Tag: پشاور زلمی

  • پشاور زلمی،کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کتنے کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہوگئے؟

    پشاور زلمی،کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کتنے کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہوگئے؟

    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پلے آف مرحلے اور فائنل میچ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں ایلیمنیٹر 1 اور ایلیمنیٹر 2 بالتریتیب 20 اور 21 مارچ کو لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم ٗ 25 مارچ کو فائنل میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلا جائے گا۔پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ دبئی میں ہی کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدِ مقابل ہوں گیاور جیتنے والی ٹیم کراچی میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی ٗ ہارنے والی ٹیم لاہور میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے ایلیمنیٹر 2 میں مقابلہ کرے گی۔ایلیمنیٹر 2 کی فاتح ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں جگہ بنائے گی۔کراچی کنگز کے جن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے ان میں انگلینڈ کے جو ڈنلے، ٹائمل ملز، روی بھوپارا ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز اور جنوبی افریقہ کے کولنگ انگرام اور ڈیوڈ وائزے شامل ہیں جبکہ ایون مورگن نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ادھر پشاور زلمی کے تمام بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی جیسا کہ گزشتہ برس بھی تمام کھلاڑی پاکستان آئے تھے۔دوسری جانب اسلام آباد یونائٹڈ کے جین پال ڈومینی، لوک رونکی اور سمیٹ پٹیل نے پاکستان آنے کے لیے آمادہ ہو گئے۔دریں اثناء کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ خواہش تھی پاکستان جاؤں لیکن فیملی نے جانے سے روک دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز میں شرکت سے انکار کردیا تھا جبکہ وہ گزشتہ سیزن میں بھی پاکستان نہیں آئے تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں کیون پیٹرسن نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ میں واپس لندن جارہا ہوں، خواہش تھی کہ پاکستان جاؤں لیکن فیملی کافیصلہ ہے کہ مجھے نہیں جاناچاہیے، امید ہے مداح میرے اور فیملی کے فیصلے کا احترام کریں گے۔پیٹرسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی ٹیم کی جیت کی امید بھی ظاہر کی۔

  • کون کونے کرکٹر پاکستان آنے کو تیار،،،رپورٹ آگئی

    کون کونے کرکٹر پاکستان آنے کو تیار،،،رپورٹ آگئی

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 3 دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور شائقین کرکٹ کو انتظار ہے کہ کب ٹیمیں پلے آف میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گی۔پی ایس ایل 3 کے دو پلے آف میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ فائنل مقابلہ 25 مارچ کراچی میں ہوگا جس کے لیے سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔پی ایس ایل 3 کے پلے آف میچز پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلے جائیں گے۔پاکستان میں پی ایس ایل کے پلے آف میچز کھلینے کے لیے یوں تو متعدد بین الاقوامی کھلاڑیوں نے رضامندی کا اظہار کیا ہے لیکن کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے انکار کا بھی سامنا ہے۔

    پشاور زلمی:

    پشاور زلمی کی ٹیم گذشتہ برس کی طرح اس دفعہ بھی اپنے تمام بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز کھیلے گی جس کی یقین دہانی ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر بھی کردی ہے۔واضح رہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 2 کی فاتح ٹیم ہے۔

    کراچی کنگز:

    کراچی کنگز کے ترجمان نے جیو نیوز کو آگاہ کیا کہ ٹیم کے 5 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کا دورہ کریں گے جن میں جوئے ڈینلی، ٹائمل ملز، کولن انگرام، لنڈل سیمنز اور ڈیوڈ ویسی شامل ہیں جبکہ روی بھوپارہ پہلے ہی پاکستان آنے کے بارے میں بتا چکے ہیں۔تاہم ٹیم کے صرف ایک غیر ملکی کھلاڑی انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے پاکستان آنے سے انکار کیا اور اہلخانہ کو انکار کی وجہ قرار دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ:

    فی الحال اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی تاہم ٹیم ذرائع کے مطابق 5 غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا اعلان ہفتے کو سیکورٹی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 5 انٹرنیشنل کھلاڑیوں سامت پٹیل، جے پی ڈمنی، لیوک رونکی، چیڈوک والٹن اور سامل بدری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان آکر کھیلنا چاہیں گے۔دوسری جانب ٹیم کو امید ہے کہ انگلینڈ کے سام بلنگ اور اسٹیون فن بھی مثبت جواب دیں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

