پی ایس ایل x ; اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دیدی
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 155 رنز بنا کر 19 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔

پی ایس ایل x : اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی: پاکستان سپرلیگ 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دیدی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 155 رنز بنا کر 19 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، صاحبزادہ فرخان 53 اور کولن منرو 48 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے گوس نے 9، کپتان شاداب خان نے 14، اعظم خان نے 4 ، حیدر علی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن ہولڈر 32 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جورڈن نے 2 جبکہ ڈیوڈ ولی، اسامہ میر ، محمد حسنین اور عبید شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے سے ٹاس تاخیر سے ہوا، 7:30 پر ہونیوالا ٹاس 8:15 پر ہوا اور میچ کا آغاز 8:45 پر ہوا۔
ملتان سلطانز 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 155 رنز بنا سکی، ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامران غلام نے 17 اور مائیکل بریسویل نے 16 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ عماد وسیم نے دو، شاداب خان، نسیم شاہ، ریلے میریڈیتھ اور محمد شہزاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رھے کہ پی ایس ایل 10 کے رواں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے تینوں میچز میں فاتح رہی ہے۔ اورایونٹ میں 6 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر ہے دوسری طرف ملتان سلطانزاب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ ; اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، حیدر علی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ اور رائلے میریڈتھ شامل ہیں۔
ملتان سلطانز اسکواڈ ; ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔



