Tag: پشاور زلمی

  • سرفراز احمد سپر لیگ کے بقیہ میچوں میں کم بیک کیلئے پرعزم

    سرفراز احمد سپر لیگ کے بقیہ میچوں میں کم بیک کیلئے پرعزم

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اب تک اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ہے لیکن اچھا کھیل پیش کر لیگ میں کم بیک کریں گے۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز 5 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    جب کہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 4 پوزیشن پر ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 5 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے جبکہ لاہور قلندرز کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ابھی تک پاکستان سپر لیگ بہت اچھے انداز میں آگے جا رہی ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ ابھی شروع ہوا ہے جس میں جتنے بھی میچز ہوں گے وہ سب زبردست ہوں گے۔

    ٹیم کی ٹاپ 4 پوزیشن سے آؤٹ ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ضرور ہے لیکن ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے اور امید ہے کہ اچھا کھیل پیش کرکے کم بیک کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بیٹنگ میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے اور امید ہے کہ یہ غلطیاں اب نہیں ہوں گی اور اچھا کھیل پیش کریں گے۔

    سرفراز حمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں دنیا کے بہترین کھلاڑی کھیل رہے ہیں جس میں آل راؤنڈرز بھی شامل ہیں اور ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے پاس ان کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔

    پاکستان سپر لیگ سے نئے ٹیلنٹ ملنے سے متعلق سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ لیگ میں 3 سے 4 نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں لیکن قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے فی الحال ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، امید ہے کہ پی ایس ایل کے اختتام پر 2 سے 3 اچھے کھلاڑی پاکستان کو ملیں گے۔

  • پی ایس ایل تھری،آج آرام کل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا

    پی ایس ایل تھری،آج آرام کل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا

    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ بھی ختم ہو گیا، تمام ٹیمیں آج آرام کریں گی۔ کل سے دبئی کے میدان میں کرکٹ کا میلہ سجے گا، ملتان سلطانز سات پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

     

    پی ایس ایل تھری میں سنسنی سے بھرپور دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ آج کھلاڑی کرکٹ کی جنگ کے بجائےآرام کریں گے، کل سے دبئی کے میدان میں میلہ سجے گا، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

    پھر سے چوکے چھکوں کی برسات ہو گی۔ ابھی تک کے مقابلوں میں ملتان کی ٹیم 5 میں سے تین میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ کراچی کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

     

     

  • لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید مایوس

    لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید مایوس


    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 30 سال سے کرکٹ سے وابستہ رہے ہین تاہم بیٹنگ میں بار بار ایک انداز میں ناکامی انہوں نے آج تک نہیں دیکھی۔خیال رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل تھری میں اب تک پانچ میچ کھیل چکی ہے اور تمام ہی میچز میں اسے شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔قلندرز کی بولنگ نے ٹورنامنٹ میں کہیں کہیں کچھ جان دکھائی ہے تاہم اس کی بیٹنگ تمام میچز میں ہی ناکام رہی ہے۔پشاور زلمی کے خلاف شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاقب جاوید ٹیم کی کارکردگی سے مایوس دکھائی دیے اور کہا کہ آپ ایک دو میچز کے بعد توقع رکھتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہوگی جیسا کہ کل کے میچ میں ہوا کہ دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا لیکن آج ہماری پرفارمنس پھر مایوس کن رہی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام میچز میں ایک ہی طرح کا مسئلہ درپیش آرہا ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ابھی ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کے پانچ میچز رہ گئے ہیں، آگے بہتر کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ سختی کرنے سے چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں، قومی ٹیم کے ساتھ کوچز کا رویہ مختلف ہوسکتا ہے کیوں کہ وہ ٹیم کے ساتھ ہی ہوتا ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہوسکتا کیوں کہ جو کھلاڑی یہاں کھیل رہے ہیں وہ سال میں چار، پانچ لیگز کھیلتے ہیں، آپ کو انہیں صرف مینج کرنا ہوتا ہے۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اچھا آغاز ملتا ہے لیکن ٹاپ آرڈر کا کوئی بھی بلے باز اننگز کو آگے لیکر نہیں چلتا، ان میں کم از کم ایک کھاڑی اچھے آغاز کے بعد اسے 70 رنز میں بدلے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی پرانی کہانی دہرائی گئی، آپ اپنے سینئر کھلاڑی جیسے برینڈن میکلم، فخز زمان، عمر اکمل، دنیش رامدین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ذمہ داری لیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان کو پاور پلے ختم ہونے کے بعد اپنا انداز تبدیل کرنا چاہیے، آج کے میچ میں لائم ڈوسن کو ان کے خلاف اس لیے لایا گیا کہ وہ بڑا شاٹ کھیلیں۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ایسی پرفارمنسز دینی ہیں جن سے ٹیم جیت سکے، وہ ٹیم کبھی نہیں جیت سکتی جس کا ایک بھی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جب مخالف ٹیم صرف 100 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی ہو تو آپ کے بولرز بھی اوسط درجے کے لگتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ٹیم اسی لیے کھیلتی ہے کہ کم بیک کرے اور ہم جب چھٹا میچ کھیلنے آئیں گے تو یقیناً یہ سوچ کر آئیں گے کہ ہمیں جیتنا ہے۔

