نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ؛ پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں کانکررز اور چیلنجرز کی کامیابی
کانکررز دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست۔


نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں کانکررز اور چیلنجرز کی کامیابی۔
کانکررز دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کانکررز نے اسٹرائیکرز کو 31 رنز سے ہرادیا۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔
حفصہ خالد 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ۔کپتان فاطمہ ثنا کے دوچھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 41 رنز ناٹ آؤٹ ۔
نورین یعقوب کی 22 رنز دے کر 3 وکٹیں۔ اسٹرائیکرز نے جواب میں 9 وکٹوں پر 110رنز بنائے۔
نورین یعقوب 65 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر۔ فاطمہ ثنا کی 23 رنز کے عوض 3وکٹیں ، سیدہ عروب شاہ کی 24 رنز کے عوض3 وکٹیں۔
فاطمہ ثنا پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں چیلنجرز نے انونسیبلز کو 7 رنز سے شکست دیدی۔ چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 161 رنز بنائے۔ نتالیہ پرویز کے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز۔
عمیمہ سہیل اور نیہا شرمین کی دو دو وکٹیں۔ انونسیبلز نے جواب میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔ عائشہ ظفر کے49 اور عمیمہ سہیل کے 39 رنز۔
نتالیہ پرویز پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔



