
خانہ کعبہ کو دیکھ کر بابر اعظم کی شادی کیلئے دعا کی تھی : شاداب خان
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے بتایا کہ کہتے ہیں کہ خانہ کعبہ کو دیکھ کر جو دعا کی جائے وہ ضرور پوری ہوتی ہے تو میں نے اس کی (بابر اعظم) شادی کیلئے دعا کی،
جس پر پاس کھڑے بابر اعظم نے کہا کہ ہائے یار نہیں۔ صائم کا ٹائم بھی آ گیا ہے اور بابر کا بھی، بس بہت ہو گیا ہے، جس پر مشتاق احمد نے سوال کیا کہ اور نسیم شاہ کا؟
مشتاق احمد کے سوال پر شاداب نے کہا کہ نہیں اسے ابھی انجوائے کرنے دیں۔شاداب کا جواب سن کر بابر اعظم تشویش میں مبتلا ہو گئے اور کہاکہ کیوں؟
اس کی (نسیم شاہ) نہ ٹانگ چل رہی ہے اور نہ ہی کندھا، جس پر شاداب نے ساتھ کھڑے نسیم شاہ سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ نہ کندھا چل رہا ہے نہ بائولنگ چل رہی ہے۔



