


نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ
کانکررز 3 وکٹوں سے کامیاب ،سٹرائیکرز کو 9 وکٹوں سے شکست
راولپنڈی، 12 دسمبر2024: نوازگوھر
نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کے گیارویں میچ میں کانکررز نے چیلنجرز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی، کانکرز کی ٹیم نے ٹاس جیت چیلنجرز کو ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
چیلنجرز کی ٹیم 32 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔چیلنجرز کی جانب سے عالیہ ریاض نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 71 رنز بنائے۔
کانکررز کی سیدہ عروب شاہ نے 4 جبکہ ماہ نور آفتاب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
کانکررز کی ٹیم نے سینتیسویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ پلیئر آف دی میچ حفصہ خالد نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
چیلنجرز کی زیب النسا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد کے مرغزار کرکٹ گراونڈ میں کھیلےگئے میچ میں سٹارز نے اسٹرائیکرز کو نو وکٹوں سے شکست دی۔ سٹارز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسٹرائیکرز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسٹرائیکرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے دس وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے ۔
سٹارز کی رامین شمیم اور طوبیٰ حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سٹارز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر چوبیسویں اوور میں حاصل کر لیا، صدف شمس نے 38 اور سدرہ امین نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ رامین شمیم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔



