Category: زمرے کے بغیر

  • قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی،ویڈیورپورٹ دیکھیں

    قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی،ویڈیورپورٹ دیکھیں


    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی مشترکہ چیمپئن پاکستان ٹیم وطن پہنچ گئی۔کراچی ()پاکستان کے کپتان رضوان سینئر ٹیم کے ساتھ کراچی نہیں آئے، ٹیم کے تمام کھلاڑی کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے۔ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل مسقط میں گزشتہ رات بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جس کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا ہے۔ایونٹ کا فائنل مسقط کے سلطان قابو س اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا مگر میچ سے قبل میدان کو تیز بارش نے آلیا جس نے رُکنے کا نام نہیں لیا۔

    موسم کی خرابی اور بارش کے سبب دونوں ٹیموں نے طویل انتظار کیا جس کے بعد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے دونوں ٹیموں کے کوچز کی مشاورت کے بعد فائنل کو منسوخ کرکے پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا۔فیصلے کے مطابق پہلے 6ماہ ٹرافی بھارت کے پاس رہے گی۔پاکستان ہاکی ٹیم کے مینیجر حسن سردار کا کہنا ہے کہ بھارت سے فائنل ہوتا تو پاکستان جیت جاتا، بارش کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم بھارت سے میچ کے لیے تیار تھی، تاہم بھارتی کوچز اور پلیئرز میچ کھیلنے کے لیے راضی نہ ہوئے۔

  • آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کیلئے انتہائی بری خبر آگئی

    آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کیلئے انتہائی بری خبر آگئی


    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے نوجوان لیگ سپنر شادب خان آسٹریلیا کے خلاف اتوار سے شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ شاداب خان ابھی تک ایشیائ کپ میں گروئن انجری کا شکار ہونے کے بعد مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں تاہم پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ وہ ابوظہبی ٹیسٹ کے لیے فٹ ہوجائینگے۔شاداب خان کی جگہ آف سپنر بلال آصف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے سفر کا آغاز کریںگے جب کہ محمد حفیظ کی بھی ٹیسٹ میں واپسی تقریبا یقینی ہے جنہیں زمبابوے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیائ کپ میں نہیں کھلایا گیا تھا ،وہ 2سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اور ٹیم مینجمنٹ ان کے رنز کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے ٹاپ6بلے بازوں میں موجود3بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کا بھی شکار کرنا چاہتی ہے۔شاداب خان کی غیر موجودگی قومی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے کیوں کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر دورہ انگلینڈ کے بعد متحدہ عرب امارات میں مخالف ٹیموں کے خلاف یاسر شاہ اور شاداب خان کو ایک ساتھ کھلانے کی پلاننگ کررہے تھے۔دورہ انگلینڈ کے دوران شاداب خان نے تین ٹیسٹ میچز میں تین نصف سنچریاں سکور کی تھیں جب کہ بائولنگ میں کنٹرول کا بھی مظاہرہ کیا تھا حالانکہ اپریل 2017 ئ میں برج ٹائون میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر انہوں نے صرف ایک وکٹ لی تھی۔آسٹریلیا نے جب 4سال پہلے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا تب سپن بائولنگنے ان کی 0-2 سے شکست میں اہم کردار ادا کیا تھا اور یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر اور حفیظ نے اس سیریز میں 40 میں سے 30آسٹریلوی بلے بازوں کو پوویلین بھیجا تھا۔قومی ٹیم مینجمنٹ پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس کے ساتھ لیفٹ آرم پیسر میر حمزہ کو ٹیسٹ ڈیبیو کروانے پر غور کررہی ہے ،ان کے علاوہ وہاب ریاض بھی پلیئنگ الیو ن میں شرکت کے خواہاں ہیں تاہم پاکستان اے کیلئے انکی ناقص پرفار منس ان کے حتمی الیون میں شامل ہونے کی راہ میں حائل ہوسکتی ہے۔

