Tag: King Charles

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات،بابراعظم نے آٹو گراف والا خصوصی بیٹ تحفے میں پیش کیا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات،بابراعظم نے آٹو گراف والا خصوصی بیٹ تحفے میں پیش کیا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات،

    بابراعظم نے آٹو گراف والا خصوصی بیٹ تحفے میں پیش کیا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم میدان کے بجائے اس بار برطانوی شاہی محل میں نظر آئی، جہاں کنگ چارلس نے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور بابر اعظم نے پوری ٹیم کے دستخط والا خصوصی بیٹ بادشاہ کو پیش کردیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے دوران ایک یادگار اور منفرد ملاقات ہوئی ہے، قومی ٹیم، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ٹیم آفیشلز نے کنگ چارلس سے لندن کے تاریخی کلیئرنس ہاؤس میں ملاقات کی۔

    اس موقع پر کرکٹ سے لے کر پاکستان میں امن و امان اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں تک مختلف امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے کنگ چارلس کو کھلاڑیوں کے آٹو گراف والا خصوصی بیٹ بطور یادگار پیش کیا ۔

    یہ ملاقات برطانوی شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس میں ہوئی، جہاں بادشاہ چارلس نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا اور ان سے مصافحہ کیا۔

    ملاقات کے دوران بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں سے کرکٹ کے حوالے سے خوشگوار گفتگو کی اور کھیل سے متعلق گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بھی بادشاہ چارلس سے ملاقات کو یادگار قرار دیا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو کے دوران بادشاہ چارلس نے کرکٹ کے علاوہ پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں پاکستان میں امن کے قیام اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے بھی بادشاہ چارلس کو خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار اور محسن نقوی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    ملاقات کا سب سے دلچسپ لمحہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے بادشاہ چارلس کو کھلاڑیوں کے دستخط سے مزین ایک خصوصی بیٹ تحفے میں پیش کیا گیا۔

    پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بادشاہ چارلس کو یہ بیٹ بطور یادگار پیش کیا، جسے انہوں نے خوش دلی سے وصول کیا۔اس دوران بادشاہ چارلس نے دلچسپی سے دریافت کیا کہ آیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے،

    جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے خصوصی تحفہ ہے۔ملاقات کے بعد محسن نقوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہ چارلس سے ملاقات انتہائی خوشگوار اور مفید رہی۔

    کنگ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    یوں دورۂ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو جہاں کرکٹ کے میدان میں سخت چیلنجز کا سامنا ہے، وہیں کنگ چارلس سے یہ شاہی ملاقات قومی ٹیم کے لیے ایک یادگار اور سفارتی رنگ لیے اہم موقع بن گئی۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات کے لیے کلیرنس ہاؤس آمد

    قومی کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات کے لیے کلیرنس ہاؤس آمد

    قومی کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات کے لیے کلیرنس ہاؤس آمد

    پاکستان کرکٹ ٹیم برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کے لیے شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس پہنچ گئی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی یہ ملاقات دورۂ انگلینڈ کے اہم ترین اور یادگار مواقع میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔

    تقریب میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ بھی شریک ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی قومی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی برطانوی بادشاہ سے ملاقات کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کھیلوں اور باہمی تعلقات کے حوالے سے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

    کلیرنس ہاؤس میں ہونے والی یہ ملاقات پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک منفرد اور یادگار تجربہ ہے جہاں قومی ٹیم کو برطانوی شاہی شخصیت سے ملاقات کا موقع ملا۔

    یہ شاہی ملاقات دورۂ انگلینڈ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک خاص اور تاریخی لمحہ بن گئی ہے۔

    اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے بادشاہ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہ چارلس سے ملاقات بہت مفید رہی، انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    بادشاہ چارلس سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

error: Content is protected !!