
شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو6وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ۔سرفراز الیون نےپیٹرسن 48،اسد شفیق 22،محمد نواز25 ناٹ آئوٹ اور شین واٹسن 13کی بدولت 135رنز کا ہدف 18ویںاوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونچی 43، مصباح الحق 22، فہیم اشرف21 اور ڈومینی 14رنز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 7وکٹ پر 134 رنز بنائے اور 135رنز کا قابل دفاع ہدف سیٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اسد شفق اور شین واٹسن نے اننگز شروع کی اور 31 رنز کا پر اعتماد آغاز فراہم کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رائونڈرشین واٹسن نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 13رنز بنائے، انہیں فن نے رومان رئیس کی مدد سے قابو کیا۔مصباح الحق الیون کو دوسری وکٹ 42 کے اسکور پر ملی، محمد سمیع نے ون ڈائون پوزیشن پر آنے والے عمر امین کو 6 رنز پر شاندار بولڈ کردیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 48 کے اسکور پر گری، 4 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنانے والے اوپننگ بیٹسمین اسد شفق کو فن نے کلین بولڈ کردیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اسٹیون فن کامیاب ترین بالررہے ہیں، جنہوں نے 2 وکٹ حاصل کی جبکہ محمد سمیع کےحصے میں ایک وکٹ آئی ہے۔
Tag: تھری
-

پی ایس ایل تھری،،،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری جیت
-

پی سی ایل تھری،،،ہم پاکستان جائیں گے، 2 اہم ترین غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
دبئی ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا رنگا رنگ میلہ دبئی میں سج چکا ہے جہاں سنسنی خیز میچ دیکھنے کو مل رہے ہیں لیکن پاکستانیوں کو سب سے زیادہ اس وقت کا انتظار ہے جب یہ ٹورنامنٹ آخری مراحل میں ہو گا اور ٹیمیں پاکستان کے میدانوں پر کھیلنے آئیں گی. گزشتہ برس پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوا تھا تو ڈیرین سیمی سمیت کئی نامور غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاک سرزمین پراپنی پرفارمنس کے جوہر دکھائے.

اس مرتبہ پاکستان میں تین میچ کھیلیں جائیں گے جن میں سے 2 پلے آف میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا. پاکستانیوں کے ذہن میں ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے کہ جو ٹیمیں پلے آف میچز کیلئے کوالیفائی کریں گی کیا ان میں شامل غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ تمام ٹیمیں اپنے اپنے طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو راضی کرنے میں مصروف ہیں اور موجودہ صورتحال کے مطابق کراچی کنگز، ملتان سلطانز کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے واضح امکانات دکھائی دیتے ہیں پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل دو اہم ترین غیر ملکی کھلاڑیوں ٹیمل ملز اور کولن انگرام نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر گئی تو وہ پاکستان کی سرزمین پر کرکٹ میچ کھیلنے جائیں گے۔
-

پاکستان سپر لیگ تھری،اگلے 7میچ کہاں ہونگے؟جانیئے اس رپورٹ میں

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا اور تمام کھلاڑی آرام کریں گے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز کے بعد اگلے 7 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے جس کے لئے تمام ٹیمیں دبئی سے شارجہ روانہ ہوں گی۔
ایونٹ کا نواں میچ 28 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل
پی ایس ایل کے سنسنی سے بھرپور میچز میں کراچی کنگز اپنے تینوں میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ لاہور قلندرز کو اپنے تینوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔
ملتان سلطانز نے تین میں سے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی اور 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پشاور زلمی نے 3 میں سے دو اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی اور دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
-

