Category: زمرے کے بغیر

  • ویمنز ہاکی ورلڈ کپ،جرمنی نے ارجنٹائن کو شکست دیدی

    ویمنز ہاکی ورلڈ کپ،جرمنی نے ارجنٹائن کو شکست دیدی

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ویمنز ہاکی ورلڈکپ ٹورنامنٹ میںپول سی کے ایک میچ میں جرمنی نے ارجنٹائن کو دوکے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ جرمنی کی سٹیپن ہورسٹ نے دو جبکہ گیبلاک نے ایک گول کیا ۔ارجنٹائن کی طرف سے ہابف اور اورٹیز نے ایک ایک بارگیند کو جال میں پھینکا۔گروپ بی میں کھیلا گیا انگلینڈ اور امریکہ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔امریکہ کی سکلے کیٹلین نے کھیل کے 43ویں منٹ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ انگلینڈ کی برے صوفی نے 55ویں منٹ گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

  • ورلڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنا اعزاز،نوح دستگیر

    ورلڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنا اعزاز،نوح دستگیر


    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کہا ہے تاشقند میں ہونیوالی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر فخر ہے کہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا، حکومت نے میرے ساتھ تعاون کیاجس نے میری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جس پر میں مشکور ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے نوح دستگیر بٹ کو سپورٹس بورڈ پنجاب آمد پر گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی، سی ای او ویٹ لفٹنگ فیڈریشن حافظ عمران بٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن امجد امین بٹ ، نائب صدر راشد ملک،نوح بٹ کے والد غلام دستگیر بٹ اور دیگر بھی موجود تھے، نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ پاکستان کیلئے ویٹ لفٹنگ میں پہلا گولڈ میڈل جیتنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، اگلے ماہ جکارتہ میں ہونیوالی ایشیئن گیمز میں بھی شرکت کروں گا،جس میں ایران ، ازبکستان سمیت کئی ممالک کے ویٹ لفٹرز شریک ہوں گے،پرامید ہوں پاکستان کیلئے مزید میڈلز حاصل کروں گا،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا کہ نوح دستگیر بٹ ہم سب کا فخر ہے کہ اس نے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا اور ملک کا نام روشن کیا، سپورٹس بورڈ پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن سے ویٹ لفٹنگ کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کررہا ہے، ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نوجوان ویٹ لفٹرز کیلئے مثال ہیں محنت اور قومی جذبہ سے ہر میدان میں فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔

  • چار ماہ گزر گئے،لیاقت جمنازیم نہ کھل سکا،ایشین گیمز کی تیاریاں متاثر

    چار ماہ گزر گئے،لیاقت جمنازیم نہ کھل سکا،ایشین گیمز کی تیاریاں متاثر


    اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کا لیاقت جمنازیم چار ماہ گزر جانے کے باوجود دوبارہ کھل نہ سکا جس کے باعث ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے قومی ہینڈ بال اور والی بال ٹیم کے تربیتی کیمپس متاثر ہوگئے ہیں ۔ رواں سال کے آغاز میں بارشوں کے باعث لیاقت جمنازیم کی چھت کی لیکج کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے مرمت کا کام روک دیا گیا تھا۔ اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم نے کہا ہے کہ اسپورٹس بورڈ کی کوشش ہے کہ لیاقت جمنازیم کا کام جلد مکمل کرکے اسے آپریشنل کر دیا جائے۔

  • پاکستان کیخلاف ٹھوس پلان کیساتھ کھیلیں گے،فنچ

    پاکستان کیخلاف ٹھوس پلان کیساتھ کھیلیں گے،فنچ

    ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے پاس کئی خطرناک کھلاڑی ہیں لیکن ہم بڑے میچ میں ٹھوس پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بولرز اور بیٹسمینوں کے لیے اچھی حکمت عملی بنا رکھی ہے۔2016 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے اب تک آسٹریلیا نے 17 میں سے12 میچ جیتے ہیں۔ اس سے قبل دو سالوں میں آسٹریلیا نے 10 میچ کھیلے تھے اوراسے چھ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔فنچ کا کہنا ہے کہ ہرارے کے تین قومی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف 68 اور زمبابوے کے خلاف ریکارڈ ساز 172 رنز بنائے لیکن پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں انہیں 16 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کردیا۔ زمبابوے کے خلاف آخری میچ میں وہ 3 رنز بناسکے۔فائنل کے بارے میں فنچ کا کہنا ہے کہ اس وقت میری فارم لگی ہوئی ہے اور میں اچھے انداز میں گیند کو ہٹ کررہا ہوں، مجھے امید ہے کہ فائنل میں اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی کے کئی خطرناک کھلاڑی موجود ہیں، اس وقت فخر زمان بہت اچھی فارم میں ہیں، ان کے کھیل کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ وہ مستقل مزاجی سے اس فارمیٹ میں کارکردگی دکھار ہے ہیں۔