  • پی ایس ایل نوجوان ٹیلنٹ کیلئے بہترین پلیٹ فارم،حسن علی

    پی ایس ایل نوجوان ٹیلنٹ کیلئے بہترین پلیٹ فارم،حسن علی

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائدگی کرنے والے حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔انجری سے چھٹکارہ پاکر پی ایس ایل میں شامل ہونے والے حسن علی نے لیگ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود پر یقین رکھیں، محنت کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔فاسٹ بولر نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی بدولت ہی وہ آج اس مقام پر ہیں، انجری کے بعد لیگ کے پہلے ہی میچ میں اچھا پرفارم کرکے مزہ آیا۔حسن علی نے کہا کہ پشاور زلمی میں ایک اور نوجوان ٹیلنٹ سامنے آیا ہے جس کا نام ابتسام شیخ ہے، وہ مستقبل میں قومی ٹیم میں شامل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی خود پر بھروسہ رکھیں، پی ایس ایل کا بھرپور فائدہ اٹھائیں، یہاں موجود سینیئر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سے سیکھیں۔خیال رہے کہ حسن علی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں انجری کا شکار ہوگئے تھے اور وہ پاکستان سپر لیگ تھری کے ابتدائی میچز میں پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔

  • لاہور قلندرز کو ایک اور بڑی شکست،زلمی 10وکٹوں سے فاتح

    لاہور قلندرز کو ایک اور بڑی شکست،زلمی 10وکٹوں سے فاتح

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) تھری کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ جیت لیا۔

    پشاور زلمی کی طرف سے 101 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لئے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ ہدف 14 ویں اوور ہی میں حاصل کرلیا۔

    لاہور کی شکست کا سلسلہ جاری ،پشاور 10وکٹ سے فاتح

    آج کے میچ کے دوران کامران اکمل نے پی ایس ایل تھری میں اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 2چھکوں اور 7 کو چوں کی مدد سے 57رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    دوسرے اینڈ پر موجود تمیم اقبال نے کامران اکمل کا بھرپور ساتھ دیا، انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے4 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔

    لاہور کی شکست کا سلسلہ جاری ،پشاور 10وکٹ سے فاتح

    آج کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے 6بائولرز آزمائے لیکن پشاورزلمی کے اوپنرز نے کسی کی نہ چلنے دی۔

    لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اعشاریہ2 اوورز میں فخرزمان 30،عمر اکمل 15، برینڈن مکلم 15 رنز کی بدولت10 وکٹوں کے نقصان پر ایونٹ کا سب سے لو  اسکور 100 رنز بنائے۔

    پشاور زلمی کی طرف سےپہلا میچ کھیل رہے حسن علی اور ڈاسن نے 3،3 وہاب ریاض نے 2 اور ثمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے والے لیم ڈاسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    لاہور کی شکست کا سلسلہ جاری ،پشاور 10وکٹ سے فاتح

    آج پی ایس ایل میں کھیلے گئے دونوں میچ لو اسکورنگ رہے، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102رنز پر ڈھیر کردیا اور ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوورمیں ہی حاصل کرلیا۔

    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز 7،7پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر پہلے اور دوسر ے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ لاہور قلندرز سے کامیابی کے بعد پشاورز لمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم جو اب تک ایونٹ میں شریک تمام ہی ٹیموں سے شکست کھاچکی ہے اب مزید ایک اور میچ میں ہار اس کے لئے ایونٹ میں آگے کوالیفائی کرنے کے دروازے بند کرنے کا سبب بن جائے گی۔

  • لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اعشاریہ2 اوورز میں100 رنز پر ڈھیر

    لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اعشاریہ2 اوورز میں100 رنز پر ڈھیر

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) تھری کے 14 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اعشاریہ2 اوورز میں100 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پشاورزلمی کے لئے 101 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

     

    پشاور زلمی کی طرف سے ایونٹ میں پہلا میچ کھیل رہے حسن علی اور لیم ڈاسن نے شاندار بولنگ کی، دونوں ہی کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کے 3،3 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    فخر زمان اور برینڈن مکلم نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں بیٹسمینوں نے 42 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران 2 چھکوں کی مدد سے 15 رنز بنانے والے برینڈن مکلم کا حسن علی نے اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑا۔

    لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

    لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 15 رنز کے اضافے سے گری،57 کے اسکور پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے30 رنز بنانے والے فخر زمان کو لیم ڈاسن نے حسن علی کی مدد سے قابو کرلیا۔

    اگلی ہی گیند پر ڈاسن نے دنیشن رامدین کی اہم وکٹ بھی حاصل کرلی،یوں ایک ہی اوور میں 2 وکٹیں گرنے جانے سے لاہور قلندرز پر دبائو بڑھ گیا۔

    لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

    پشاور زلمی کو چوتھی وکٹ 10 ویں اوور کی پہلی گیند پر ملی، 71 کے مجموعی اسکور پر 2 چوکوں لگا کر 12رنز بنانے والے آغا سلمان کو ثمین گل نے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

    لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ 2 رنز کے اضافے کے ساتھ 73  کے اسکور پر گر گئی، ڈاسن کا تیسرا شکار سہیل اختر بن گئے، جنہوں نے 1چھکے کی مدد سے 12رنز بنا رکھے تھے۔

    پشاور زلمی کو چھٹی وکٹ 87 کے اسکور پر سنیل نارائن کی ملی، جو میچ میں صرف 3رنز ہی بناسکے، انہیں حسن علی نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔

    لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

    لاہور قلندرز کے عمر اکمل ایک بار پھر ناکام رہے،وہ 15 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 7وکٹ پر 98 رنز پر تھا۔

    برینڈن مکلم الیون کی آٹھویں وکٹ 99 رنز پر گری جب سہیل خان کو وہاب ریاض نے شاندار بولڈ کیا، وہ اسکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کرسکے،اسی اوور میں ویاب ریاض نے یاسر شاہ کو صفر پرہی پویلین کا راستہ دکھایا۔

    پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض نے 2 اور ثمین گل نے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا ۔

  • آج دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا

    آج دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں آج ہونے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    میگا ایونٹ کا 14 واں مقابلہ دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    دفاعی چیمپئن پشاور زلمی ایونٹ میں 4 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور 2 میچز میں ناکامی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی گزشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ آج کے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

    پشاور زلمی کے کھلاڑی حارث سہیل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور میکلم الیون نے ایونٹ کے 4 میچز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے جس کے بعد ان کے لیے اگلے مرحلے میں ٹاپ 4 میں پوزیشن بنانا مشکل ہے۔

  • ڈیرن سیمی بھی ان فٹ ہو گئے

    ڈیرن سیمی بھی ان فٹ ہو گئے

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی زخمی ہونے کے باعث اگلے کئی روز کے لیے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔

    ڈیرن سیمی دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بولنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور وہ آج لاہور قلندرز کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

    پاکستان سپرلیگ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اس خبر سے آگاہ کیا ہے کہ ڈیرن سیمی آخری میچ میں زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ اگلے کئی روز تک ایکشن میں نظر نہیں آ سکیں گے، وہ پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ساتھ رہ کراپنی فٹنس پر توجہ دیں گے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ڈیرن سیمی زخمی ہونے کے باوجود بیٹنگ کرنے کے لیے آئے اور 4 گیندوں پر 16 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

  • ڈیرن سیمی کا پشتو میں ٹویٹ،کیا کہا آپ بھی جانیئے

    ڈیرن سیمی کا پشتو میں ٹویٹ،کیا کہا آپ بھی جانیئے

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور زلمی کی جان سمجھے جانے والے ڈیرن سیمی پشتو زبان کے بھی فین نکلے۔ پی ایس ایل تھری کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار فتح پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پشتو میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا آج میں دل سے کھیلا اس لیے کہ میرا دل پشاور زلمی کیساتھ ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ زندگی اور موت بھی ایک ہے اور مرتے دم تک پشاور زلمی کیساتھ میدان میں کھڑا رہوں گا۔اس سے قبل بھی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پشتو زبان میں ٹویٹ کرتے رہتے ہیں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کے ٹویٹس کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ڈیرن سیمی نے پشتو زبان سیکھی اور بقول ان کے اب وہ اچھی خاصی پشتو سیکھ چکے ہیں، جس کا اظہار وہ ٹوئٹر پر بھی اکثر اوقات کرتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں ہندوستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے پر جب ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے پشتو میں مبارک باد دی تو سیمی کی جانب سے بھی اس کا جواب پشتو میں آیا تھا۔جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر سیمی کو اپنے پیغام میں کہا کہ پورے پاکستان کی جانب سے آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔

     

     

  • دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی:ڈیرن سیمی

    دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی:ڈیرن سیمی

    شارجہ(سپورٹس لنک رپور): انجری کے باوجود اپنی ٹیم کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح سے ہمکنار کروانے والے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ وہ صرف تین شاٹس میں میچ کو ختم کرسکتے ہیں۔

    کوئٹہ کے خلاف میچ کے بعد ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے کوچ کا بھی یہی کہنا تھا کہ انہیں صرف تین گیندوں پر تین چھکے مارنے ہیں۔

    ’میں اس طرح کی صورت حال میں پہلے بھی رہا ہوں، خود سے کہہ رہا تھا مجھے صرف تین ہٹیں مارنی ہیں۔‘

    سیمی نے کہا کہ کوئٹہ کے خلاف دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی ہے اور ان کے خلاف اس طرح کے میچز میں وہ پہلے بھی کھیلتے رہے ہیں۔

    انجری کے حوالے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ٹیم کے لیے میچ جیتنے پر خوش ہیں۔

    خیال رہے کہ سیمی کی 16 رنز کی اننگز کے باعث پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔

    سیمی بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود بیٹنگ کرنے آئے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

error: Content is protected !!