    گزشتہ برس کی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک دفعہ پھر غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آکر نا کھیلنے کا خدشہ ہے کیونکہ ٹیم کے متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے، جن میں انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے سمیت کیون پیٹرسن، آسٹریلین کھلاڑی شین واٹسن اور بین لافلین شامل ہیں۔دوسری جانب امید کی جارہی ہے کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی محمود اللہ اپنے قومی میچز 18 مارچ کو کھیلنے کے بعد پلے آف کے لیے پاکستان آئیں گے جب کہ کوئٹہ نے پلے آف میچز کے لیے سری لنکا کے کھلاڑی تھیسارا پریرا سے بھی رابطہ کیا ہے۔علاوہ ازیں ممکن ہے کہ اسٹار ریلی روسو اور کرس گرین بھی پاکستان آئیں گے۔

  • کب تک لوگ دبئی اور شارجہ میں میچ دیکھیں گے،جاوید آفریدی

    کب تک لوگ دبئی اور شارجہ میں میچ دیکھیں گے،جاوید آفریدی

    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کا مستقبل صرف ’پاکستان‘ میں ہے۔پاکستان سپر لیگ سیزن ’ٹو‘ 2017ء کی فاتح پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ’پی ایس ایل‘ اب ایک مسلمہ حقیقت کے روپ میں ابھر کر سامنے آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال قذافی اسٹیڈیم نے فائنل کی میزبانی کی اور اس سال نیشنل اسٹیڈیم کراچی یہ اعزاز حاصل کر رہا ہے لہذا ان اقدامات کے بعد اب کوئی وجہ نہیں رہ جاتی کہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد کروایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا مستقبل صرف ’پاکستان‘ ہی میں ہے، کب تک لوگ دبئی اور شارجہ میں میچ دیکھنے آتے رہیں گے۔جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کا اصل گھر پشاور ہے، اچھا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں پشاور زلمی اپنے پر ستاروں کے سامنے اپنے شہر میں  ’پی ایس ایل‘ کا میچ کھیلے،اور یہ ضروری بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل‘ پاکستان میں جانے سے مالکوں کی جیب پر پڑھنے والا اضافی بوجھ بھی کم ہوگا، جو اصل میں ایک اچھی بات ہوگی۔

     

  • لاہور قلندرز دما دم مست قلندر کرنے میں ناکام،ٹورنامنٹ سے آئوٹ

    لاہور قلندرز دما دم مست قلندر کرنے میں ناکام،ٹورنامنٹ سے آئوٹ

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور کی ٹیم مسلسل 6 شکستوں سے دو چار ہوئی اور یہ مقبول ٹیم ایک مرتبہ پھر ٹاپ فور میں جگہ نہ بنا پائی۔قلندرز کے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف 2 پوائنٹس ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست کے بعد لاہور کی ٹیم پلے آفس کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔قلندرز کے تین میچ باقی ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ 6 پوائنٹس ہی مل سکتے ہیں جس کے بعد ٹیم کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے تاہم ایسی صورت میں ٹورنامنٹ کی دیگر چار ٹیمیں 10، 10 پوائںٹس حاصل کرلیں گی۔ٹورنامنٹ کی پانچ دیگر ٹیموں میں سے چار فائنل فور کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہیں تاہم 6 پوائنٹس کے ساتھ پشاور کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔گزشتہ دو سیزنز کے دوران بھی لاہور کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور وہ پانچ ٹیموں کے مقابلوں میں دونوں مرتبہ پانچویں پوزیشن ہی حاصل کرسکی اور پلے آفس تک کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔قلندرز کی لگاتار تیسرے سیزن میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود ٹیم کے سی او او نے جمعے کے روز کپتان برینڈن میکلم کی بطور کپتان حمایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میکلم کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے اور مینمجنٹ انہیں کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں غور نہیں کررہی۔

     

  • پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ آج رات 9بجے

    پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ آج رات 9بجے

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ تھری میں آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں 6،6 میچز کھیل چکی ہیں لیکن زیادہ میچز میں کامیابی حاصل کرنے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی پر سبقت حاصل ہے، مصباح الیون نے 4 اور ڈیرن سیمی الیون نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

