باکسنگ

ساؤتھ کپ باکسنگ رینکنگ چیمپئن شپ، مستقبل کے چیمپئنز کی تلاش

24 اکتوبر کو ساؤتھ کے باکسر ایکشن میں ہونگے۔

"ساؤتھ کپ” انڈر 15 اینڈانڈر17 بوائز اینڈ گرلز باکسنگ رینکنگ چیمپئن شپ2026۔

24 اکتوبر کو ساؤتھ کے باکسر ایکشن میں ہونگے۔

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹر)کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ساؤتھ کپ انڈر 15اینڈانڈر17 بوائز اینڈ گرلز باکسنگ رینکنگ چیمپئن شپ 2026ء 24 اور 25 اکتوبر کو استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا،

ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری کراچی میں منعقد ہوگی۔

دو روزہ چیمپئن شپ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے انڈر15میں 30، 33، 36، 38،39، 42، 44 اور46کلوگرام اور انڈر17میں 46، 48، 50، 52اور54کلوگرام وزن کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔

چیمپئن شپ کے لیے وزن اور ڈراز کا عمل 23 اکتوبر بروز جمعہ سہ پہر 3 سے 5 بجے تک مکمل کیا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق ایونٹ میں صرف ڈسٹرکٹ ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن سے منسلک کلبوں کے کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے۔ کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ایم رستم بلوچ نے کہا کہ

چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد کم عمر باکسرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا اور باکسنگ کے فروغ کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!