شان مسعود فنشر نہیں اوپننگ بلے باز ہے، ناصر حسین

Written by

in

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی بیٹر شان مسعود کے ساتھ بنائی جانے کی تجویز دی ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کئی ریکارڈ توڑنے اور ڈومیسٹک لیگ میں بہترین کارکردگی کے بعد لیفٹ ہینڈ بیٹر کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود شان کو چوتھے نمبر پر رکھتے ہوئے بابر اور رضوان سے اوپننگ کروائی گئی۔

 

کائونٹی چیمپئن شپ اور ڈربی شائر کے دوران شان مسعود کو جانچنے والے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ شان مسعود ایک فنشر نہیں بلکہ وہ ایک اوپننگ بلے باز ہے، شان مسعود کو نمبر 4 پر بیٹنگ کے لیے بھیجاگیا جس کی میرے نزدیک کوئی منطق نہیں کیونکہ اس وقت صرف 5 اوور باقی تھے۔

error: Content is protected !!