مسلسل ناکامیاں،لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید مایوس

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک کوئی میچ نہ جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے مسلسل شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ کے اندر دماغ کا استعمال بہت ضروری ہے۔نجی ٹی وی چینل سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ گراؤنڈ کے باہر چاہے جو بھی پلان بنے اصل امتحان گراؤنڈ کے اندر میچ کی صورتحال کے مطابق فیصلے کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے ’’کامن سینس‘‘ بہت ضروری ہے، وکٹ پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے مزید کہا کہ اگر سنگل ڈبلز کی ضرورت ہو تو چھکے مارنے کی کوشش عقلمندی نہیں ہوتی، میچ کو سمجھ کر کھیلنے کی ضرورت ہے، کراچی کے خلاف اچھے آغاز کے باوجود میچ ہارنا افسوس ناک ہے، ایسا میچ تو آپ بہت ہی خراب کرکٹ کھیل کر ہی ہار سکتے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ کراچی کے خلاف میچ نہایت آسان تھا لیکن بیٹسمینوں نے وہ شارٹس منتخب کیے جن کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو بنیادی باتیں بتانے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے، جب ایک اوور میں چھ رنز کا اوسط ہو تو خطرات مول نہیں لیے جاتے، سمجھدار کرکٹ کھیلنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں گروپ بندی جیسا بھی کوئی مسئلہ نہیں بحیثیت کوچ کھلاڑیو کو مکمل آزادی دیتا ہوں، بس ان سے یہی کہتا ہوں کہ میدان سجا ہوا ہے، جائیں اور اپنے دماغ اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اچھا کھیل پیش کریں۔عاقب جاوید نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو ہی جیت ملے گی، ہم انتظار نہیں کرسکتے کہ باقی ٹیمیں برا کھیلیں تو ہم جیت حاصل کریں، وہ ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے جو میچ کو خود کنٹرول کرتی ہے اور لے کر چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے تینوں میچز دیکھے جائیں تو ٹیم یہ میچز جیت سکتی تھی، مداحوں کو بھی ٹیم کے ہارنے کا نہیں بلکہ جس طرح سے میچز ہار رہے ہیں اس کا افسوس ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ ہر میچ نئے چیلنجز لے کر آتا ہے، کھلاڑیوں کو پرسکون رہنے کی ضرورت ہے چاہے جتنی بھی تنیقد ہو، کیوں کہ اگر ٹیم پرفارم نہیں کرے گی تو تنقید کرنا فینز کا حق ہے۔
-

کراچی کنگزکو 132رنز کا ہدف

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 132 رنز کا ہدف دیدیا ۔
پی ایس ایل میں آج کا دن ’لواسکورننگ ‘ میچز سے بھرپور رہا ، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 114رنز کا ہدف دیا تھا ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اننگز کی خاص بات ڈیوین اسمتھ کی شاندار نصف سنچری رہی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تمیم اقبال اور عمر اکمل نے اننگز کا آغاز کیا ۔
کراچی کنگز کو پہلی وکٹ 16 کے اسکور پر ملی،1چھکے 2 چوکوں کی مدد سے 5 گیندوں پر 12رنز بنانے والے جارحانہ مزاج بیٹسمین عمر اکمل کو محمد عامر نے پویلین کی راہ دکھائی۔
پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 27رنز پر گری ، محتاط انداز سے اننگز کو آگے بڑھے تمیم اقبال 2چوکوں کی مدد سے 11 کے اسکور پر پہنچے تھے کہ محمد عامر نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی مدد سے انہیں بھی قابو کرلیا ۔
ون ڈائون پوزیشن پر ڈیوین اسمتھ وکٹ پر موجود ہیں ، انہوں نے 2چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 39رنز بنالئے ہیں جبکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
چوتھی وکٹ محمد حفیظ کی گری ، 7 کے انفرادی اسکور پر آفریدی نے عماد کی مدد سے حفیظ کو میدان بدر کردیا ۔
پشاور زلمی کی طرف سے باقی کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ پرفارمنس دینے میں ناکام رہا ، حارث سہیل 1، ابتسام شیخ 2، ڈیرن سمیع 2،عمید آصف 7،جورڈن 1رنز بناکر میدان چھوڑ گئے ۔
-

