
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹرایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان نے کہا کہ چوتھی بین الصوبائی گیمز 18سے 20مارچ تک پشاور میں منعقد ہورہی ہیں جس میں پنجاب بطور چیمپئن اپنے اعزاز کا دفاع کریگا، تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز گیمز کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی سرپرستی میںپنجاب کا دستہ پہلے سے زیادہ میڈلز جیت کر چیمپئن کا اعزاز برقرار رکھے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں چوتھی بین الصوبائی گیمز کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میںڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی، پاکستان اولمپک ایسوسی کے سیکرٹر ی خالد محمود، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ اور کھیلوں کے ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ہر ایونٹ میں فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں، چوتھی بین الصوبائی گیمز کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، تمام ایسوسی ایشنز سے مل کر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے،انہوں نے کہاکہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت کے مطابق کھلاڑیوں کو تیاری کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کریں گے، بین الصوبائی گیمز میں 28کھیلوں میں پنجاب کے 300کھلاڑی شرکت کریں گے، گیمز کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کے 8روزہ تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے جس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے شرکاء کو بین الصوبائی گیمز سے متعلق بریفنگ دی۔
Tag: سپورٹس
-

چوتھی بین الصوبائی گیمز،پنجاب اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم
-

ایشن سکواش ٹیم چیمپئن شپ،8رکنی پاکستانی ٹیم شرکت کریگی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)آٹھ رکنی قومی ٹیم ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کرے گی ٗ پاکستان سکواش فیڈریشن(پی ایس ایف) کے حکام کے مطابق ایشین سکواش ٹیم چمپئن شپ برائے ویمنز اور مینز 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں 4مرد اور4خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں فرخان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فضا ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریگی۔ حکام نے بتایا کہ اس ایونٹ کے بعد قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز جو رواں سال 5 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں ہو گی میں شرکت کریگی ٗ دونوں ایونٹس کے لئے فیڈریشن نے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں 5 روزہ ٹرائلز کے بعد مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں فرخان زمان، طیب اسلم،ماریہ طور اور مدینہ ظفر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
-

نوتعمیر شدہ سپورٹس منصوبوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کی صدارت میں پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں نوتعمیر شدہ منصوبوں میں سپورٹس کی سہولتیں فراہم کرنے اور نجی شعبہ کے اشتراک سے سپورٹس کو فروغ دینے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹر ی سپورٹس پنجاب محمد عامرجان ، ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ تہمینہ حبیب، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو اکرم صوبن، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، سابق کرکٹر انتخاب عالم، ایل سی سی اے کے سابق صدر خواجہ ندیم اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کیلئے سپورٹس کے جدید منصوبے مکمل کئے ہیں، جن میں جمنیزیم، سپورٹس گرائونڈز اور سٹیڈیم شامل ہیں، ان میں عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے معروف کمپنیوں سے رابطہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولتیں فراہم کر رہے ہیں جس کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب ہنگامی بنیادوں پر کام کررہا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے معروف کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں اور جلدازجلد نوتعمیر شدہ منصوبوں میں جدید سہولتیں فراہم کی جائیں ۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کے نوتعمیر شدہ منصوبوں میں جدیدمشینری اور آلات فراہم کرنے کیلئے تیزی سے کام کررہے ہیں، سہولتوں کی فراہمی سے کھلاڑی اپنے کھیل کو بہتر بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، پنجاب حکومت نے کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کررکھی ہے، کھلاڑیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کو سہولتوں اور آلات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔اجلاس میں سابق کرکٹر انتخاب عالم نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کھلاڑیوں کو جس طرح سپورٹس کی اعلیٰ سہولتیں فراہم کررہی ہے ایسا ماضی میں بہت کم ہوا ہے، ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ جدید سہولتوں کی فراہمی سے نوجوان مزید محنت کریں اور سپورٹس کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ -

ڈیرن سیمی کا پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا پیغام
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ‘پاکستانی مجھ سے اور میں پاکستانیوں سے محبت کرتا ہوں’۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تیسرے ایڈیشن سے قبل پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستانی ان سے اور وہ پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں زبردست جوش و خروش تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایڈیشن میں قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی اٹھائی، اب 25 مارچ کو کراچی میں بھی ٹرافی اٹھائیں گے اور گذشتہ برس سے زیادہ جشن منائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا اور سیمی فائنل لاہور جب کہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
-

