Tag: پاکستان

  • سری لنکا نے پاک بھارت کرکٹ اپنے ملک میں کرانے کی پیشکش کردی

    سری لنکا نے پاک بھارت کرکٹ اپنے ملک میں کرانے کی پیشکش کردی


    کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ) پاک بھارت کرکٹ کے فاصلے مٹانے کے لیے سری لنکا پل کا کردار نبھانے کو تیار ہوگیا، بورڈ چیف تھالنگا سماتھی پالا نے روایتی حریفوں کے مقابلوں کو ایشیائی کرکٹ کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے اپنے ملک میں میچز کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے روابط خراب ہونے کا خطے کی کرکٹ کو بھی نقصان ہوتا ہے، اسی وجہ سے پاکستان میں ایمرجنگ ایشیا کپ کے انعقاد کا معاملہ کھٹائی میں پڑچکا، کھیلوں کے مقابلوں میں دونوں ملکوں کا ہی مفاد ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سری لنکن بورڈ کے صدر تھالنگا سماتھی پالا نے پاک بھارت مقابلوں کو ایشیائی کرکٹ کیلیے ناگزیر قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے روابط خراب ہونے کا خطے کی کرکٹ کو بھی نقصان ہوتا ہے، اسی وجہ سے پاکستان میں ایمرجنگ ایشیا کپ کے انعقاد کا معاملہ کھٹائی میں پڑچکا، اگرچہ دونوں ملکوں کے معاملات حساس نوعیت کے ہیں مگرکئی قوموں میں اس نوعیت کے مسائل سر اٹھاتے اور ختم ہوتے رہتے ہیں، ویزوں وغیرہ کا مسئلہ بھی ہوجاتا ہے اس کے باوجود کرکٹ ٹیموں کو باہمی میچز سے روکنا مناسب نہیں۔تھالنگا نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں دونوں ملکوں کا ہی مفاد ہے، پاکستان میں نہیں تو دبئی میں کھیلنے کا فیصلہ کرلیں، بھارت میں ممکن نہیں ہوسکتا تو ہمارے ملک یا بنگلہ دیش میں سیریز کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی ملک کے عوام بھی دہشت گردوں اور ناپسندیدہ عناصر کے ساتھ نہیں لیکن انہیں واضح پیغام دینے کیلیے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنا ضروری ہے اگر برسوں تک کرکٹرز باہمی میچز نہیں کھیلیں گے تو دہشت گردوں کے مقاصد پورے ہوں گے۔تھالنگا کا کہنا تھا کہ شائقین کو اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے سے محروم رکھنا قطعی طور پر درست نہیں، شاہد آفریدی 50 سال کے بھی ہوجائیں تو لوگ انہیں کھیلتا دیکھنے کیلیے آئیں گے، سنیل گواسکر اب بھی میدان میں آئیں تو لوگوں کی پذیرائی حاصل ہوگی، سنگاکارا کے لیے اب بھی کروڑوں دل دھڑکتے ہیں، کھیل میں دلچسپی برقرار رکھنے کیلیے اسٹارز کو عوام کے سامنے آنے سے روکنے والے ہر اقدام کی حوصلہ شکنی کرنا چاہیے۔