شعیب ملک کی ہدایت پر عمل کیا اور ہیٹ ٹرک کرلی،جنید خان

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) تھری میں پہلی ہیٹرک کرنے والے فاسٹ بولر جنیدخان نےکہا ہے کہ کپتان شعیب ملک نے معیار کے مطابق بولنگ کی ہدایت کی تھی میں نے عمل کیا اور کامیاب رہا ۔
ملتان سلطانز کے 28 سالہ فاسٹ بولر نےہیٹرک سے قبل کی کیفیت کے بارے میں کہا کہ مجھے پتا تھاکہ ٹیل اینڈرز بیٹنگ کررہے ہیں، میں نے بس کوشش کی کہ بیٹسمین کے جسم کے قریب تر گیند کرائوں ،تو کامیابی مل سکتی ہے ۔

پی ایس ایل کی 3 سالہ تاریخ میں دوسری ہیٹرک کرنے والے جنید خان نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ خود کو مزید فٹ رکھوں اور بہتر کھیل پیش کروں۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کے بعد پی ایس ایل کی 3 سالہ تاریخ میں دوسری ہیٹرک کرنے والے جنید خان نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ خود کو فٹ رکھوں اور بہتر کھیل پیش کرو۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 5فروری 2016ء کو کراچی کنگز کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہیٹرک کی تھی اس وقت ٹیم کی قیادت شعیب ملک کے پاس تھی اور اب وہی ملتان سلطانز کے کپتان ہیں جن کی زیرقیادت جنید خان نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
-

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت
دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے پانچویں اور آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم ٹاس کے لئے میدان میں اترے۔
دونوں ٹیموں ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز نے 19رنز سے شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز نے 43 رنزسے ہرایا تھا۔
-

لالہ نے کیچ تو کمال کا تھما مگر۔۔۔۔بری خبر بھی آگئی
دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) شاہد آفریدی کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران زخمی ہوگئے. تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میںاہم میچ کھیلا گیا یہ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ تھا.میچ کے دوران شاہد آفریدی نے باونڈری پر عمر امین کا ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کر دیا. تاہم اس کیچ کو تھامنے کی کوشش میں شاہد آفریدی اپنے پاوں پر چوٹ لگوا بیٹھے. شاہد آفریدی میچ کے دوران ہی گراونڈ سے باہر چلے گئے اور پھر فیلڈنگ کیلئے دوبارہ واپس نہیں آئے.

شاہد آفریدی کی انجری کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے. واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے دیئے گئے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک 6 وکٹیں گنوا چکی ہے اور مشکلات سے دوچار ہے ، ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے والوں میں شاہد آفریدی کا نام سرفہرست ہے ، شاہد آفریدی نے عمر امین کا انتہائی حیران کن کیچ پکڑ کر انوکھا ترین کام کر ڈالا ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عمر امین نے چھکے کیلئے گیند کو باونڈری پار پھینکنے کیلئے شاٹ کھیلی اور وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہو گئے

لیکن آگے ’سپر مین ‘باونڈر کے قریب موجود تھا ،شاہد آفریدی نے ہاتھ بڑھا کر بھاگتے ہوئے باونڈری کے اندر سے گیند کو پکڑا اور فوری ہوا میں باہر کی طرف اچھالا اور دوڑ کر باونڈری سے باہر آئے اور دوبارہ گیند کو اپنی گرفت میں لے لیا ایمپائرز نے آوٹ دینے کا فیصلہ تھرڈ ایمپائر کے کو سونپ دیا اور پھر پورے ’سین ‘ کو دوبار ہ دیکھا گیا لیکن کوئٹہ گلیڈیٹرز کا کھلاڑی بچ نہ پایا۔
-

پی ایس ایل تھری،کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو قابو کرلیا

