Tag: تھری

  • پی ایس ایل تھری،آج آرام کل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا

    پی ایس ایل تھری،آج آرام کل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا

    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ بھی ختم ہو گیا، تمام ٹیمیں آج آرام کریں گی۔ کل سے دبئی کے میدان میں کرکٹ کا میلہ سجے گا، ملتان سلطانز سات پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

     

    پی ایس ایل تھری میں سنسنی سے بھرپور دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ آج کھلاڑی کرکٹ کی جنگ کے بجائےآرام کریں گے، کل سے دبئی کے میدان میں میلہ سجے گا، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

    پھر سے چوکے چھکوں کی برسات ہو گی۔ ابھی تک کے مقابلوں میں ملتان کی ٹیم 5 میں سے تین میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ کراچی کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

     

     

  • کراچی نے بھی شکست کا مزہ چکھ لیا

    کراچی نے بھی شکست کا مزہ چکھ لیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 117 رنز پر گر گئی

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ  تھری کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز سے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز چھین لیا۔

    مصباح الحق الیون نے 154رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کرکے ایونٹ میں تیسری فتح اپنے نام کرلی ۔

    دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی دس اوور میں 9 اعشاریہ 8 کی اوسط سے بیٹنگ کرتے ہوئے 98رنز بنائے ، اس دوران لیوک رونچی اپنی نصف سنچری پوری کی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 117 رنز پر گر گئی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 104 کے اسکور پر گرگئی، 37 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 71رنز بنانے والے لیوک رونچی کا محمد عرفان جونیئر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لیا۔

    کراچی کنگز کو دوسری وکٹ 3 1رنز بعد ہی مل گئی ، محمد عامر نے حسین طلعت کو 117کے اسکور پر بولڈ کردیا ، انہوں نے ایک چوکے کی مدد سے 8رنز بنائے تھے ۔

    عماد وسیم الیون نے مقررہ 20اوور میں 6 کے نقصان پر 153رنز بنائے،اننگز کی خاص بات بابر اعظم 55، خرم منظور 51اور محمد رضوان 21رنز ناٹ آئوٹ بیٹنگ رہی۔

     

  • لاہور قلندرز کو ایک اور بڑی شکست،زلمی 10وکٹوں سے فاتح

    لاہور قلندرز کو ایک اور بڑی شکست،زلمی 10وکٹوں سے فاتح

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) تھری کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ جیت لیا۔

    پشاور زلمی کی طرف سے 101 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لئے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ ہدف 14 ویں اوور ہی میں حاصل کرلیا۔

    لاہور کی شکست کا سلسلہ جاری ،پشاور 10وکٹ سے فاتح

    آج کے میچ کے دوران کامران اکمل نے پی ایس ایل تھری میں اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 2چھکوں اور 7 کو چوں کی مدد سے 57رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    دوسرے اینڈ پر موجود تمیم اقبال نے کامران اکمل کا بھرپور ساتھ دیا، انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے4 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔

    لاہور کی شکست کا سلسلہ جاری ،پشاور 10وکٹ سے فاتح

    آج کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے 6بائولرز آزمائے لیکن پشاورزلمی کے اوپنرز نے کسی کی نہ چلنے دی۔

    لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اعشاریہ2 اوورز میں فخرزمان 30،عمر اکمل 15، برینڈن مکلم 15 رنز کی بدولت10 وکٹوں کے نقصان پر ایونٹ کا سب سے لو  اسکور 100 رنز بنائے۔

    پشاور زلمی کی طرف سےپہلا میچ کھیل رہے حسن علی اور ڈاسن نے 3،3 وہاب ریاض نے 2 اور ثمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے والے لیم ڈاسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    لاہور کی شکست کا سلسلہ جاری ،پشاور 10وکٹ سے فاتح

    آج پی ایس ایل میں کھیلے گئے دونوں میچ لو اسکورنگ رہے، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102رنز پر ڈھیر کردیا اور ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوورمیں ہی حاصل کرلیا۔

    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز 7،7پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر پہلے اور دوسر ے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ لاہور قلندرز سے کامیابی کے بعد پشاورز لمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم جو اب تک ایونٹ میں شریک تمام ہی ٹیموں سے شکست کھاچکی ہے اب مزید ایک اور میچ میں ہار اس کے لئے ایونٹ میں آگے کوالیفائی کرنے کے دروازے بند کرنے کا سبب بن جائے گی۔

  • لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اعشاریہ2 اوورز میں100 رنز پر ڈھیر

    لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اعشاریہ2 اوورز میں100 رنز پر ڈھیر

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) تھری کے 14 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اعشاریہ2 اوورز میں100 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پشاورزلمی کے لئے 101 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