پنجاب میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میںسپورٹس کے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کر لئے جائیں گے، تمام منصوبوں پرکا م تیزی سے جاری ہے گوجرہ ، راولپنڈی ، قصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر اور ٹرف بچھائے جاچکے ہیں ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تحت پنجاب میں سپورٹس سیکٹر میں ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس سے کیا ہے، اجلاس میں پنجاب بھر سے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز شریک تھے ، چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب محمد حنیف عباسی نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کئے جائیں ، جنوبی پنجاب بھی سپورٹس کے درجنوں منصوبوں پرکام جاری ہے پنجاب میں سپورٹس کے میگا پراجیکٹس مکمل کیے جارہے ہیں ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمدعامرجان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام شہروں میں سپورٹس کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور سپورٹس کے میگا پراجیکٹس خاص طور پر سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ اورکئی ہاکی سٹیڈیمز بھی تیار ہوچکے ہیں باکسنگ اور سکواش ایرینا کو بھی تعمیر کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے ترقیاتی کام مکمل کیے جارہے ہیں ، اجلاس میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے اسسٹنٹ پراجیکٹس ڈائریکٹرز نے اپنی کارکردگی کی رپورٹس بھی پیش کیں۔ -

دوسری نیشنل سکول و کالج تھرو بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری نیشنل سکول و کالج تھرو بال چیمپئن شپ شروع ہو گئی ہے جو 16 فروری تک جاری رہے گی،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں کراچی،حیدر آباد،بلوچستان،لاہور اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں،چیمپئن شپ کے سلسلے میں انڈر 19 کے کھیلے گئے آج پہلے میچ میں سٹی سکول ڈی کے کراچی نے بیکن ہائوس ڈیفنس کو دو صفر سے شکست دیدی،انڈر14 کے کھیلے گئے میچ میں بیکن ہائوس لبرٹی لاہور نے ہیرا سکول بلوچستان کو دو ایک سے شکست دیدی،آج ہونے والی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ارم یوسف تھیں،اس موقع پر شریک ٹیموں کے تمام کوچز اور منیجرز کو شیلڈز دی گئیں،اس موقع پر مقبول آرائیں جنرل سیکرٹری پاکستان تھرو بال فیڈریشن،ایشین تھرو بال فیڈریشن و دیگر عہدیداران موجود تھے۔
-

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے رواں سال کیلئے سپورٹس کیلنڈر جاری کردیا
اسلام آباد ( نوازگوھر ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے کھیلوں کے مقابلوں کا روواں سال کے لئے سپورٹس کیلنڈر جاری کر دیا ہے،گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نو انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے گا جبکہ ملک میں 18 ایونٹس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کئے جائیں گے، پاکستان جن انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لے گا ، ان میں27 سے 29 مارچ تک انٹرنیشنل یوتھ انڈر16- گرلز نیٹ بال سیریز سنگاپور کے خلاف سنگار پور میں کھیلی جائے گی،یکم سے 6 اپریل تک امنا مینز نیٹ بال چیمپئن شپ سڈنی آسٹریلیا میں ، 4 سے 15 اپریل تک کامن ویلتھ گیمز گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں، 23 سے 26 جون تک انٹرنیشنل جونیئر انڈر 19- گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ساؤتھ کوریاکھیلی جائے گی، یکم سے 6 جولائی تک ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس سنگاپور میں منعقد ہوگا، 3 سے 6 جولائی تک واورلیلے انٹرنیشنل سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ آسٹریلیا میں، یکم سے 8 ستمبر تک ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ سنگاپور میں ہوگی، 6 ستمبر کو ایشین نیٹ بال فیڈریشن کا اجلاس سنگاپور میں منعقد ہوگااور 26 سے 29 دسمبر تک مردوں کی انٹرنیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ اسلام آباد میں منعقد ہوگی جبکہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اس سال ملک میں 18 نیٹ بال کے قومی ایونٹس مختلف شہروں میں منعقد کروائے گی، جن میں 16 فروری سے 25 مارچ تک قومی یوتھ گرلز انڈر16- تربیتی کیمپ کراچی میں لگا یا جائے گا،23 مارچ کو کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں پاکستان ڈے کے موقع پر نیٹ بال کے نمائشی مقابلوں منعقد ہونگے،21 سے 24 اپریل تک مردوں اور خواتین کی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، 22 اپریل کوپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل اور مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا،مردوں اور خواتین کی دو روزہ بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ 25 اپریل سے کھیلی جائے گی، 11 سے 13مئی تک قومی کوچنگ اور امپائرنگ کورس کراچی میں منعقد ہوگا،یکم سے 30 جون تک قومی جونیئر گرلز ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا، دو روزہ مردوں کو قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ 14 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگی جبکہ خواتین کی قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ 16 سے 17 جولائی کو کراچی میں منعقد ہوگی،14 اگست کو کراچی ، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد، فاٹااور کوئٹہ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں نیٹ بال کے مقابلے ہونگے، 25 سے 28 ستمبر تک قومی جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد فیصل آباد میں کیا جائے گا،7 سے 10 اکتوبر تک کراچی نیٹ بال کپ اور 12 سے 14 اکتوبر تک پی این ایف یوتھ گرلز نیٹ بال کپ کے مقابلے کراچی میں ہونگے، 2 سے 4 نومبر تک مردوں کی انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپئن شپ پشاور میں، 9 سے 11 نومبرتک قومی نیٹ بال امپائرنگ کورس لاہور میں اور 12 سے 15 نومبر تک قومی جونیئر بوائز نیٹ بال چیمپئن شپ لاہور میں کھیلی جائے گی، 16 نومبر سے 25 دسمبر تک مردوں کی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں لگایا جائے گا جبکہ 25 دسمبر کو قائداعظم ڈے کے موقع پر لاہور، کراچی اوراسلام آباد میں نیٹ بال کے نمائشی مقابلے منعقد ہونگے -

