Tag: UAE cricket

  • آئی سی سی کا یو اے ای کے بیٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی کا اعلان

    آئی سی سی کا یو اے ای کے بیٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی کا اعلان

    آئی سی سی کا یو اے ای کے بیٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آصف خان کا 8 ستمبر 2025 کو ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس میں ممنوعہ مواد کی موجودگی سامنے آئی۔36 سالہ آصف خان نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے آرٹیکل 2.1 کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے 15 ماہ کی پابندی قبول کرلی ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 ستمبر 2025 سے ہوگا اور آصف خان 7 دسمبر 2026 تک کرکٹ کی سرگرمیوں سے باہر رہیں گے۔

    اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت 8 ستمبر سے 29 دسمبر 2025 تک آصف خان کے تمام انفرادی نتائج بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں، جس کے باعث اس عرصے کے دوران حاصل کیے گئے

    تمغے، پوائنٹس، انعامی رقم اور دیگر اعزازات بھی واپس لیے جائیں گے۔آصف خان نے 2022 میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔

    وہ اب تک یو اے ای کی نمائندگی کرتے ہوئے 38 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔آئی سی سی کی پابندی کے باعث آصف خان دسمبر 2026 تک بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

  • یو اے ای کا سہ فریقی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان

    یو اے ای کا سہ فریقی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان

    یو اے ای کا سہ فریقی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان

    دبئی: (ویب ڈیسک) یو اے ای نے سہ فریقی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، اوپننگ بلے باز محمد وسیم ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    سہ فریقی سیریز کا آغاز 29 اگست سے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا، یو اے ای 30 اگست کو ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    واضح رہے کہ سیریز میں میزبان یو اے ای کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں، سہ فریقی سیریز 9 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2025 سے قبل تینوں ٹیموں کو تیاری کا مثالی موقع فراہم کرے گی۔

    سکواڈ ; محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرافو، آریانش شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پراشر، ایتھن ڈی سوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیق، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روہید خان اور صغیر خان یو اے ای کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • پی سی بی اور یو اے ای کرکٹ بورڈ کے تعلقات خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، عاقب جاوید

    پی سی بی اور یو اے ای کرکٹ بورڈ کے تعلقات خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، عاقب جاوید

    ابو ظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)ابو ظہبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کی وجہ سے پی سی بی کے یو اے ای اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے ہو ئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے فٹنس کیمپ، ورک لوڈ مینجمنٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کی وجہ سے ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کیلئے 16 کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔عاقب جاوید نے کہا کہ پی سی بی کے مائنڈ سیٹ کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، پہلے کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت

    دینی چاہیے اور پھر ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران ہی خود فٹنس کیمپ کا اعلان کر دیتے ہیں، فٹنس کیمپ ابھی شروع نہیں ہوتا کہ جنوبی افریقا لیگ کے لیے تین کرکٹرز کو جانے کی بھی اجازت دے دی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فٹنس کیمپ کا فیصلہ صرف اس لیے کیا گیا کہ ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی نہ دینے کے اپنے فیصلے کو درست ثابت کر سکیں لیکن کیا یو اے ای اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ والے یہ نہیں پوچھیں گے کہ ہماری لیگ کیلئے تو آپ نے اجازت نہیں دی اور کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا جانے کی اجازت دیدی۔قومی ٹیم

    کے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں ذاتی طور پی سی بی کے یو اے ای اور ایمریٹس کرکڑ بورڈ کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔عاقب جاوید نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کے لیے ٹیم بنانے کا مقصد یہی تھا کہ پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلایوں کو موقع دیا جائے، مجھے تو ان آٹھ کرکٹرز کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے

    جو اس ٹیم میں شامل تھے، انہوں نے آس لگائی ہوئی تھی کہ انہیں کھیلنے کا موقع ملے گا، دنیا ان کا ٹیلنٹ دیکھے گی اور پھر دوسری لیگز میں بھی انہیں موقع ملے گا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔سابق کرکٹر عاقب جاوید

    ٹی ٹین لیگ کو فن قرار نہیں دیتے اور کہتے ہیں کہ پہلے لوگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو بھی فن قرار دیتے تھے تاہم ایسا نہیں ہے، ٹی ٹین لیگ میں سخت مقابلہ کرنا پڑتا ہے، ہر اوور سپر اوور ہوتا ہے اور ایک ایک گیند پر توجہ دینا پڑتی ہے کیونکہ دو سے تین بال پورے میچ کو تبدیل کر دیتے ہیں۔

error: Content is protected !!