  • کے سی سی اے زونIIکا صدارتی انتخاب غیر آئنی اور غیر قانونی ہے‘جاوید خان

    کے سی سی اے زونIIکا صدارتی انتخاب غیر آئنی اور غیر قانونی ہے‘جاوید خان

    کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کے سی سی اے زونIIکے صدارتی انتخاب 4اپریل 2018کو منعقد ہوئے جس میں نصرت محبوب ایک ووٹ کی برتری سے صدر کے سی سی اے زونIIمنتخب قرار پائے۔ لیکن ان کا انتخاب غیر آئنی اور غیر قانونی ہے کیونکہ انہوں نے الیکشن کا اندراج فارم بھرتے وقت غلط بیانی کی اوراپنا تعلق نیو یونائیٹڈ جیم خانہ سے ظاہر کیا چونکہ پی سی بی کے الیکشن قوانین کے مطابق زونل عہدیدار کا الیکشن لڑنے کیلئے متعلقہ زون/ڈسٹرکٹ کے کسی بھی فعال کلب کا ممبر ہونا لازمی شرط ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے نصرت محبوب نے الیکشن کا اندراج فارم میںاپنا نام نیو یونائیٹڈ جیم خانہ کا بحیثیت ممبرتحریرکیا ۔ نصرت محبوب نیو یونائیٹڈجیم خانہ کے کھلاڑی کی حیثیت سے منسلک ہیں ۔ یہ تمام باتیں پی سی بی کے ڈپٹی الیکشن کمشنر نے میرے تحریر کردہ مراسلے کے جواب میں کہی ۔ جاوید احمد خان نے کہا کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ نصرت محبوب ابھی تک لاثانی کرکٹ کلب کے صدر ہیں انہوں نے کہا کہ کے سی سی اے کے رجسٹریشن کے مطابق نصرت محبوب بیک وقت دو کلبوں سے وابستہ رہے ہیں۔اس کا ثبوت یہ ہے کہ کے سی سی اے کا کلب رجسٹریشن فارم جسکا دورانیہ دو سال کیلئے مختص ہوتا ہے جویکم جولائی 2016تا 30جون 2018تھا اس رجسٹریشن فارم کیمطابق بھی نصرت محبوب بیک وقت دونوں کلبوںسے وابستہ پائے گئے۔ جاوید احمد خان کے مطابق نصرت محبوب ہنوز نیو یونائیٹڈ جیم خانہ کے ممبر اور لاثانی کرکٹ کلب کے صدر ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص کسی دو کلب سے منسلک رہے۔ یہ پی سی بی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پی سی بی کے جاری کردہ کلب کرکٹ کے مثالی آئن کے آرٹیکل 5(G)کے مطابق وہ ایک سے زائد کلب کا عہدیدار نہیں ہوسکتا۔ جاوید احمد خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی بہت جلد فضل محمود انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کررہا ہے ۔ اس سلسلے میںپی سی بی نے ڈسٹرکٹ/زون2 کے ان 35کلبز کی فہرست طلب کی جو 2013کی اسکروٹنی کے مطابق مرتب کی گئی تھی۔ اس میں 23کلبز فعال اور 12کلبز غیر فعال تھے جنہیں پی سی بی نے کھیلنے کے حقوق دئے ہوئے ہیں۔ ان 35فعال اور غیر فعال کلبوں میں نیو یونائیٹڈ جیم خانہ اور لاثانی کرکٹ کلب دونوںشامل ہیں۔ حقائق یہ ہیں کہ کے سی سی اے زونIIکے صدر نصرت محبوب نے جو فہرست مرتب کی ہے اس میں بھی نصرت محبوب لاثانی کرکٹ کلب کے صدر ہیں جبکہ زون IIکے صدرکا الیکشن انہوں نے نیو یونائیٹڈ جیم خانہ کے پلیٹ فارم سے لڑا ۔جسکی تصدیق خود ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی نے کردی ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے فضل محمود کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک فارم جاری کیا تھا جس میںکلب کا نام، کلب کے صدر کا نام، رابطہ نمبر اور پتہ مانگا گیا تھا۔ اس میں نصرت محبوب نے خود کو لاثانی کرکٹ کلب کا صدر تحریر کیا ہے اس کے علاوہ پی سی بی کے ماڈل آئن کیمطابق ہر کلب کا الیکشن اور کلب ہذٰا کی جنرل باڈی کا اجلاس ہونا لازمی ہے۔جاوید خان کا کہنا ہے کہ اگر دونوں کلبوں کا اجلاس طلب کیا جاتا ہے تو نصرت محبوب کس کلب کی جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کریں گے اور کس کلب کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔یہی وجہ ہے کہ پی سی بی کے آئن میں کسی بھی شخص کو بیک وقت دو کلبوں کا عہدیدار ہونے کا اختیار حاصل نہیں۔ اگر پی سی بی کی جانب سے منعقدہ فضل محمود انٹر کلب ٹورنامنٹ میںنیو یونائیٹڈ جیم خانہ اور لاثانی کرکٹ کلب مدمقابل آجاتی ہیں تونصرت محبوب کی ہمدردیاں کس کلب کے ساتھ ہونگی۔ جاوید احمد خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار ڈپٹی الیکشن کمشنر ، پی سی بی سے کردیا تھا مگر ہم مزید حقائق کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ان سے رجوع کریں گے۔ اگر مجھے پی سی بی کی جانب سے انصاف نہ ملا تو پھرانصاف کے حصول کیلئے میںاپنا قانونی حق محفوظ رکھتا ہوں۔