     

    پشاور زلمی کی طرف سے ایونٹ میں پہلا میچ کھیل رہے حسن علی اور لیم ڈاسن نے شاندار بولنگ کی، دونوں ہی کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کے 3،3 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    فخر زمان اور برینڈن مکلم نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں بیٹسمینوں نے 42 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران 2 چھکوں کی مدد سے 15 رنز بنانے والے برینڈن مکلم کا حسن علی نے اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑا۔

    لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

    لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 15 رنز کے اضافے سے گری،57 کے اسکور پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے30 رنز بنانے والے فخر زمان کو لیم ڈاسن نے حسن علی کی مدد سے قابو کرلیا۔

    اگلی ہی گیند پر ڈاسن نے دنیشن رامدین کی اہم وکٹ بھی حاصل کرلی،یوں ایک ہی اوور میں 2 وکٹیں گرنے جانے سے لاہور قلندرز پر دبائو بڑھ گیا۔

    لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

    پشاور زلمی کو چوتھی وکٹ 10 ویں اوور کی پہلی گیند پر ملی، 71 کے مجموعی اسکور پر 2 چوکوں لگا کر 12رنز بنانے والے آغا سلمان کو ثمین گل نے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

    لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ 2 رنز کے اضافے کے ساتھ 73  کے اسکور پر گر گئی، ڈاسن کا تیسرا شکار سہیل اختر بن گئے، جنہوں نے 1چھکے کی مدد سے 12رنز بنا رکھے تھے۔

    پشاور زلمی کو چھٹی وکٹ 87 کے اسکور پر سنیل نارائن کی ملی، جو میچ میں صرف 3رنز ہی بناسکے، انہیں حسن علی نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔

    لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

    لاہور قلندرز کے عمر اکمل ایک بار پھر ناکام رہے،وہ 15 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 7وکٹ پر 98 رنز پر تھا۔

    برینڈن مکلم الیون کی آٹھویں وکٹ 99 رنز پر گری جب سہیل خان کو وہاب ریاض نے شاندار بولڈ کیا، وہ اسکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کرسکے،اسی اوور میں ویاب ریاض نے یاسر شاہ کو صفر پرہی پویلین کا راستہ دکھایا۔

    پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض نے 2 اور ثمین گل نے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا ۔

  • عمران طاہر ساتھی کھلاڑیوں کو کس بات پر قائل کرینگے،جان پر خوش ہو جائینگے

    عمران طاہر ساتھی کھلاڑیوں کو کس بات پر قائل کرینگے،جان پر خوش ہو جائینگے

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے اسٹار لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے لیے دیگر ساتھی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان جانے کے لیے قائل کریں گے۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102 رنز تک محدود کیا اور میچ بآسانی 9 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔

    ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے عمران طاہر کا جیونیوز سے گفتگو میں کہنا ہے کہ میری ہیٹ ٹرک اچھی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جب کہ ہماری جیت میں سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کی عزت کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے کردار کو سمجھتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی جانب سے بھی پاکستان کھیلنے آیا تھا اور اب پی ایس ایل کے آخری مرحلے کے میچز کیلئے بھی پاکستان جاؤں گا اور میں سب ساتھی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان جانے کے لیے قائل کروں گا۔

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) تھری کے 13 میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد30،شین واٹسن 19اور محمود اللہ 15رنز کی بدولت 15اعشاریہ 4اوورز میں 102رنز تک محدود رہی ۔

    میچ کی خاص بات ملتان سلطانز کی تینوں شعبوں میں شاندار پرفارمنس رہی ، پہلے عمران طاہر ، سہیل تنویر نے 3،3 اور جنید وکٹوں کے ذریعے حریف ٹیم کو 102رنز پر روک دیا ۔

  • آج دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا

    آج دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں آج ہونے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    میگا ایونٹ کا 14 واں مقابلہ دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    دفاعی چیمپئن پشاور زلمی ایونٹ میں 4 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور 2 میچز میں ناکامی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی گزشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ آج کے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

    پشاور زلمی کے کھلاڑی حارث سہیل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور میکلم الیون نے ایونٹ کے 4 میچز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے جس کے بعد ان کے لیے اگلے مرحلے میں ٹاپ 4 میں پوزیشن بنانا مشکل ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ تھری،کراچی میں فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

    پاکستان سپر لیگ تھری،کراچی میں فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

