Tag: ویسٹ انڈیز

  • ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آگیا

    ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آگیا

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے جس کے مطابق مہمان ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    ابتداء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو یہ سیریز 29 مارچ سے یکم اپریل تک کھیلنا تھی لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔

    نئے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان میں یکم، 2 اور 4 اپریل کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    یاد رہے چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کچھ دن پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں عندیہ دیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں ایک ٹی 20کراچی میں بھی کھیلا جا سکتا ہے لیکن اب اس حوالے سے طے ہو گیا کہ کراچی ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران کسی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا اور تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔

    مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گروں کے حملے کے بعد ویسٹ انڈیز وہ دوسری ٹیسٹ ٹیم ہے جو بین الاقوامی میچوں کی سیریزکے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    ویسٹ انڈیز سے قبل ستمبر 2015 میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلنے پاکستان آچکی ہے۔

    2017 میں تین ٹی20میچوں کے لئے ورلڈ الیون نےبھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک ٹی 20کھیلنے لاہور آئی تھی۔

  • ورلڈکپ کوالیفائرز،کرس گیل کی ریکارڈ ساز اننگز،یو اے ای کو شکست

    ورلڈکپ کوالیفائرز،کرس گیل کی ریکارڈ ساز اننگز،یو اے ای کو شکست


    بلاوایو،ہرارے(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں مسلسل دوسری شکست کے بعد ‘‘ہائی فلائنگ’’ افغانستان کی ٹیم واپس زمین پر پہنچ گئی جسے زمبابوے نے سکندر رضا کی آل راؤنڈ کارکردگی کے سہارے دو رنز سے ہرادیا،سکاٹ لینڈ نے ہانگ کانگ کو ٹھکانے لگا ڈالا،کرس گیل اور شمرون ہٹمیئر کی سنچریوں سے ویسٹ انڈیز فتحیاب ہوئی جبکہ پاپوا نیو گنی کو مات دے کرآئرلینڈ کی کامیاب پیشقدمی جاری رہی۔ کوئنز سپورٹس کلب میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 196رنز بنائے جس میں برینڈن ٹیلر 89 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر قرار پائے اور سکندر رضا نے 60 رنز بنائے۔ مجیب الرحمن اور راشد خان نے تین،تین جبکہ دولت زدران نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم محمد شہزاد کے 24،رحمت شاہ کے 69 اور محمد نبی کے 51 رنز کے ساتھ تین وکٹوں پر 156 رنز بنانے کے بعد پھسل گئی اور 38 رنز پر سات وکٹیں گنوا کر 194 رنز ہی بنا سکی۔ بلیسنگ موزارابانی نے چار اور مرد میدان سکندر رضا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بلاوایو ایتھلیٹک کلب میں ٹاس میں ناکامی کے بعد بیٹنگ کیلئے طلب کی جانے والی ہانگ کانگ کی ٹیم نزاکت خان کے 26 رنز کی مدد سے محض 91 رنز بنا سکی ۔ سکاٹ لینڈ نے کپتان کائیل کوئٹزر کے 41 اور جارج مونسی کے 22 رنز کے سہارے مطلوبہ ہدف حاصل کر کے چار وکٹوں سے کامیابی یقینی بنائی ۔ اولڈ ہرارینز میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کیخلاف چار وکٹوں پر 357 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے شاندار سنچری سکور کی ،اس طرح کرس گیل تمام گیارہ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کیخلاف سنچری سکور کرنے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ کارنامہ سچن ٹنڈولکر اور ہاشم آملہ سرانجام دے چکے ہیں،جواب میں یو اے ای کی ٹیم 297 رنزپر ڈھیر ہو گئی،جیسن ہولڈر نے پانچ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ ہرارے سپورٹس کلب میں مرد میدان ٹونی اورا کے151رنز بھی پاپوا نیوگنی کو فتح نہ دلا سکے جب کپتان ولیم پورٹر فیلڈ کے111اور ایڈ جوائس کے 53 رنز نے 236 رنز کا ہدف حاصل کر کے چار وکٹوں سے فتح کا سامان کردیا۔

     

  • پی سی بی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ،کتنے میچ ہونگے، ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات جاری

    پی سی بی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ،کتنے میچ ہونگے، ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات جاری