  • کب تک لوگ دبئی اور شارجہ میں میچ دیکھیں گے،جاوید آفریدی

    کب تک لوگ دبئی اور شارجہ میں میچ دیکھیں گے،جاوید آفریدی

    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کا مستقبل صرف ’پاکستان‘ میں ہے۔پاکستان سپر لیگ سیزن ’ٹو‘ 2017ء کی فاتح پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ’پی ایس ایل‘ اب ایک مسلمہ حقیقت کے روپ میں ابھر کر سامنے آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال قذافی اسٹیڈیم نے فائنل کی میزبانی کی اور اس سال نیشنل اسٹیڈیم کراچی یہ اعزاز حاصل کر رہا ہے لہذا ان اقدامات کے بعد اب کوئی وجہ نہیں رہ جاتی کہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد کروایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا مستقبل صرف ’پاکستان‘ ہی میں ہے، کب تک لوگ دبئی اور شارجہ میں میچ دیکھنے آتے رہیں گے۔جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کا اصل گھر پشاور ہے، اچھا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں پشاور زلمی اپنے پر ستاروں کے سامنے اپنے شہر میں  ’پی ایس ایل‘ کا میچ کھیلے،اور یہ ضروری بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل‘ پاکستان میں جانے سے مالکوں کی جیب پر پڑھنے والا اضافی بوجھ بھی کم ہوگا، جو اصل میں ایک اچھی بات ہوگی۔

     

  • پاکستان سپر لیگ کے بعد ٹی ٹین لیگ کرانے پر غور

    پاکستان سپر لیگ کے بعد ٹی ٹین لیگ کرانے پر غور

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اپنی ٹی ٹین لیگ کروانے پر غور کررہی ہے جس کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گا۔ذرائع نے  ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ رواں سال ستمبر میں پی ایس ایل ٹی ٹین کروانے کے حوالے سے غور کررہی ہے جس کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔دبئی میں ہونے والی ملاقات میں دس، دس اوورز کی لیگ پاکستان میں کرانے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر معاملات طے ہوگئے تو ستمبر میں ٹی ٹین پی ایس ایل کرائی جائے گی۔لیگ میں موجودہ پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں ہی حصہ لیں گی تاہم کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے الگ ڈرافٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر متحدہ عرب امارات میں ہی ایک ٹی10 لیگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے صف اول کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

  • ایک روزہ میچوں کی عالمی درجہ بندی،،،پاکستان کی پوزیشن کیا،،،رپورٹ آگئی

    ایک روزہ میچوں کی عالمی درجہ بندی،،،پاکستان کی پوزیشن کیا،،،رپورٹ آگئی

    نئی دہلی( سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے ، انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے کے باوجود تیسرے نمبر پر موجود ہے ،پاکستان کی چھٹی پوزیشن بھی قائم ہے۔گزشتہ روز آئی سی سی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلےگئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔انگلینڈ نے کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ریٹنگ پوائنٹس جنوبی افریقا کے برابر کر دیئے تاہم اس کے باوجود اس کا تیسرا نمبر ہے، شکست خوردہ کیوی ٹیم بھی چوتھے نمبر پر موجود ہے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہیں۔

     

  • دوحہ جونئیر سکوائش چیمپیئن شپ،پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

    دوحہ جونئیر سکوائش چیمپیئن شپ،پاکستانی کھلاڑی چھا گئے


    دوحہ(سپورٹس لنک رپورٹ) قطر جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے دوحہ جونئیر سکواش چیمپیئن شپ کے تمام ٹائٹل جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی ۔ اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کھلاڑیوں نے انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17اور انڈر 19 جونیئر کیٹیگریز کے تمام میچ با آسانی جیت کریہ چیمپئن شپ بھی اپنے نام کر لی۔ دونوں چیمپئن شپس کے اختتام پر خلیفہ انٹرنیشنل سکوائش کمپلیکس دوحہ میں ایک تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی جس میںقطر سکواش فیڈریشن کے صدر جناب سعد المھندی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس چیمپئن شپ میںپاکستان ، انڈیا ، قطر،مصر ، ملائیشیا ، اردن، آئرلینڈ ، امریکہ اور ایران کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    پاکستان کے محمد عماد نے اپنے پاکستانی حریف عثمان ندیم کو 34منٹ میں(11-7, 6-11, 11-4 & 11-6) 3-1سے شکست دیتے ہوئے انڈر 13 کیٹیگری کا فائنل اپنے نام کر لیا۔ دوسرے پاکستانی سٹارجنید خان نے اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مخالف اردن کے کرم جمال کو انڈر 15 کیٹیگری کے 42منٹ جاری رہنے والے فائنل میچ میں (11-6, 11-6, 5-11, 6-11 & 11-9) سے شکست دے دی۔ اسی طرح انڈر 17 کیٹیگری میں فرحان ہاشمی نے پاکستان کے ہی عزیر شوکت کو45 منٹ تک کھیلے جانے والے میچ میں(11-8, 8-11, 11-6 & 11-6) سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔انڈر 19 کیٹیگری میں پاکستان کے عباس زیب نے 50 منٹ تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز میچ میںاپنے ہم وطن عزیر رشید سے اپنی پچھلی ہار کا بدلہ لیتے ہوئے (11-6, 14-12, 6-11 &11-9)کے سکور سے یہ میچ جیت کرٹرافی اپنے نام کر لی ۔

