج 2 اکتوبر 2026 کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جبکہ 3 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی 5 اکتوبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش 6 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش، 8 اکتوبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا جبکہ 9 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

اسی طرح 11 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش 12 اکتوبر کو سری لنکا اور پاکستان جبکہ 14 اکتوبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تین ملکی سیریز کا فائنل 16 اکتوبر 2026 کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا

تمام میچز صبح کے اوقات میں ہوں گے میچ سے قبل ٹاس صبح 10 بج کر 30 منٹ پر ہوگا جبکہ کھیل کا آغاز صبح 11 بجے ہوگا۔پہلے سیشن کا اختتام دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر ہوگا

جس کے بعد 15 منٹ کا وقفہ ہوگا۔کھیل کا دوسرا سیشن دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے 1 بج کر 45 منٹ تک جاری رہے گا تینوں ٹیموں کی شرکت سے ہونے والی اس سیریز کے تمام مقابلوں کی میزبانی فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم کرے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!