پاکستان ویمنز کیمپ اپڈیٹ ; کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ

Written by

in

پاکستان ویمنز کیمپ اپڈیٹ

ویمنز کرکٹرز آج معین خان اکیڈمی میں ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ میں حصہ لے رہی ہیں۔

ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان گرینز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ۔

پاکستان وائٹس کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں۔

کل پیر کے روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نشینل بینک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔

کیمرہ مین اور ڈی ایس این جی کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی سی بی لائیو اسٹریمنگ کا لنک شیئر کرے گا۔

کل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آرام کرے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ ندا ڈار کی قیادت میں ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے منگل کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے کراچی سے براستہ دبئی کولمبو روانہ ہو گا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو، سری لنکا میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 19 جولائی کو کھیلے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ کے سلیکٹرز اسد شفیق اور بتول فاطمہ ویمنز کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کے لیے معین خان اکیڈمی میں موجود۔

دونوں سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

error: Content is protected !!