  • لیوک رونکی کا بڑا اعلان،پاکستانی شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

    لیوک رونکی کا بڑا اعلان،پاکستانی شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور قلندرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ کے تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپنر لیوک رونکی نے ٹورنامنٹ کے پاکستان میں ہونے والے میچز میں شرکت کا اعلان کردیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ پاکستان آئیں گے جس کا رونکی نے مثبت جواب دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اچانک کوئی ایسا کھلاڑی سامنے آجاتا ہے جس کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوتا اور وہ 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کا معیار اچھا ہے، یہاں تک کے جن کھلاڑیوں کو موقع نہیں مل پارہا اور بنچ پر موجود ہیں وہ بھی اچھے ہیں۔لیوک رونکی نے کہا کہ لاہور اننگز کے اختتام پر اتنا اچھی نہیں کھیل ہائی جتنا کھیل سکتی تھی اور ہم نے انہیں 163 رنز پر محدود کرنے کے لیے اچھا کھیل پیش کیا۔اسلام آباد کے اوپنر کا کہنا تھا کہ جے پی ڈومنی اور میں نے پچھلے میچ کا تسلسل برقرار رکھا، پراعتماد تھے کہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں گے، ہم ہر بال کو میرٹ پر کھیل رہے تھے۔لیوک رونکی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا ذہن صاف رکھنا ہوتا ہے، اگر آپ کے دماغ میں زیادہ باتیں چل رہی ہوں گی تو آپ اچھا کھیل پیش نہیں کرپائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ہر میچ کو پرسکون انداز میں کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے فتوحات مل رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح میچز کے دوران زیادہ جذباتی نہیں ہوتے جس کا فائدہ ٹیم کو ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 9 سے 10 مہینوں سے مختلف لیگز میں میری فارم اچھی رہی ہے، میں بے فکر ہوکر بیٹنگ کرتا ہوں، میرے بین الاقوامی کرکٹ کا اختتام ہوچکا ہے اور میں اب صرف لیگ کرکٹ کھیلتا۔لیوک رونکی کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کی وکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز کے مقابلے میں اب بہت اچھی ہوگئی ہے، ان وکٹوں پر بولرز کے مقابلے میں بلے باز زیادہ کامیاب ہوں گے۔

     

  • کراچی کنگز کا ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ،،آفریدی کی واپسی

    کراچی کنگز کا ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ،،آفریدی کی واپسی

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کی ٹیم میں اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور وائس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے صرف ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور تین میں اسے کامیابی ملی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی ایونٹ میں اب تک مناسب رہی، 6 میچز میں سے اسے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مشکل حریف ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

     

  • ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آگیا

    ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آگیا

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے جس کے مطابق مہمان ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    ابتداء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو یہ سیریز 29 مارچ سے یکم اپریل تک کھیلنا تھی لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔

    نئے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان میں یکم، 2 اور 4 اپریل کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    یاد رہے چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کچھ دن پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں عندیہ دیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں ایک ٹی 20کراچی میں بھی کھیلا جا سکتا ہے لیکن اب اس حوالے سے طے ہو گیا کہ کراچی ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران کسی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا اور تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔

    مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گروں کے حملے کے بعد ویسٹ انڈیز وہ دوسری ٹیسٹ ٹیم ہے جو بین الاقوامی میچوں کی سیریزکے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    ویسٹ انڈیز سے قبل ستمبر 2015 میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلنے پاکستان آچکی ہے۔

