ہاکی

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا فاتحانہ سفر جاری، کینیڈا کو 2-6 سے روند ڈالا

جونیئر ہاکی کا میدان گرما دیا! سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

سلطان آف جوہر کپ 2026 کے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں فتح کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کینیڈا کو 2-6 کے واضح فرق سے شکست دے دی۔

میچ کی شروعات سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول 9ویں منٹ میں حمزہ فیاض نے اسکور کیا، جس کے بعد 14ویں منٹ میں حمزہ علی نے دوسرا گول داغ کر ٹیم کی برتری مضبوط کر دی۔ 25ویں منٹ میں رانا عبداللہ سمیع نے تیسرا گول کیا۔

کینیڈا کی جانب سے بھلر گرنور نے 30ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا۔ اس کے بعد پاکستان کے رانا ولید نے 38ویں منٹ میں چوتھا گول کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنایا۔

45ویں منٹ میں کینیڈا کے یوگیشوارن ابھیرام نے دوسرا گول داغ کر اسکور 2-4 کر دیا۔

میچ کے آخری کوارٹر میں پاکستان نے مزید دو بہترین گول کیے؛ 51ویں منٹ میں آسام حیدر اور 54ویں منٹ میں عدیل نے گول اسکور کر کے پاکستان کی 2-6 سے شاندار فتح یقینی بنا دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے شاندار فتح پر جونیئر ٹیم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور آئندہ میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!