سرمائی اولمپکس: جیمی اینڈرسن نے سنو بورڈنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

سیول: (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس کے چوتھے روز امریکا کی جیمی اینڈرسن نے سنو بورڈنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ کرلنگ کے مِکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں کینیڈا نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
جنوبی کوریا میں وِنٹر اولمپکس کے دوران سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ چوتھے روز خواتین کیٹیگری میں سنو بورڈنگ ایونٹ میں شرکا نے زبردست پرفارمنس دی۔ امریکا کی جیمی اینڈرسن نے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
دوسری جانب مِکسڈ ڈبلز کرلنگ کے سیمی فائنل میں کینیڈا نے ناروے کو آؤٹ کلاس کیا۔ انہوں نے چار کے مقابلے میں آٹھ پوائنٹس سے فتح سمیٹ کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
-

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام انٹرسکولز گیمز سٹی سکول نے جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انٹر سکولز پیس گیمز 2018 پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی ، سٹی سکول نے 96 پوائنٹس کے ساتھ میجر ٹرافی اپنے نام کرلی ، این سی ایس سکول نے81 دوسری جبکہ روٹس سکول کے بچوں72 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ سلیم رضانے کھلاڑیوں مٰیں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرنیشنل بک فاؤنڈیشن مراد علی، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد ، انٹر نیشنل ایتھلیٹ و سیف گولڈ میڈلسٹ محمد شاہ ، سپورٹس بورڈ کوچز ندیم احمد ، فیصل جاویداورحیات اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پرائیویٹ سکولز کے مابین دوروزہ انٹر سکولز پیس گیمز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوئے جس میں بارہ مختلف سکولز نے بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، کراٹے ، رسہ کشی ، آرچری، فٹسا ل اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں شرکت کی

ٹیبل ٹینس میل ایونٹ میں سن رائز سکول کے محمد حماد نے گولڈ ، سٹی سکول کے ابرار نے سلور اور عزیر نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ بیڈمنٹن میں یاسر نے گولڈ ، میکائیل نے سلور اور حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ رسہ کشی کے مقابلوں میں سٹی سکول نے پہلی ، این سی ایس نے دوسری اور روٹس سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ایتھلیٹکس میں سٹی سکول نے گولڈ ، این سی ایس نے سلور میڈل حاصل کیا۔ آرچری میں معاذ نے 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، رحمان اﷲ نے 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سہیل نے 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

خواتین ٹیبل ٹینس مقابلوں میں سٹی سکول کی شینیانے پہلی ، این سی ایس سکول کی کلثوم نے دوسری اور ماہم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ خواتین بیڈمنٹن میںسٹی سکول کی عتیقہ نور نے پہلی ، مروہ نے دوسری اور ثناءنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مجموعی طورپر سٹی سکولز نے 96 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرکے میجر ٹرافی اپنے نام کرلی ، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

-

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان بیون کونگ ڈن انتقال کر گئے

آکلینڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بیون کونگ ڈن طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ انہوں نے 1965ء میں کیویز کی طرف سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 13 سالہ کیریئر کے دوران انہیں 63 ٹیسٹ اور 11 ایک روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا، انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 7 سنچریوں اور 19 نصف سنچریوں کی مدد سے 3448 رنز بنائے جبکہ ون ڈے میں انہوں نے 338 سکور کئے جس میں ان کی ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہیں 17ٹیسٹ میچز میں کیویز کی قیادت کا موقع ملا جس میں سے نیوزی لینڈ صرف ایک میں فتح یاب رہی۔