Tag: پاکستان

  • نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں نجم سیٹھی کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 65 برس سے زائد عمر کے کسی شخص کو کسی ادارے کا سربراہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے من پسند شخص کو نوازنے کے لئے پی سی بی کا سربراہ مقرر کیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کی عمر 65 برس سے زیادہ ہونے کے باعث وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نجم سیٹھی کے تقرر کو قواعد ضابطہ کیخلاف خلاف ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔

     

  • قومی نیزہ بازی ٹیم وطن واپس

    قومی نیزہ بازی ٹیم وطن واپس

    پاکستان کی نیزہ بازی کی قومی ٹیم آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی، قومی ٹیم نے ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا۔

    قومی نیزہ بازی ٹیم کا آسٹریلیا سے وطن واپسی پر ڈھول بجاکر شاندار استقبال کیا گیا ، کھلاڑیوں پر پھول نچھاور کیے گئے ۔

    ٹیم میں کپتان نگاہ حسین،عرفان محمود،راشدعلی،ناصرعباس،فضیل امجد،کوچ ڈاکٹرفاروق شامل تھے ۔

    سیکٹرکمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر عاصم حسین گردیزی سکس ونگ کمانڈر کرنل نعیم اقبال، ڈی ایس آرعبداللہ نیازی اور فیڈریشن سیکریٹری عابدسلیم، ہارون بندیال بھی ٹیم کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ پرمو جود تھے۔

    قومی نیزہ بازی ٹیم ستمبرمیں ماسکو میں ہونے والےعالمی کپ میں شرکت کرے گی۔

     

  • تیسرے ون ڈے کے لیے تیاریاں شروع

    تیسرے ون ڈے کے لیے تیاریاں شروع

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈنیڈن میں تیسرے ون ڈے کے لیے تیاریاں شروع کردیں ہیں، انجری کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر ہونے والےفخر زمان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔

    ڈنیڈن میں تیسرا ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا، جس کےلیے ٹیم بھرپور تیاری کر رہی ہے اور کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کےعلاوہ جم میں بھی محنت کی ۔

    ادھر ٹیم فزیو تھراپسٹ ویب سنگھ کہتے یں فخر زمان کی انجری کافی بہتر ہو گئی ہے، انہوں نے دوڑنا بھی شروع کر دیا ہے۔

    دوسری جانب بیٹنگ کوچ گرانٹ فلار کہتے ہیں کہ کھلاڑی باؤنسی وکٹ پر کھیلنے کے عادی ہو رہے ہیں، نیوزی لینڈ کا بولنگ اٹیک اچھا ہے جس سے پلیئرز دباؤ میں آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 2 ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد کیویز کے خلاف سیریز میں واپسی کے لیے پاکستان ٹیم کے پاس آخری موقع ہے ۔

     

  • عامر خان باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار

    عامر خان باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار

    پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان اس سال دوبارہ سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہ 21 اپریل کو مقابلے کے لیے رنگ میں اُتریں گے جبکہ ان کے ممکنہ حریف کیل بروکس ہوسکتے ہیں۔

    باکسر عامر خان ان دنوں لندن میں ہیں، جہاں ان کی ملاقات ایڈی ہیرن سے ہوئی، بعد میں مشترکہ میڈیا بریفنگ کے دوران عامر خان نے اگلی فائٹ کا اعلان کیا۔

    عامر خان اور ایڈی ہیرن کے درمیان 3 فائٹس کا معاہدہ طے پایا ہے اور 21 اپریل کو اس سلسلے کا پہلا مقابلہ ہوگا۔

    ادھر یہ واضح کردیا جائے کہ ایڈی ہیرن انگلش باکسنگ پروموٹر ہیں اور وہ میچ روم اسپورٹس کے گروب منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

    باکسر عامر خان اور ایڈی ہیرن کے تعلقات ایک عرصے سے تنازعات کا شکار تھے اور اب دونوں کے درمیان تعلقات خوشگوار ہوگئے ہیں جس کے بعد ملاقات میں باکسنگ فائٹس کا معاہدہ طے پایا ہے۔

    اس سے قابل عامر خان نے آخری فائٹ 18 ماہ قبل مئی 2016 میں کینولو الواریز سے کی تھی، جس میں اُن کو حریف باکسر نے چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔

     

  • ورلڈ الیون ہاکی ٹیم 18جنوری کو کراچی پہنچے گی

    ورلڈ الیون ہاکی ٹیم 18جنوری کو کراچی پہنچے گی

    ورلڈ الیون ہاکی ٹیم 18جنوری کو کراچی پہنچے گی ٹیم میں شامل ہالینڈ کے کھلاڑی میولن بروک کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جانے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ، ورلڈ الیون اور ہال آف فیم کا حصہ بننا ان کیلئے فخر کی بات ہے ۔

    ڈچ کھلاڑی فلپ میولن بروک تین بار اولمپکس میں ہالینڈ ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہیں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون اسکواڈ کا بھی حصہ بنایا گیا ہے ۔