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے جو آئندہ ماہ اپریل میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان آئے گی۔گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد ورلڈ الیون نے پاکستان کا دورہ کر کے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار کیا جس کے بعد سری لنکا کے کامیاب دورے نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے اس پر مہر ثبت کردی۔سری لنکا کے دورے کے بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیزسے سیریز کے انعقاد کا اعلان کیا تھا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تاریخوں کے تعین پر اختلافات کے ساتھ ساتھ چند دیگر امور طے نہ ہونے کے سبب یہ سیریز کھٹائی میں پڑتی نظر آ رہی تھی تاہم اب اس پر چھائے نامیدی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ یکم اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ تین میچ کھیلے۔

  • ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،بہت بڑی خبر آگئی

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،بہت بڑی خبر آگئی

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون کے درمیان تازہ رابطے کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز میں ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملنے والی نئی تجویز کے بعد اب اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 انٹر نیشنل اب نئی تاریخوں میں اپریل میں ہوں گے اور لاہور میں تین میچ کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آئی پی ایل کیلئے بھارت روانہ ہوں گے ۔سات اپریل سے آئی پی ایل کا پہلا میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

    قبل ازیں یہ تین میچ 29،31مارچ اور یکم اپریل کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے گذشتہ سال نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ نجم سیٹھی نے دبئی میں ایک قومی اخبار  کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ سیریز کے بارے میں ہمیں بھی خدشات تھے لیکن اب نئی تجویز ملی ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم لاہور میں یکم، دو اور چار اپریل کو میچز کھیلے گی۔

    کھلاڑی لاہور میں چار دن قیام کریں گے۔ ہم نے اس بارے میں ویسٹ انڈین بورڈ کو جواب دینا ہے اس لئے سیریز کی منسوخی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی سے لاہور چلے گئے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد پاکستانی کرکٹرز 27 مارچ کو مختصر کیمپ کیلئے لاہور میں جمع ہوں گے۔2013میں زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور میں میچ کھیل چکی ہے۔ گذشتہ سال پاکستان سپر لیگ فائنل کے علاوہ ورلڈ الیون نے لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے۔ سری لنکا نے ایک ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلا تھا۔ اس سال ویسٹ انڈیز کی سیریز سے قبل پاکستان سپر لیگ کے دو پلے آف لاہور میں ہوں گے۔25 مارچ کو کراچی پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کرے گا۔

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہماری کوششیں درست سمت میں جارہی ہیں۔ ویسٹ انڈین بورڈ کو پاکستان کی جانب سے جواب ملنے کے بعد دورے کی تصدیق کرنا ہے ۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس یل کے بعد ہماری ٹیم فارغ ہے اس لئے ہمیں تاریخوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ کیمرون نے مارچ میں لاہور کا دورہ بھی کیا تھا۔

  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خطرات سے دوچار

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خطرات سے دوچار

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مارچ میں لاہور میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہونا ہیں تاہم ویسٹ انڈین بورڈ نے ابھی تک سیریز کی حتمی تصدیق نہیں کی ہے اور معاملہ ففٹی ففٹی دکھائی دیتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز شدید ترین خطرات سے دوچار ہے۔ ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ کیمرون نے مارچ میں لاہور کا دورہ بھی کیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ سے نصف درجن میٹنگوں کے باوجود ابھی تک تین میچوں کی تصدیق نہیں کی گئ۔

    یہ سیریز ایسے وقت ہوگی جب ویسٹ انڈین بورڈ کو اس سے چند دن پہلے زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالی فائر میں بھی شرکت کرنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ سیریز کو سامنے رکھتے ہوئے معاوضے میں اضافہ کا خواہش مند ہے۔ اگر یہ سیریز منسوخ ہوتی ہے تو اگست میں امریکا میں ہونے والا تین ملکی ٹورنامنٹ بھی خطرے میں پڑجائے گا کیوں کہ امریکا میں ہونے والے سات ٹی20 میچوں کا میزبان ویسٹ انڈین بورڈ ہے۔

    پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے اس تین ملکی ٹورنامنٹ کے میچ ہیوسٹن اور فلوریڈا میں کرانے کی تجویز ہے ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچوں سے بھی اپنا شیئر مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کے آخری ہفتے میں ہونے والی سیریز کے مستقبل لکا فیصلہ اگلے ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں ہوگا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں حتمی رائے دینے سے گریز کررہا ہے۔