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے دوسرے دن کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دیدی۔
کراچی کنگز نے کولن انگرم 41، خرم منظور 35 اور روی بھوپارا 24 رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 9وکٹ کے نقصان پر 149رنزبنائے۔
150رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ابتدائی ہی میں مشکل کا شکار ہوگئی، اس کے 3 اہم کھلاڑی صرف 15کے اسکور پر میدان چھوڑ گئے۔
ٹیم کوئٹہ کی طرف سے عمر امین 31 اور محمد نواز 30 رنز نے کچھ مزاحمت کی اور ٹیم کی میچ میں واپسی کے لئے راہ ہموار کی مگر ناکام رہے ۔
تیزی سے اسکور میں اضافے کرنے والے محمد نواز 18ویں اوورز کی پہلی گیند پر محمد عامر کا شکار بن گئے ، انہوں نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔
13 ویں اوور میں 70 کے مجموعی اسکور پر 6 وکٹیں گری تو لگا کہ میچ ایک بار پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھ سے نکل گیا، لیکن ساتویں وکٹ پر 43 رنز کی شاندار شراکت نے میچ میں تھوڑی بہت جان ڈال دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ابتدائی 3 وکٹیں صرف 15 کے اسکور پر گر جانے کے بعد عمر امین اور روسو نے چوتھی وکٹ پر 30 رنز کی شراکت قائم کی ۔
اس محتاط اور مضبوط شراکت کے بعد لگ رہا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی فلائٹ پکڑ لی ہے مگر 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 18 رنز بنانے والے روسو کو عماد وسیم نے میدان چھوڑ نے پر مجبور کردیا ۔
عمرامین نے اس کے بعد کپتان سرفراز احمد کے ساتھ پارٹنر شپ جوڑنے کی کوشش کی، لیکن سرفراز صرف 7 رنز پر دھوکا دے گئے، ان کی وکٹ شاہد آفریدی کے حصے میں آئی۔

چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عمر امین تھے، 4 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے والے اوپننگ بیٹسمین کا شاہد آفریدی نے بائونڈی لائن پر شاندار کیچ پکڑا، یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 70رنز پر 6 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں۔
کراچی کنگز کے دیے گئے 150رنز کے ہدف کے تعاقب کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شین واٹسن اور اسد شفیق بیٹنگ کے لئے میدان میں اترے۔

دوسرے ہی اوورز میں اوپنر شین واٹس صرف1 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوگئے ،4 ہی کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق2 رنز کو عماد وسیم نے خرم منظور کی مدد سے قابو کرلیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسٹار بیٹسمین کیون پیٹرسن آئوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے،وہ15 کے مجموعی اسکور پر صرف 6رنز پر ملز کی گیند پر بھوپارا کو کیچ تھما بیٹھے۔

کراچی کنگز کی طرف سے عماد وسیم، ملز اور عرفان نے 2،2 جبکہ شاہد آفریدی اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
-

پاکستان سپر لیگ تھری کی افتتاحی تقریب شروع

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ تھری کی شاندار اوررنگا رنگ افتتاحی تقریب کا دبئی میں آغاز ہو گیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سُر سنگیت کے ساتھ ، ثقافت کے رنگ بھی ہیں۔
تقریب میں آتش بازی کی روشنیاں بھی ہیں جس کے بعد پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اورملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، ایونٹ کے تمام ایکشن مختلف ٹی وی چینلز براہ راست نشر ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ تھری کے لیے شائقین کا انتظار ختم ہوا افتتاحی تقریب میںجہاں لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین اور امریکی سنگر جیسن ڈیلوروہوں گے وہیں علی ظفر اور شہزاد رائے بھی رنگ جمائیں گےاور ٹورنامنٹ کے لیے تمام ٹیمیں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے فینز نے کراچی میں اپنی ٹیم کے نام سے آئس کریم پارلر سجا لیا ہےجہاں آپ کو براوو قلفا،زلمی پائن ایپل یا وہاب باؤنسر نام کی آئس کریم ملے گی ۔
افتتاحی تقریب کے دوران حریم فاروق اور بلال اس رنگا رنگ تقریب کے ہوسٹ ہیں،حریم فاروق کا کہنا ہے کہ دُنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام جائے گاجبکہ بلال اشرف نے کہا کہ کراچی میں فائنل اس شہر کے شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مک کلم کا کہنا ہے کہ قلندرز کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس کا بہت سی ٹیمیں مقابلہ بھی نہیں کرسکتیں۔