  • پشاور زلمی کی قیادت میں چیلنج کا سامنا ہے،محمد حفیظ

    پشاور زلمی کی قیادت میں چیلنج کا سامنا ہے،محمد حفیظ


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی “ پاکستان سپر لیگ” کی دفاعی چیمپئن ٹیم ہے،البتہ فٹنس مسائل دیگر ٹیموں کی طرح اس ٹیم کی مشکلات بھی بڑھا رہے ہیں۔ٹیم کے کپتان ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی جو شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ مقابلے میں انجرڈ ہوگئے تھے،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں شرکت نہ کر سکے اور ان کی عدم موجودگی میں قائمقام کپتان محمد حفیظ یہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔37 سال کے محمد حفیظ کا اس سوال کہ جواب میں کہ اچانک ٹیم کی قیادت کتنا بڑا چیلنج ہے، کہنا تھا کہ قیادت ان کے لئے کوئی نئی بات نہیں ،وہ پاکستان ٹیم کی ہر سطح پر قیادت کر چکے ہیں،البتہ پشاور زلمی کے کپتان کی حیثیت سے انھیں کئی معاملات میں چیلنج درپیش ہے۔حفیظ کہتے ہیں کہ وہ پہلے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اس ٹیم سے منسلک تھے، یہ ٹیم کپتان اور مینجمنٹ نے اپنی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کی،جسے اب انہیں قائد کی حیثیت سے سنبھالنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ اس صورت حال میں جہاں آپ ٹورنامنٹ کے اہم میچ کھیل رہے ہوں اور آپ کا کپتان زخمی ہونے کے سبب دستیاب نہ ہو تو مشکل تو پیش آتی ہے البتہ محمد حفیظ سمجھتے ہیں کہ ان تمام باتوں کے باوجود وہ ایک کپتان کی حیثیت سے اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہے ہیں۔حفیظ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پشاور زلمی اس بار بھی ٹورنامنٹ میں اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

  • پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے بائولنگ کی اجازت نہیں دی،محمد حفیظ

    پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے بائولنگ کی اجازت نہیں دی،محمد حفیظ


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور پشاور زلمی کی ٹیم کے رکن محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث وہ ٹورنامنٹ میں بولنگ نہیں کررہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی مینجمنٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذریعے پی ایس ایل کمیٹی کے پاس میری بولنگ کے حوالے سے درخواست لے کر گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی بولنگ ریویو کمیٹی سے بھی رابطہ کیا گیا تھا جو میرے بولنگ ایکشن کے حوالے سے مطمئن تھی، پاکستان میں دیا گیا ٹیسٹ بھی بہتر آیا تھا، تاہم اس کے باوجود ٹیکنیکل کمیٹی نے بولنگ کروانے کی اجازت نہیں دی۔محمد حفیظ نے کہا کہ وہ توقع کررہے تھے کہ انہیں بولنگ کرنے کی اجازت مل جائے گی جس کی وجہ سے ان کا اس حوالے سے اعتماد بھی بحال ہوگا تاہم ٹیکنیکل کمیٹی کا فیصلہ قبول کیا۔سابق کپتان نے بتایا کہ میں نے پی سی بی کے ذریعے انٹرنیشنل ٹیسٹ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے اور جب بھی موقع دیا جائے گا ٹیسٹ کے لیے جاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن پرفارمنس اور فٹنس پر ہوتی ہے، جب تک معیار پر پورا اتر رہا ہوں پاکستان کے لیے کھیلنا چاہوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2019 عالمی کپ ہدف ہے، چاہتا ہوں اس میں پاکستان کے لیے اچھا کھیل پیش کروں۔

  • پاکستان سپر لیگ تھری کا سب سے لمبا چھکا

    پاکستان سپر لیگ تھری کا سب سے لمبا چھکا


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین بلے باز آندرے فلیچر نے ایونٹ کا سب بڑا چھکا مارنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطان نے صہیب مقصود کی ناقابل شکست 85 رنز کی اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو فتح کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں اننگز کے دوسرے اوور میں زلمی کے آندرے فلیچر نے محمد عرفان کو فلک بوس چھکا رسید کیا اور گیند اسٹیڈیم سے باہر جانے سے بال بال بچی۔فلیچر کا یہ چھکا 114 میٹر لمبا تھا جس کے ساتھ ہی انہوں نے رواں ایڈیشن کا سب سے لمبا چھکا لگانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا جو اس سے قبل کراچی کنگز کے جو ڈینلی کے نام تھا جنہوں نے 104میٹر طویل چھکا لگایا تھا۔تاہم بدقسمتی سے فلیچر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

  • ملتان سلطانز کی ایک اور جیت،پشاور زلمی ناکام

    ملتان سلطانز کی ایک اور جیت،پشاور زلمی ناکام

    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ۔

    پشاور زلمی 184 رنز کے تعاقب میں کپتان محمد حفیظ 56، رکی ویسلز22،لیم ڈاسن 32 رنز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 8وکٹ پر 164رنز تک محدود رہی۔