    میولن بروک کا اس حوالے سے پیغام میں کہنا ہے کہ انہیں پاکستان جانے کا بے چینی سے انتظار ہے ۔

     

  • بلائنڈ ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت جمعہ کو مدمقابل

    بلائنڈ ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت جمعہ کو مدمقابل

    پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ کا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور یو اے ای میں مشترکہ طور پر منعقد کئے جارہے پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ سے قبل چار ورلڈ کپ منعقد ہوچکے ہیں جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے دو دفعہ ورلڈ کپ جیتا جبکہ دفاعی چمپئن بھارت اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں ایک ایک میگا ایونٹ جیت سکیں،پاکستان کی ٹیم چاروں ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی،ایک ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ دوسرے ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں فائنل میں شکست ہوئی ،پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین دنیا کی مختلف کرکٹ گراؤنڈز میں 25ون ڈے میچز ہوچکے ہیں جس میں سے پاکستان نے 14میچز جیتے جبکہ بھارت نے 10میچز میں فتح حاصل کی اور ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا ،بھارت کی ٹیم پاکستان کو گزشتہ تین ورلڈ کرکٹ ٹورنامنٹس کے فائنل میں شکست دے چکی ہے،بھارت کی ٹیم نے 2012ء اور2017ء کے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی جبکہ2014ء کے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی پاکستان کو بھارت سے شکست ہوئی ،پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان نے بھرپور تیاری کی ہے اور امید ہے کہ ٹیم قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

     

  • قصور واقعہ،قومی کرکٹرز بھی خاموش رہ سکے

    قصور واقعہ،قومی کرکٹرز بھی خاموش رہ سکے

    قصور میں 7 سالہ معصوم زینب کے قتل پر قومی کھلاڑی بھی خاموش نہ رہ سکے ۔ قومی کرکٹرز نے ٹویئٹر پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے زینب کے قتل کو لمحہ فکریہ قرار دیدیا اور معصوم زینب کیلئے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق پھول سی معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل نے قومی کھلاڑیوں کو بھی جھنجوڑ کر رکھ دیا ۔آل رانڈر محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ باپ ہونے کے ناطے زینب کے والدین کے دکھ کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے ۔

    اظہر علی حیران ہیں کہ کوئی انسان ایسا بھی کر سکتا ہے ۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ نا جانے ہم کس قسم کے معاشرے میں رہتے ہیں ۔شاداب خان نے اس سانحہ کو انسانیت سوز سانحہ قرار دیا ۔وہاب ریاض غمزہ ہیں کہ پاکستان میں ایسا سانحہ ہوا۔قومی کھلاڑیوں نے زینب کے لیے انصاف کی اپیل بھی کی ہے ۔

     

  • پاکستان کی یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم کے اوپن ٹرائلز13/14 جنوری کو ہونگے

    پاکستان کی یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم کے اوپن ٹرائلز13/14 جنوری کو ہونگے

    پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان کی یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم کے اوپن ٹرائلز مورخہ 13/14 جنوری 2018 کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں چار بجے شام کو ہونگے اور اسکا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ماہ فروری میں شروع ہو گا، پاکستان یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم سنگاپور میں25 مارچ سے ہونے والی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سنگاپور کے خلاف کھیلی گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ہے جن میں اعجازالحق (چیئرمین) ، محمد ریاض (ممبر)، انوار احمد انصاری (ممبر)، نایاب رضیہ(ممبر) اور شازیہ یوسف(ممبر) ہونگی۔

     

  • سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں میچز جیتنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے، بدھ کے روز بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیموں کو شکست دی، ٹیم کی کارکردگی سے ثابت ہوگیا کہ ہمارے نوجوان کتنے باصلاحیت ہیں، محمد عامر جان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر بلے باز بدر منیر کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آ پ کی دونوں میچز میں سنچریوں سے پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے اس امید کا اظہارکیا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئندہ میچز میں بھی اسی طرح فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی، واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب تک ہونیوالے چاروں ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے جس میں وہ 2 بار بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیت چکی ہے، 2002ء میں پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے چنائی میں ہونیوالے فائنل میںجنوبی افریقہ اور 2006ء میں اسلام آباد میں ہونے والے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتے ہیں جبکہ دو بار رنر اپ رہی ہے، 1998ء میں نئی دلی ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ اور2014میں کیپ ٹائون میں ہونے والے فائنل میں بھارت کیساتھ رنر اپ رہی ہے۔

     

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

    انضمام الحق نے بتایا کہ عماد وسیم ابھی تک گھٹنے کی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں اس لیے ان کی جگہ محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    چیف سلیکٹر نے بتایا کہ صہیب مقصود کو بھی کمر میں درد کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو رہا ہے جو 28 جنوری کو اختتام پزیر ہو گی۔

    قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس اور عمر امین شامل ہیں۔

     

error: Content is protected !!