
پی ایف ایف صدر سید محسن گیلانی ساف مارکیٹنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر
اسلام آباد ; پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کو جنوبی ایشیائی فٹبال فیڈریشن (ساف) کی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا
سید محسن گیلانی کو ساف ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بھی منتخب کیا گیا ہے یہ فیصلے جمعرات کو ساف ایگزیکٹو کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں کیے گئے، جس میں 2026 سے 2030 کی مدت کے لیے تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی گئی
اجلاس کی صدارت ساف کے صدر محمد کازی صلاح الدین نے کی جبکہ ساف ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان نے اجلاس میں شرکت کی
اس موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیف آپریٹنگ افسر شاہد نیاز کھوکھر کو ساف کمپیٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا جبکہ پی ایف ایف ویمنز فٹبال ڈائریکٹر میجگان اورکزئی کو ویمنز ایڈہاک کمیٹی میں شامل کیا گیا
ساف کے مطابق کمیٹیوں کی تشکیل ساف اسٹیچوٹس 2026 کے تقاضوں کے تحت 2026 سے 2030 کی مدت کے لیے کی گئی ہے