  • عالمی کپ فٹبال،،ارجنٹائن،پرتگال کے بعد سپین بھی گھر واپس روانہ

    عالمی کپ فٹبال،،ارجنٹائن،پرتگال کے بعد سپین بھی گھر واپس روانہ

    ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ناک آئوٹ مرحلے میں آج اسپین کا میزبان روس سے ٹکرائو ہوا، جس میں روس نے اسپین کو پینالٹی اسٹروکس پر 3 گول کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال میں بیسٹ آف 16 یعنی پری کواٹر فائنل مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا جہاں آج میزبان روس سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کو پینالٹی اسٹروکس پر ہرا کر کواٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی اور اسپین کا سفر عالمی کپ میں ختم کردیا ۔میچ میں پہلا گول اسپین کی جانب سے 12ویں منٹ میں ہوا جب اسپینش کھلاڑیوں کی فری کک پر روسی کھلاڑی سرجی اگناشیوچ نے غلطی سے اپنے ہی گول میں بال ڈال دی جس سے اسپین کو 0-1کی برتری حاصل ہوگئی ۔روس نے اپنی غلطی کو درست کرتے ہوئے زبردست فائٹ بیک کیا اور میچ کے 41ویں منٹ میںروسی آرٹم ڈزیوبا نے گول اسکور کرکے اسپینش برتری کو 1-1 سے برابر کردیا اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے جس کے بعد کوئی ٹیم گول اسکور کرکے برتری حاصل نہ کرسکی اور میچ آخر وقت تک برابر رہا۔میچ میں 90 ویں منٹ کے اختتام پردونوں ٹیموں کو 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا جس میں بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی تاہم میچ کا فیصلہ پینالٹی اسٹروکس پر ہوا ۔پینالٹی اسٹروکس پر دونوں ٹیموں نے عمدہ شروعات کی لیکن روسی گول کیپر نے زبردست کھیل پیش کرکے میدان مار لیا اور اسپین کی 2 پینالٹی اسٹروکس کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے ٹیم کو فاتح بنایا اور اسپین کا عالمی کپ میں سفر ختم کرتے ہوئے کواٹر فائنل میں جگہ بنائی تاہم پینالٹی اسٹرکس کا اسکور 3-4 رہا ۔میچ میں دونوں ٹیموں کو ریفری کی جانب سے 3 پیلے کارڈ دیے گئے جس میں پہلا کارڈ اسپین کے جراڈ پی کی کو 40ویں منٹ میں دیا گیا جبکہ 54ویں منٹ میں روسی ایلا کوٹیپوو کو پھر 71ویں منٹ میں پھر روس کے رومن زوبنن کو بھی پیلا کارڈ دکھا کر وارننگ دی گئی تھی۔

  • زون 7سپرلیگ،خوشحال نے شالیمار کو فائنل میں پہنچا دیا

    زون 7سپرلیگ،خوشحال نے شالیمار کو فائنل میں پہنچا دیا

  • دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ شروع

    دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ شروع

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے میں شامل تمام کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دورہ زمبابوے کی تیاریوں کے سلسلہ میں لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ جاری ہے۔ جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لئے پی سی بی کی طرف سے تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے جو تمام کرکٹرز نے پاس کر لیے۔

    پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ صرف دورہ زمبابوے میں شامل کھلاڑیوں کالیاگیا تھا۔اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھرکا کہنا تھا کہ خوشی ہے کھلاڑیوں کی فٹنس مزیدبہترہورہی ہے جس سے بہتر نتائج کی توقع ہے۔

    ان کا مزیدکہنا تھا کہ دورہ زمبابوے میں نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ دورہ زمبابوے میں پاکستان اور زمبابوے کے مابین 5ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 13جولائی کو کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔

  • عالمی کپ فٹبال،سوئس ٹیم نے سربیا کو قابو کرلیا

    عالمی کپ فٹبال،سوئس ٹیم نے سربیا کو قابو کرلیا


    ماسکو: (سپورٹس لنک رپورٹ)فٹ بال ورلڈ کپ گروپ ای کے میچ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دے دی۔روس کے کیلنگراڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلا گول سربیا کی جانب سے ایلکزینڈر مکرووچ نے پانچویں منٹ میں کیا۔سوئٹرز لینڈ نے 52ویں منٹ میں گول اسکور کرکے سربیا کی سبقت ختم کردی اور میچ 1-1 سے برابر ہوگیا۔میچ کے اختتامی لمحات میں سوئٹزر لینڈ کے شرڈن شقیری نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے جن میں بیلجیم اور تیونس، جنوبی کوریا اور میکسیکو، اور جرمنی اور سویڈن کے میچز شامل ہیں۔

  • میسی آپے سے باہر کیوں ہوئے؟

    میسی آپے سے باہر کیوں ہوئے؟

    ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)ذہنی دباؤکاشکارمیسی کروشیاکے فٹ بالر ایوان سے الجھ پڑے، حریف فٹ بالرسےٹکرہوئی تومیسی نے ایوان کے پیر کو زور سے جھٹک دیا۔کروشیاکےہاتھوں شکست دیکھ کرمستقل مزاج میسی غصے پرقابو نہ پاسکے، ارجنٹینا کو عبرتناک شکست سے بچانے میں ناکام میسی کا غصہ دیکھ کرمداح بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

    میسی کو غصہ کیوں آیا؟

    میسی کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا میسی پاناما پیپرز2 میں نام آنے پر دباؤ کا شکار ہیں؟واضح رہے کہ میچ سےایک دن قبل لیونل میسی کانام پاناماپیپرز 2 میں بھی آیا تھا۔

    میسی کو غصہ کیوں آیا؟

    دوسری جانب ملکی ٹیم کی عبرتناک شکست پر ارجنٹینا کے سابق اسٹارفٹبالرمیراڈونا سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور اپنا چہرہ ہاتھوں سے چھپالیا۔ابتدامیں پرجوش میراڈونا میچ کے آخری لمحات میں آبدیدہ بھی ہوگئے۔

  • انگلینڈ اور آسڑیلیا پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل

    انگلینڈ اور آسڑیلیا پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل


    لندن( سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو لندن میں کھیلا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دے اینڈ نائٹ ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 جون کو کارڈف میں کھیلا جائیگا، سیریز کا تیسرا میچ 19 جون کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، سیریز کا چوتھا میچ 21 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

error: Content is protected !!