  • اگست میں قومی کرکٹ ٹیم کہاں کا دورہ کریگی؟کرکٹ متوالوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    اگست میں قومی کرکٹ ٹیم کہاں کا دورہ کریگی؟کرکٹ متوالوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)رواں برس اگست میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے مشکل دکھائی دے رہا ہے اور اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ اگر زمبابوے کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے سے انکار کیا تو پاکستانی ٹیم امریکا میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی.پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی افسر نے تصدیق کی کہ زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی فیصل حسین نے دو ہفتے قبل لاہور آکر پی سی بی حکام سے ملاقات کی اور بتایا کہ موجودہ حالات میں زمبابوے کے لیے دو ٹیسٹ، دو ٹی ٹوئنٹی اور سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کرانا مشکل ہے۔

     

  • ٹی ٹونٹی کی عالمی درجہ بندی،پاکستان بدستور نمبر ون

    ٹی ٹونٹی کی عالمی درجہ بندی،پاکستان بدستور نمبر ون

    دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی، انگلش ٹیم 3 درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی، افغانستان نے بنگلا دیش کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ نے ایک درجے ترقی کے ساتھ بھارت کو دوسری پوزیشن سے محروم کر دیا، بھارت تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا، آسٹریلوی ٹیم 2 درجے ترقی پا کر چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئی، ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر برقرار ہے، جنوبی افریقہ بھی ایک سیڑھی چڑھ کر چھٹے نمبر پر آ گیا، انگلش ٹیم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں متواتر تین شکستوں کے بعد تین درجے گرنے کے بعد چوتھے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی، افغانستان نے بنگلا دیش کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔ سری لنکا نویں اور بنگلا دیش دسویں نمبر پر ہے۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان بدستور 7ویں پوزیشن پر

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان بدستور 7ویں پوزیشن پر

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔جس کے مطابق بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے ۔تفصیلات کیمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔رینکنگ کے مطابق بھارت اب بھی پہلی پوزیشن پرجنوبی افریقہ دوسری اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ چوتھے ، انگلینڈ پانچویں نمبر پر جبکہ سری لنکا کی 95 ریٹنگ پوزیشن کے ساتھ چھٹی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ۔ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کی 7 ویں پوزیشن برقرار ہے۔سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر چلی گئی۔

     

     

  • ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بڑا اعلان کردیا،یہ خبر پڑھ کر آپ کے چہرے کھل اٹھیں گے

    ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بڑا اعلان کردیا،یہ خبر پڑھ کر آپ کے چہرے کھل اٹھیں گے

    لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مارچ کے آخر میں تین ٹی 20 میچز کے لئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے،جو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق میچز پہلے دو میچز 29 اور 31 مارچ کو ہونگے جبکہ تیسرا میچ یکم اپریل کو کھیلا جائےگا۔

    ویسٹ انڈیز ٹیم کو نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن لاہور میں اسموگ کے باعث سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق روں سال اگست میں3 ملکی ٹی 20 سیریز کے بھی معاملات طے ہوچکے ہیں۔

    تین ملکی سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ہمراہ تیسری ٹیم بنگلادیش کی ہوگی،جو امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلی جائےگی۔

  • نجم سیٹھی دبئی کیوں گئے؟کس کرکٹ بورڈ سے حتمی جواب حاصل کرنا ہے؟

    نجم سیٹھی دبئی کیوں گئے؟کس کرکٹ بورڈ سے حتمی جواب حاصل کرنا ہے؟

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز نے پاکستان سپر لیگ کے فورا بعد مارچ میں3 ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیلنے کے لیے رضامندی تو ظاہر کردی ہے،لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے حتمی جواب کا انتظارہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی دبئی میں ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر ڈیوڈ کیمرون سے اس بارے میں جواب حاصل کریں گے۔

    کیونکہ ویسٹ انڈین بورڈ نے پاکستان کے ساتھ 5 سال کے دوران ہوم اور اوے کی بنیاد پر کھیلنے کا وعدہ کیا تھا ،لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گئے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی آئی سی سی کے اجلاس میں میں شرکت کے لئے بدھ کودبئی روانہ ہوگئےجبکہ اجلاس 8 اور 9 فروری کوہوگا۔

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اجلاس کی سائیڈ لائن پرمختلف بورڈز کے سربراہان سے ملاقات کروں گاجبکہ ویسٹ انڈیز بورڈ سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات ہوگی۔

    ویسٹ انڈیز کا دورہ مارچ کے آخر میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد طے ہےجبکہ مختلف بورڈز سے بھی پاکستان میں آکر کھیلنے کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیئے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور جلد بریک تھرو ملے گا۔

error: Content is protected !!