    کپتان محمد حفیظ نے شعیب ملک الیون کو شکست کے لئے بھرپور کوشش کی ، پہلی انہوں نے ڈیوین اسمتھ ،پھر رکی ویسلز اور اس کے بعد لیم ڈاسن کے ساتھ شراکت قائم کیں مگر وہ فتح کا پہاڑ سر کرنے میں ناکام رہے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںپشاور زلمی کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے قائد شعیب ملک کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

    ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹ کے نقصان پر 183رنز بنائے جو ایونٹ میں اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے ۔

    اننگز کی خاص بات صہیب مقصود کی شاندار نصف سنچری رہی،جنہوں نے 42گیندوں پر ناقابل شکست 85رنز بنائے،اس دوران انہوں نے 4چوکے اور 7فلک شگاف چھکے بھی لگائےاور پی ایس ایل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلی ۔

    پشاور زلمی کے3 وکٹ پر 75، مزید 109 رنز درکار

    ملتان سلطانز کی طرف سے احمد شہزاد 37، کمارا سنگارا 28، کیرون پولارڈ 16رنز ناٹ آئوٹ بھی بڑے اسکور کی وجہ بنے۔

    پشاور زلمی کی طرف سے184رنز کے ہدف کے تعاقب میں آندرے فلیچراور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا،19 کے اسکور پر کامران اکمل کو محمد عرفان نے شعیب ملک کی مدد سے قابوکرلیا ،انہوں نے 9رنز بنائے۔

    پشاور زلمی کے3 وکٹ پر 75، مزید 109 رنز درکار

    ملتان سلطانز کو دوسری وکٹ 25 کے اسکور پر مل گئی ، پہلا میچ کھیل رہے آندرے فلیچر کو 11 رنز کو سہیل تنویر نے پویلین کا راستہ دکھایا۔

    دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد کپتان محمد حفیظ نے ڈیوین اسمتھ کے ساتھ مل کر اسکور اسکور آہستہ آہستہ آگے بڑھانے کی کوشش کی مگر 53 کے اسکور پر 3چوکوں کی مدد سے 18رنزبنانے والے اسمتھ کو پولارڈ نے میدان بدر کردیا ۔

    چوتھی وکٹ پر کپتان محمد حفیظ نے رکی ویسلز کے ساتھ 49رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 102 تک پہنچادیا ، اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے۔

    چوتھی وکٹ پر کپتان محمد حفیظ نے رکی ویسلز کے ساتھ 49رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 102 تک پہنچادیا ، اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے،رکی ویسلز 3چوکوں کی مدد سے 22رنز بناپائے، انہیں محمد عرفان نے پویلین کی راہ دکھائی ۔

    پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ151 کے اسکور پر گرگئی ، محمد حفیظ کے ساتھ 49رنز کی شراکت بنانے والے لیم ڈاسن 3 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 32رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ، ان کی وکٹ سہیل تنویر کے حصے میں آئی۔

    ملتان سلطان کے سہیل تنویر نے 152 کے مجموعی اسکور پر تیسری وکٹ حاصل کرکے میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت مضبوط کردی ، انہوں نے نئے آنے بیٹسمین حماد اعظم کو صفر رنز پر میدان بدر کردیا ، یوں پشاور زلمی کی 6 وکٹیں 152 کے اسکور تھے ۔

     

  • آج دفاعی چیمپئن پشاور کا سامنا ملتان سلطانز سے ہوگا

    آج دفاعی چیمپئن پشاور کا سامنا ملتان سلطانز سے ہوگا

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج ٹورنامنٹ کا 16 واں میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

    دونوں ہی ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے اور شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ ان دو ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کررہے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہے، ملتان سلطانز 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

    ملتان سلطانز کی ایونٹ میں پہلی باری انٹری ہوئی ہے لیکن اس نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا ہے۔

    کراچی کنگز کے بھی 7 پوائنٹ تاہم رن ریٹ کی بنیاد پراس کی دوسری پوزیشن ہے، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک تین تین کامیابیاں سمیتی ہیں، زلمی کا تیسرا اور یونائیٹڈ کا چوتھا نمبر ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے البتہ لاہور قلندرز پانچ میچز کھیل کر بھی کوئی پوائنٹ نہیں بنا سکی ہے۔

error: Content is protected !!