  • بیس بال کی نئی رینکنگ،پاکستان کی29ویں درجے سے23ویں درجے پر ترقی

    بیس بال کی نئی رینکنگ،پاکستان کی29ویں درجے سے23ویں درجے پر ترقی


    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ بیس بال سوفٹ بال کنفیڈریشن نے بیس بال کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ رینکنگ میں ٹیموں کی انڈر 12سے سینئر ٹیموں تک کی کارکردگی کو شامل کیا گیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال پاکستان کی انڈر 12بیس بال ٹیم نے دسویں انڈر 12ایشین بیس بال چیمپئن شپ جو کہ تائیوان میں منعقد ہوئی اس میں حصہ لیا۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ میچز میں ہانگ کانگ اور انڈیا کی ٹیموں کو شکست دی۔ پاکستان نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پہلی بار براؤنز میڈ ل میچ کھیلا جس میں اسے ورلڈ نمبر 2 جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی ۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ سید فخر شاہ نے بتایا کہ پاکستان کی سینئر بیس بال ٹیم نے بھی اس سال اٹھارہویں ایشین گیمز جوکہ جکارتہ انڈونیشیا میں منعقد ہوئیں میں حصہ لیا۔

    پاکستان کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔ جبکہ تائیوان (ورلڈ نمبر 5) اور چائنا (ورلڈ نمبر 20) کے خلاف میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ٹیم نے گیمز میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ سید فخر شاہ نے مزید بتایا کہ پاکستان انڈر 12اور سینئر ٹیم کی عمدہ پرفارمنس نے رینکنگ کو بہتر بنانے میں بہت مدد کی۔ پہلے پاکستان انتیسویں نمبر پر تھا جبکہ اب ترقی کرکے تئیسویں نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان کی رینکنگ میں بہتری اگلے ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر میں شرکت کے لئے مدد گار ثابت ہوگی۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید نے رینکنگ میں بہتری پر پاکستان فیڈریشن بیس بال اور پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی ۔

  • صبح نو نیشنل لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ ،سارہ منصور اور سارہ محبوب فائنل میں پہنچ گئیں

    صبح نو نیشنل لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ ،سارہ منصور اور سارہ محبوب فائنل میں پہنچ گئیں


    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)صبح نو نیشنل لیڈیزٹینس ٹورنامنٹ کاچوتھا روز۔سارہ منصور اور سارہ محبوب لیڈیز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا جمعرات کو تقریب تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس بی ٹینس کورٹس اسلام آباد میں جاری صبح نو نیشنل لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے روز لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں سارہ محبوب نے مہک کھوکھر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔ سارہ محبوب پاکستان کی نمبر ون کھلاڑی رہ چکی ہیں اور اب تک کئی قومی ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔ سارہ کا فائنل میں مقابلہ اپنی ہم نام اور دیرینہ حریف سارہ منصور سے ہوگا۔ سارہ منصور نے سیمی فائنل میں ماضی کی نمبرون ٹینس کھلاڑی مہوش چشتی کو شکست دی۔ سارہ منصور بھی اب تک بہت سے ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں اور پاکستان کی فیڈ کپ ٹیم کا مستقل حصہ ہیں۔لیڈیز سنگلز کا فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا جس کے بعد کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیرِ بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اس موقع پر مہمانِ خصوصی ہوں گی ۔ وہ اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ مل کر پودے بھی لگائیں گی۔ بدھ کی شام کو کھیلے جانے والے لیڈیز ڈبلز فائنل میں سارہ محبوب اورمہک کھوکھر کی جوڑی نے سارہ منصور اور مہوش چشتی کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں دونوں جوڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیاگرلز انڈر14 کے فائنل میں شیزہ ساجد نے فاطمہ علی کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔تاہم فتح شیزہ کا مقدر ٹھہری۔ گرلز انڈر 10 کے سیمی فائنل مقابلوں میں زینب علی نے ماہ نور فاروقی جبکہ ایشا ضیا نے ایشال کو ہر ا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔چوتھے روز (بدھ ) کو کھیلے گئے مقابلوں کے نتائجلیڈیز سنگلز (سیمی فائنلز )سارہ منصور بمقابلہ مہوش چشتی 6-2, 6-2سارہ محبوب بمقابلہ مہک کھوکھر 6-1, 6-1لیڈیز ڈبلز (فائنل)مہک کھوکھر/ سارہ محبوب بمقابلہ سارہ منصور/ مہوش چشتی 6-4, 6-2گرلز انڈر 10.(سیمی فائنلز)زینب علی بمقابلہ ماہ نور فاروقی 4-0, 4-0ایشا ضیا بمقابلہ ایشال 4-0, 4-0گرلز انڈر14 (فائنل)شیزہ ساجد بمقابلہ فاطمہ علی 7-5, 6-

  • مہندرا سنگھ دھونی نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا

    مہندرا سنگھ دھونی نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ سپرفورمرحلے میں بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ کاآغاز ہو چکا ہے، افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹیم کی قیادت آج روہیت شرما کی غیرموجودگی میں مہندرا سنگھ دھونی کر رہے ہیں، دھونی 696دنوں کے بعد ایک بار پھر بھارتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ بطور کپتان یہ ان کا 200واں میچ ہے، اس حوالے سے دھونی کا کہنا ہے کہ بطور کپتان میچوں کی ڈبل سنچری بنانے پرخوش ہوں اور اسے اپنے لئے بڑا اعزاز سمجھتا ہوں۔

error: Content is protected !!