پاکستان کی مردہ وکٹوں پر آسڑیلوی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی تنقید

Written by

in

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے پاکستان میں سلو پچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کے لیے اچھی پلاننگ نہیں، ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے پاکستان کو پچز کو بہتر بنانا ہوگا۔آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی مارک وا نے سلو پچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ٹیسٹ کی پچ بہت ہی معمولی سی ہے،مجھے ایسی پِچز نہیں پسند جہاں فاسٹ بولرز باونسرز نہ کرسکیں۔مارک وا کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں پاکستان میں باونسی اور فاسٹ بولرز کے لیے سازگار پچز بنائی جائیں،سلو پِچز ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کے لیے اچھی پلاننگ نہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر براڈ ہاڈن نے کہا کہ دورہ پاکستان پر فیصلہ کن پِچز نہیں بنائی گئیں، سلو پچز نے شاہین شاہ آفریدی جیسے باصلاحیت بولرز کو غیرموثر بنا دیا ہے۔براڈ ہاڈن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی طاقت فاسٹ بولنگ میں ہے،ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے پاکستان کو پچز کو بہتر بنانا ہوگا۔

error: Content is protected !!