    2017 میں تین ٹی20میچوں کے لئے ورلڈ الیون نےبھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک ٹی 20کھیلنے لاہور آئی تھی۔

  • پاکستان جانے پر ضرور غور کروں گا،جے پی ڈومینی

    پاکستان جانے پر ضرور غور کروں گا،جے پی ڈومینی


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقاکے آل راؤںڈر جے پی ڈومینی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بُلند ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سخت مقابلے ہورہے ہیں، تمام ٹیمیں ابتداء سے ہی اچھا کھیل رہی ہیں، اگلے پانچ میچوں کے لیے بھی پُراعتماد ہیں۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر ڈومینی نے کہا کہ ’’جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ اب یہ راؤنڈ رابن کا دوسرا مرحلہ ہے، تو ہمارا اچھا کھیلنا بہت ضروری ہے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسلام آباد ٹاپ ٹیموں میں جگہ حاصل کرے جس کا ہمارے پاس بھرپور موقع بھی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرنے والے اور اس کھیل کا جنون رکھتے ہیں، اسلام آباد کے پاس پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے اور میں ضرور پاکستان جانے کے بارے میں غور کروں گا۔ڈومینی نے کہا کہ اب تک پی ایس ایل کھلینے کا تجربہ اچھا رہا ہے، ہمارے دو لگاتار میچز آرہے ہیں، ضروری ہے کہ دونوں میں اچھا کھیلیں۔پاکستان آنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاکستان آنے کے امکانات روشن ہیں، پاکستان کے شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، اگر ان کی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ اس پر ضرور غور کریں گے۔اسلام آباد نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور دو میں شکست ہوئی ہے، ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔تمام ٹیموں کے 10، 10 میچز مکمل ہونے کے بعد جو چار ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اوپر ہوں گی وہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی جبکہ دو ٹیمیں باہر ہوجائیں گی۔

  • دکھ ہوتا ہے جب قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جاتا،سہیل تنویر

    دکھ ہوتا ہے جب قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جاتا،سہیل تنویر


    دبئی (سپورٹس لنک رپور)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے بولر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ بے حد تکلیف ہوتی ہے جب پاکستان کے لیے نہیں کھلایا جاتا۔میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ میں حال ہی میں ٹی 10 لیگ کا بہترین بولر قرار دیا گیا لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ اچھا کھیلنے کے باوجود قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع نہیں مل پاتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت زیادہ تکلیف ہوتی ہے جب ایک کھلاڑی پوری دنیا میں اچھا کھیل رہا ہو لیکن اپنے ملک کے لیے نا کھیلے حالانکہ میں نے کبھی میڈیا پر بھی آکر کچھ نہیں کہا۔سہیل تنویر کا کہنا تھا ’پاکستان کے لیے کھیلنے سے زیادہ باہر ممالک میں جاکر کھیلنے پر پیسہ ملتا ہے لیکن میں نے کبھی پیسوں کو ترجیح نہیں دی، پاکستان کے لیے میں نے کئی لیگز کے کنٹریکٹ سے انکار کیا لیکن آخری وقت میں سلیکٹرز نے ٹیم میں میرا انتخاب نہیں کیا لیکن اس پر کوئی افسوس نہیں‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود جب بھی پاکستان کو میری ضرورت ہوگی تو میری خدمات سب سے پہلے حاضر ہوں گی۔سہیل تنویر نے بتایا کہ ان کی ملاقات سر ویون رچرڈ سے ہوئی اور انہوں نے بہترین حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ محنت جاری رکھو اور کبھی ہار نا مانو ۔انہوں نے ملتانز سلطانز کے کوچ وسیم اکرم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا اور اپنی بہترین کارکردگی کے لیے محنت کرتا رہتا ہوں۔یاد رہے کہ سہیل تنویر نے پشاور زلمی کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

error: Content is protected !!