پی ایس ایل x : لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے ہرادیا
لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 16 اعشاریہ 5 اوورز میں 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پی ایس ایل x : لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے ہرادیا
پی ایس ایل 10 کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کو 88 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 16 اعشاریہ 5 اوورز میں 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایندرس گوز 41 اور سلمان علی آغا 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 31 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ سکندر رضا نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
قبل ازیں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے تھے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے44، سکندر رضا نے 39 اور ڈیرل مچل نے 28 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ محمد نعیم نے 25 اور عبداللہ شفیق نے 22 رنز بنائے، سیم بلنگز 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر اب دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے 6 میچوں میں 10 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، پشاور زلمی 5ویں اور ملتان سلطانز آخری نمبر پر ہے۔
لاہور قلندرز: شاہین آفریدی (کپتان)، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، حارث رؤف، آصف آفریدی
اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، اینڈریز گوس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن ہولڈر، اعظم خان (وکٹ)، بین دروشوئس، نسیم شاہ، حنین شاہ



