پاکستان کے پاس آل راونڈرز کی کمی نہیں،اظہر محمود

Written by

in

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اور سابق آل راؤنڈر اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ نوجوان فہیم اشرف میں انہیں مستقبل کا ایک اچھا آل راؤنڈر نظر آرہا ہے، یہ ٹیم میں وہی کردار اد کرسکتا ہے جو کسی زمانے میں میراکا یا عبدالرزاق کا ہوا کرتا تھا ۔

صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس آل راونڈرز کی کمی نہیں لیکن ہر کوئی کیلس یا بین سٹوکس جیسا نہیں ہوتا اور ان جیسا بننے کیلئے ضروری ہے کہ آل راونڈرز کو تسلسل کے ساتھ چانسز دیئے جائیں اور ان کو بہتر سے بہتر سیکھنے کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ فہیم میں ان کو اچھے آل راونڈر ہونے کا پوٹینشل نظر آرہا ہے کیوں کہ وہ اچھی بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!