    کراچی(سپورٹس لنک  رپورٹ) نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری فائنل کے انعقاد کا حتمی فیصلہ پیر کو ہوگا۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی پیر کو کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انعقاد کے فیصلے کا اعلان کریں گے تاہم غیر ملکی سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی رپورٹ بورڈ کو پیش کردی۔سندھ حکومت نے سیکیورٹی پلان کو موزوں اور بہترین قرار دیدیا تاہم تعمیراتی کام میں سست روی کے سبب کراچی میں فائنل کا انعقاد مشکل میں پڑ گیاہے۔پی سی بی اور سندھ حکومت کی کوششیں رائیگاں جانے کا امکان ہے، ڈیڑھ ارب روپے کاتعمیراتی منصوبہ تاخیرکا شکار ہے، یکم نومبر سے شروع ہونے والے کام کو3 ماہ میں مکمل ہونا تھا، 30جنوری کے بعد15فروری تک کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، بعدازاں15مارچ تک اسٹیڈیم تیار کر لینے کا وعدہ کیا گیا تاہم تزئین وآرائش کے کام میں سست روی کے سبب25 مارچ کو شیڈول فائنل کے لیے اسٹیڈیم بروقت تیار نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ایک جائزے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کی ابتر حالت ہے، چیئرمین باکس مخدوش قرار پائے ہیں۔ اسٹیڈیم میں موجود30 باکس بھی خستہ حالت میں ہیں، 6 برس سے بند گیلری بھی قابل استعمال نہیں، چینل باکس کی چھتیں بھی خطرناک قرار پائی ہیں، نجم سیٹھی پہلے ہی بی پلان کے تحت لاہور کو متبادل قرار دے چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور سندھ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وعدے کے مطابق پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہی میں منعقد کرایا جائے تاہم اسٹیڈیم کی مجموعی حالت اس وقت اتنے بڑے ایونٹ کے انعقاد کے لیے قطعی طور پر موزوں نظر نہیں آرہی۔معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پیر کو کراچی پہنچ رہے ہیں، غیرملکی سیکیورٹی اہلکاروںکی جانب سے دی جانے والی رپورٹ اور دیگر عوامل کی روشنی میں وہ تعمیراتی کام کرنے والے ذمے داران سے بریفنگ اور صوبائی و مقامی حکام کے ساتھ گفت وشنید کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔باخبر ذرائع کا کہناہے کہ اگر جاری کام کی رفتار میں دگنی تیزی لائی جائے تو اسٹیڈیم فائنل کے لیے بروقت دستیاب ہوسکتا ہے وگرنہ پی ایس ایل تھری کا حتمی مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔ اسی بنیاد پر کراچی میں فائنل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت تو دور کی بات، چھپائی کا کام تک شروع نہیں کیا گیا۔

     

  • علیم ڈار بھی پاکستان سپر لیگ تھری میں پہنچ گئے

    علیم ڈار بھی پاکستان سپر لیگ تھری میں پہنچ گئے

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار بھی پاکستان سپر لیگ تھری کا حصہ بننے شارجہ پہنچ گئے ہیں۔

    لگاتار دو مرتبہ آئی سی سی کے سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار آج شارجہ میں ہونے والے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

    علیم ڈار آئی سی سی کی مصروفیات کی وجہ سے تاخیر سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن رہے ہیں، وہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    پاکستان سپر لیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے علیم ڈار کے پی ایس ایل کا حصہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 22 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز دبئی میں کھیلے گئےجس کے بعد اب شارجہ کے گراؤنڈ میں میچز کھیلے جا رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے دو سیمی فائنل لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیوانے ہو جائیں تیار،آج ہوگا بڑا ٹاکرا

    پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیوانے ہو جائیں تیار،آج ہوگا بڑا ٹاکرا

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کے سنسنی سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایونٹ کا دسواں میچ کھیلا جائے گا۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں اپنے 3،3 میچز کھیل چکی ہیں۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو تمیم اقبال، کامران اکمل، محمد حفیظ اور حارث سہیل جیسے بلے بازوں کا ساتھ حاصل ہے جب کہ پیس بیٹری میں ان کے پاس حسن علی، کرس جورڈن اور وہاب ریاض جیسے بولر موجود ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے پاس بھی کئی بڑے نام موجود ہیں، کیون پیٹرسن، جیسن رائے، محمد اللہ، شین واٹسن اور اسد شفیق سرفراز الیون کی بیٹنگ کی جان ہیں جب کہ بولنگ کے شعبے میں راحت علی، محمد نواز اور انور علی ہتھیار ہیں۔

    پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز تین میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ لاہور قلندرز اپنے تینوں میچز میں ناکامی کے بعد سب سے آخر میں ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، ملتان سلطانز تیسرے، پشاور زلمی چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

error: Content is protected !!